عشاء  مجلس ۳  جولائی   ۳ ۲۰۲ء     : شیخ العرب والعجم حضرت والا ؒ کے حالات زندگی !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:28) حسب معمول تعلیم۔۔

03:32) بیان کا آغاز ہوا۔۔

04:58) خاندان و قبائل کا مقصد تعارف ہے نہ کہ تفاضل و تفاخر {اِنَّاخَلَقْنٰکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوْا} حق سبحانہٗ و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم نے تم کو ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا یعنی بابا آدم علیہ السلام اور مائی حوا علیہا السلام سے وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَائِلَاور ہم نے تم کو مختلف خاندانوں میں تقسیم کردیا لیکن یہ تقسیم تفاخر کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد ہے لِتَعَارَفُوْا تاکہ تم کو ایک دوسرے کا تعارف حاصل ہوسکے۔ لیکن ہم لوگوں نے بجائے تعارف کے تفاضل اور تفاخر شروع کردیا۔خاندان و قبائل سببِ عزت و شرف نہیں ہیں۔ پھر عزت و شرف کس چیز میں ہے؟ آگے ارشاد فرماتے ہیں اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَاﷲِ اَتْقَاکُمْ اور اﷲ کے نزدیک معزز وہ ہے جو زیادہ تقویٰ اختیار کرتا ہے۔ جو جتنا زیادہ متقی ہے اﷲ کے نزدیک اتنا ہی زیادہ معزز ہے

10:39) اس آیت سے یہ مسئلہ نکلا کہ اپنے خاندان پر، اپنی برادری پر، اپنے القاب پر فخر کرنا نادانی ہے جو مقصدِ تعارف کے خلاف ہے۔

12:38) حضرت بلال رضی اللہ کا ایک واقعہ۔۔

16:07) حضرت بلال رضی اللہ کا مبارک تذکرہ۔۔

20:33) ایمان اور اسلام کا فرق

22:41) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے حالاتِ زندگی۔۔

40:51) حضرت مولانا عبدالقدیر صاحب رحمہ اللہ جو خادم تھے شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ..ان کا ایک واقعہ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کے خادم مولانا عبدالقدیر صاحب جواپنے شیخ کے انتقال کے بعد مدینہ شریف ہی میں مقیم ہو گئےتھے،شیخ کے بعد نہ کسی سے بیعت ہوئے اور نہ کسی کی مجلس میں جاتے تھے۔ حضرت والا کو مدینہ شریف حاضر ہوئے کچھ دن ہو چکے تھے،ظہر کےبعد مولانا عبد القدیر صاحب حضرت والاکی خدمت میں حاضر ہوئے اور اَشک بار آنکھوں سےاپنا خواب سنایا کہ: ’’ رات حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کی خواب میں زیارت ہوئی،فرمایا کہ پیارے! مثل مشہور ہے کہ پیاسا کنوئیں کے پاس جاتا ہے لیکن اگر کنواں پیاسے کے پاس آجائے تو(کیا کہناہے!)۔ پھر فرمایا کہ پیارے! مدینہ شریف میں مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم حاضر ہیں، ان کے پاس جاکر بیٹھو۔‘‘

43:59) بیدار ہو کراپنے داماد کو فون کیا اور پوچھا کہ کیا حضرت والا مدینہ شریف میں آئے ہوئے ہیں؟ دامادنے کہا کہ جی ہاں!وہ تو کئی دن سےحاضر ہیں اور ہم روزانہ ان کی مجلس میں جاتے ہیں۔ مولانا عبدالقدیر صاحب نے اپنے داماد سے کہا کہ آپ نے مجھے کیوں نہیں بتایا کہ حضرت والا آئے ہوئےہیں۔ داماد نے کہا کہ آپ کسی بزرگ کی مجلس میں نہ جاتے ہیں نہ کسی سے ملتے ہیں تو میں آپ کو کیسے بتاتا؟بہر حال!مولانا عبدالقدیر صاحب نے عرض کیا کہ حضرت! بے چین ہوکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، مجھے آپ اپنے دست ِمبارک پر بیعت کرلیجیے۔پھر حضرت والا کے ہاتھ پر بیعت ہوگئے ۔ پھرروزانہ صبح بہت جلدی آجاتے تھے اوررات کو دیرگئے واپس جاتے تھے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries