عشاء مجلس ۸ جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :عظمت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:24) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب جزاء الاعمال سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:25) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے متعلق ایک حدیث شریف کا ترجمہ۔۔۔

05:35) اللہ یجتبی الیہ من یشاء اللہ تعالی ٰجس کو چاہتے ہیں ا پنی طرف کھینچ لیتے ہیں ۔۔۔

10:28) اللہ اللہ فی اصحابی۔۔۔۔۔۔۔ لا تتخذوھم من بعدی غرضامیرے صحابہ کے بارے میں اللہ سے ڈرو! میرے بعد ان کو (طعن وتشنیع کا )نشانہ نہ بنانا (یاد رکھو) جس نے ان سے محبت کی، پس میری محبت کی وجہ سے اِس نے ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا، پس میرے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھا اور جس نے ان کو اذیت دی، پس اس نے مجھے اذیت دی، جس نے مجھے اذیت دی، اس نے اللہ کو اذیت دی اور جس نے اللہ کو اذیت دی، پس قریب ہے کہ اللہ اس کو پکڑ لے۔۔۔

12:04) آپ ﷺ کا مرض وفات۔۔۔

14:17) اماں عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پاکی۔۔۔

16:14) اللہ تعالی جس کے گناہ معاف کرتے ہیں اسکے نشانات بھی مٹادیتے ہیں۔۔۔

19:45) اماں عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ان کی کسی نماز میں یہ دعا ،،اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا ”اے اللہ! میرا آسان حساب لینا۔ “ کرتے ہوئے سنا تو میں نے عرض کیا، اللہ کے نبی! آسان حساب سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”(اس سے مراد یہ ہے کہ) (اللہ تعالیٰ) اس کے نامہ اعمال پر نظر ڈال کر اس سے درگزر فرمائے گا، کیونکہ عائشہ! اس روز جس کے حساب کی جانچ پڑتال کی گئی تو وہ مارا گیا۔۔

24:34) اللہ تعالی نے سچو ں کی 26 نشانیاں بیان فرمائی ہیں۔۔۔

26:20) نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے اﷲ تعالی نے بد نظری کو حرام فرمایافَزِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ

28:52) اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ خبیر بما یصنعون نازل فرمایا کہ میں نظر بازوں کی مصنوعات سے باخبر ہوں یعملو ن یا یفعلون نہیں فرمایا حالانکہ فعل بھی ہے عمل بھی ہے کیوں کہ جو بدنظری کامریض ہوتا ہے فرماتے ہیں علامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ اس آیت کی تفسیر میں واﷲ خبیر باجالۃ النظر جال یجول گھومنا اور اجال یجول گھومانا کہ یہ طرح طرح سے دیکھتا رہتا ہے کوئی حسین نظر آجائے

35:25) ہماری مشین اللہ تعالی نے بنائی ہے الا بذکر اللّٰہ تطمئن القلوب۔۔۔

36:38) اَلرَّحْمٰنُ فَاسْئَلْ بِہٖ خَبِیْرًا،رحمن کی شان باخبر لوگوں سے یعنی اللہ والوں سے پوچھو۔۔۔

38:20) قیامت کی نشانیاں۔۔۔

41:07) ناشکری،، لَئِن شَكَرْتُمْ لأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ ،،اگر تم شکر کرو گے تومیں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔۔۔

44:40) ایمان بچانے کے لئے آنکھ بند کیو ں نہیں کرتے؟

46:14) حدیث قدسی۔۔۔مَنْ عَادٰی لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ اٰذَنْتُہُ بِالْحَرْبِ،،جو کسی ولی اللہ کو دُکھ پہنچاتا اور اُنہیں ستاتا ہے اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا اعلانِ جنگ ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries