جمعہ بیان ۳۰  جون    ۳ ۲۰۲ء     :تکبر ایک خطرناک مرض ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

15:40) اشعار۔۔

29:46) بیان کا آغاز ہوا۔۔

31:30) وقت لگانے والے ایک صاحب کو نصیحت کہ بیان کے وقت میں صلاۃ التسبیح پڑھ رہے ہیں پڑھنا منع نہیں لیکن موقع محل دیکھنا چاہیے۔۔

36:31) شیطان کیوں مردود ہوا؟

38:05) تکبر پر ہزاروں صفحات ہیں یہ ایسی خطرناک بیماری ہے۔۔

38:40) شیطان کو تکبر کی وجہ سے غصہ آیا اور بدگمانی کی اور اللہ تعالی سے ہی لڑ بیٹھا۔۔

43:21) دین کس طرح پھیلانا ہے اس کو سیکھیں لوگوں کو دور نہ کریں۔۔

44:13) اسلام کے قانون ایسے ہی نہیں ہیں اُس کو سمجھنا ہے۔۔

53:54) ایمان پر خاتمہ کا ایک نسخہ کہ موجوہ ایمان پر شکر ادا کریں۔۔

01:03:20) . ایک دعا کی تعلیم اور فرمایا کہ کاش ہم سب اس کو لازمی پڑھ لیا کریں اس کو راز پڑھنے کی عادت بنالیں۔۔ اللھم الھمنی رشدی واعذنی من شر نفسی اے اللہ ہدایت کو مجھ پر الہام فرماتے رہئے یعنی ہدایت کی باتوں کو میرے دل میں ڈالتے رہئے اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچاتے رہئے

01:08:32) ڈاڑھی کا رکھنا واجب ہے۔۔۔

01:09:29) تقوی سے رہیں گے تو اللہ تعالی ایسی جگہ سے رزق دے گیں جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوگا۔۔

01:10:55) اپنے اخراجات کو کم کریں۔۔

01:11:42) من لزم الاستغفار جعل الله له من كل هم فرجا ، ومن كل ضيق مخرجا ، ورزقه من حيث لا یحتسب جو شخص کثرت سے استغفار کرتا رہتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کو راضی کرتا رہتاہے گناہ سے... اللہ تعالیٰ ہر تنگی سے اس کو نجات دیدیں گے ۔لوگ پوچھتے ہیں کہ تنگی میں پھنسا ہوا ہوں کیا کروں ۔اس کا علاج استغفار ہے ۔

01:18:16) آج کتنے لوگ لوٹ رہے ہیں عملیات کے چکر میں لوگوں کو۔۔

01:26:51) کبھی ماں باپ کو نہیں بھلا اجن کے کتنے احسانا ت ہیں۔۔

01:28:15) بادشاہ محمود اور غلام ایاز کا واقعہ

01:30:10) اکڑ والا محروم ہی رہتا ہے۔۔

01:32:12) ایک اللہ والے بزرگ کی عجیب دعا۔۔۔

01:37:21) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جذب۔۔

01:40:06) درد دل کا امام ہوتا ہے جذب جس کا امام ہوتا ہے جسم شاہی آج گدڑی پوش ہے سلطان ابراہیم بن ادہم نے فوراً دوسرے دن ایک فقیر سے گدڑی مانگی ، آدھی رات کو اُٹھے ، شاہی لباس اتارا، گدڑی پہنی اور سلطنت بلخ کی حدود سے نکل گئے۔ جس وقت وہ شاہی لباس اُتار رہے تھے اور گدڑی پہن رہے تھے اس وقت زمین و آسمان میں کیا غلغلہ مچا ہوگا کہ آہ یہ بادشاہ اﷲ کے عشق و محبت میں آج شاہی لباس اتار رہا ہے جسم شاہی آج گدڑی پوش ہے جاہ شاہی فقر میں رو پوش ہے فقر کی لذت سے واقف ہوگئی جانِ سلطان جانِ عارف ہوگئی

01:42:41) قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو جواب۔۔

01:54:14) حضرت سلطان ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ اور ان کے وزیر کاواقعہ:۔ جب حضرت سلطان ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ نے سلطنت ِبلخ چھوڑی تو دریا کے کنارے بیٹھے گدڑی سی رہے تھے کہ ان کا ایک وزیر اُدھر آنکلا۔اس نے دل میں سوچا کہ اس ملّانے سلطنت ِبلخ چھوڑدی، یہ تو بہت ہی بے وقوف ہے، سلطنت چھوڑ کر جنگل میں گدڑی سی رہا ہے۔اس کا یہ وسوسہ سلطان پراﷲ تعالیٰ نے منکشف کردیا۔کشف اختیاری چیزنہیں ہے،جب اﷲ چاہتا ہے کشف ہوتا ہے، جب نہیں چاہتا کچھ نہیں ہوتا۔حضرت نے اپنی سوئی دریا میں پھینک دی اور فرمایا اے مچھلیو! میری سوئی لائو۔ اب وزیر دیکھ رہا ہے کہ کیا یہ اب دریا پر حکومت کرے گا؟مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ؎ صد ہزاراں ماہی اللّٰئے سوزنِ زر بر لب ہر ماہئے ایک لاکھ مچھلیاں نمودار ہوئیںاورہرمچھلی کےمنہ میں ایک ایک سوئی سونے کی تھی، سلطان ابراہیم نے ڈانٹ کر فرمایا کہ میری لوہے کی سوئی لائو،سونے کی سوئی استعمال کرنا اس اُمت کے لئے جائز نہیں ہے۔

01:54:46) یہ سلطان ابراہیم ابن ادھم راستہ سے گذر رہے ہیں کہ دیکھا کہ ایک شرابی نشہ میں بے ہوش پڑا ہے۔ یہ پہچان گئے کہ کسی رئیس کا بیٹا ہے اور مسلمان ہے۔ افسوس سے ایک آہ کھینچی کہ آہ جس زبان سے یہ کلمہ پڑھتا ہے اسی سے شراب بھی پیتا ہے، زیادہ پی گیا تھا، قے ہوگئی تھی، چہرہ پر مکھیاں بھنک رہی تھیں۔ حضرت سلطان ابراہم ابن ادھم رحمۃ اللہ علیہ نے آسمان کی طرف دیکھا اور دل میں کہا کہ اے خدا! اگرچہ یہ آپ کی نافرمانی کی حالت میں ہے لیکن اس کو آپ سے نسبت ہے کہ یہ آپ کا بندہ ہے۔اور مسلمان ہے لہٰذا انہوں نے اس کی قے کو صاف کیا، منہ دھویا، منہ پر ٹھنڈا پانی لگنے سے ہوش میں آگیا۔ اس نے کہا کہ حضرت! آپ تو تارکِ سلطنت بلخ ہیں، اتنے بڑے ولی اللہ یہاں کیسے آگئے۔

01:55:19) فرمایا کہ تم بے ہوش تھے، میں نے تمہارا چہرہ دھویا اور یہ تمہاری قے دھوئی ہے۔ وہ رونے لگا کہ آہ! میں تو سمجھتا تھا کہ اللہ والے گنہگاروں کو حقیر سمجھتے ہوں گے، مگر آج معلوم ہوا کہ اللہ والوں سے بڑھ کر گنہگاروں سے محبت کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس نے کہا کہ مجھے ابھی توبہ کرائیے۔ خدا کی قسم! اب کبھی شراب نہیں پیوں گا اور حضرت سلطان ابراہیم ابن ادھم رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ پر اس نے توبہ کی۔ اسی وقت شاہ ابراہیم ادھم نے اس نوجوان کو توبہ کرائی

01:55:32) اسی وقت شاہ ابراہیم ادھم کو کشف ہوا کہ توبہ کرتے ہی اس شخص کو ولایت کا بہت بلند مقام عطا ہوگیا اور اپنے وقت کے تمام اولیاء سے آگے بڑھ گیا۔

01:58:09) دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries