فجر مجلس ۱۰   جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :شعبۂ تزکیہ نفس کار نبوت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:29) تبلیغی جماعت کے ایک بزرگ مولانا عبدالعزیز دواجو رحمہ اللہ کا قول کے تبلیغ نام ہے لگانے کا اور لگائے گا وہی جس کو خود لگی ہوئی ہو۔۔۔

05:34) ایک مبلغ اﷲ والے عالم نے مجھ کو بتایا کہ اﷲ کی طرف بلانالگانا ہے یعنی اﷲکی محبت کی آگ لگاناہے مگر لگا وہی سکتا ہے جس کے لگی ہو۔کیا بات کہی میں دل سے فریفتہ ہوں اس بات پر اس لیے دوستو علمائے کرام طلبائے کرام سے کہتا ہوں پہلے اپنے دل میں لگاؤ، لگنے کے بعد فکر کرو لگانے کی۔ اپنے لگی نہیں اور لگانے کے لیے بھاگے جارہے ہو۔ آجکل اسی وجہ سے لگ نہیں رہی ہے کیونکہ جس کے خود نہیں لگی وہ دوسروں کو کیا لگائے گا۔ لہٰذا پہلے کسی عاشق حق اﷲ والے سے تعلق قائم کرو دل میں اﷲ کے دردِ محبت کی آگ حاصل کرو۔ دیکھ لو شمس الدین تبریزی کے سینے میں جو غم کی آگ تھی وہ آگ ساڑھے اٹھائیس ہزار اشعار کی صورت میں مولانا رومی کی زبان سے نکلی۔

میرے شیخ فرماتے تھے کہ بانسری خود نہیں بجتی اس کاایک سرا کسی بجانے والے کے منہ میںہوتا ہے، پھر دیکھو اس بانسری سے کیسی آواز نکلتی ہے۔ ایسے ہی ہماری روح میں اﷲ کی محبت کے نغمات موجود ہیں، دردِ دل کی بے شمار امواج ولہریں موجود ہیں لیکن اپنی روح کا ایک سرا کسی اﷲ والے کے منہ میں دے دوپھر دیکھو اﷲ تعالیٰ تمہاری زبان سے اپنی محبت کے کیسے مضامین بیان کراتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ تو آج جو آپ نے اشعار سنے اس میں میرا مقصد حیات ظاہر ہے کہ مجھے پورے عالم میں کچھ آدمی چاہیے خالی آدمی نہیں عاشق بھی ہواور خالی عاشق نہیں بلکہ دردِ دل کا سرچشمہ اور خزانہ اس کی رگ رگ میں ہو اور اس کی ہر سانس اﷲ پر فدا ہو۔۔۔

10:57) یہ کہنا کہ سختی ہے ؟ہمارا سوال یہ ہیکہ کس بات کی سختی ہے؟۔۔۔

12:28) شیخ کی مجلس کا ادب ایک صاحب مجلس میں دیر سے آ ئے تو ان سے دریافت فرمایا کہ کہاں تھے آپ؟ جب شیخ اِفادہ کررہا ہو تو شیخ کے پاس بیٹھنا تمام نفلی عبادات سے خواہ وہ نفلی عمرہ و طواف ہی کیوں نہ ہو افضل ہے۔ جب صحبتِ شیخ میسر ہو تو صرف فرض واجب اور سنت موکدہ ادا کرو۔ باقی وقت شیخ کے پاس بیٹھو۔ کعبہ شریف میں اگر تزکیہ کی طاقت ہو تی تو کعبہ خود تین سو ساٹھ بتوں کو نکال دیتا مگر کعبہ سے بت نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے نکالے۔ شیخ کو نائبِ رسول سمجھو، دل کو غیر اﷲ کی گندگی سے پاکیزگی شیخ کے ذریعہ ملے گی۔ جو لوگ دیر سے آئے، گذارشاتِ شیخ سے محروم ہو گئے۔

کیا عبادت کرتے ہو؟ ارے عبادت کی روح شیخ سے ملے گی۔ اپنی عبادت میں لگے رہے اور شیخ کی صحبت میں نہیں آئے۔ افسوس ہے آپ لوگوں کی سمجھ پر۔ شیخ موجود ہو تو فرض، واجب، سنت مو کدہ کو ادا کر کے جا کے دیکھو کہ معلوم نہیں شیخ کیا بات کررہا ہے۔ شیخ سے اﷲ ملے گا اسی لیے اﷲ تعالیٰ نے کُوْنُوْا مَعَ الْحَاضِرِیْنَ فِی الْکَعْبَۃِ نہیں فرمایا کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ فرمایا کہ جو سچے ہیں، متقی ہیں، صادقین ہیں یعنی جو تقویٰ میں صادق ہو کہ ایک لمحہ بھی اﷲ کی نا فرما نی میں نہ جیتا ہو وہی اصل شیخ ہے۔ دیکھو!جب معزز مہمان آ نے والے ہوں تو دستر خوان پر عمدہ ڈش کھانوں کی لگائی جا تی ہے۔ اس وقت کیا کیا باتیں بیان ہو گئیں، دیر کر نے والے لوگ محروم رہ گئے۔ اس وقت کتنی قیمتی باتیں اﷲ نے مجھ سے بیان کروائیں۔ یہاں شیخ بیان کر رہا ہے اور یہ آ رام کر رہے ہیں۔ جب دیکھتے ہیں کہ شیخ آرام کر رہا ہے تو چلے جا تے ہیں آ رام کر نے اور جب دیکھتے ہیں کہ باتیں بیان ہو رہی ہیں تو سن لیتے ہیں۔ وہ لوگ نا لائق ہیں جو صحبت کی قدر نہیں کر تے اور اپنی نفلوں میں لگے ہوئے ہیں۔

17:03) شعبۂ تزکیۂ نفس کارِ نبوت ہے ایک شخص نے کہا کہ خانقاہوں میں ولیوں کا کام ہوتا ہے، یہ نبیوں کا کام نہیں۔ میں نے کہا کہ تم غلط کہتے ہو کیونکہ عالم نہیں ہو، شعبۂ تزکیۂ نفس کے لیے جو خانقاہیں بن رہی ہیں یہ کارِنبوت کو انجام دے رہی ہیں۔ بتائو! آیت ’’یُزَکِّیْھِمْ‘‘ ولیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نازل ہوئی کہ میرا نبی تزکیہ کرتا ہے لہٰذا تزکیۂ نفس کے لیے خانقاہیں بنانا، پیری مریدی کرنا، اس شعبہ کو زندہ کرنا کارِ نبوت ہے۔ اس کو ولیوں کا کام کہنا بے وقوفی اور کم علمی ہے۔ عوام اور خواص سب کو تزکیہ کی ضرورت ہے۔علم پر عمل کی توفیق صحبت ِاہل اللہ سے ملتی ہے ارشاد فرمایا کہ بغیر اللہ والوں کی صحبت کے دین نہیں آسکتاچاہے عالم بھی ہوجائے، کتب خانے کا کتب خانہ مطالعہ کر لے لیکن اگر کسی اللہ والے کی صحبت نہیں اُٹھائی تو ولی نہیں ہوسکتا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries