عشاء  مجلس ۱۰   جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :اکابر کے ملفوظات:بنیادِ اصلاح !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:34) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب جزاء الاعمال سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:35) حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور دیگر بزرگوں کے ملفوظات:بنیادِ اصلاح۔۔۔

06:40) حدیث پا ک کو نہ ماننے والوں سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا اِرشاد۔۔۔

07:51) حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور دیگر بزرگوں کے اِرشادات:بنیادِ اصلاح۔۔۔سلف صالحین علم کے ساتھ ساتھ تذکیہ نفس پر بھی زور دیتے تھے۔۔۔تعلیم کے لیے درس گاہیں تھی اور تذکیہ ِ نفس کے لیے خانقاہیں۔۔۔

19:55) مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم تاغلام شمس تبریزی نہ شد

22:27) بنیادِ اصلاح:ظاہر وباطن کے جامع علماء سے ہی دین کا کام ہوتا ہے۔۔۔

23:43) بنیادِ اصلاح:سید احمد کبیررفاعیرحمہ اللہ کے اِرشادات: اس علم کا کیا فائدا جس پر عمل نہیں؟۔۔۔تجھے عمل کے لیے کون اُٹھائےگا؟۔۔۔

25:06) بنیادِ اصلاح:حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے اِرشادات:صوفیا ءسے زیادہ علماء کی ضرورت ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ حضراتِ فقہاء کو جزاء عظیم عطا فرمائے کہ اُنہوں نے دین کی بڑی خدمت کی ہے۔۔۔

28:18) اِرشاد فرمایاکہ دوجماعتیں اُمت کے لیے اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہیں ایک حضراتِ فقہاء اور دوسری صوفیاء۔۔۔

33:42) بنیادِ اصلاح:۔۔۔حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ ایک بزرگ کسی ملک گئے اور وہاں کسی جگہ رمضان المبارک گزارا تو آخر میں پتا چلا کہ وہاں تو سب یہودی ہیں پڑھنے پڑھانے والے۔۔۔

37:47) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:ایک مرتبہ حضرت مولانا فضل الرحمان گنج مراد آبادی رحمہ اللہ نے اپنے خادم سے فرمایاکہ جب آؤ تو تنہا آیا کرو۔۔۔

42:08) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:دوسروں کا سلام شیخ کو پہچانا۔۔۔اس کی عادت بنا لینا یہ درست نہیں۔۔۔

42:58) حضرت والا رحمہ اللہ کاشیخ کی چالپوسی کرنے سے متعلق خاص ملفوظ:حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ شیخ سے ناز ونخرا حرام ہے۔۔۔ شیخ کی محبت خدا سے مانگنا چاہیے ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْٓ أَسْأَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ‘‘میں نیت کرو کہ اے اللہ! شیخ کی محبت مجھ کو نصیب فرما۔ شیخ کی محبت کو اللہ سے مانگنا چاہیے لیکن کبھی کبھی کمی بیشی ہو تو فکر نہ کرو لیکن عمل کرو عاشقوں والا۔ اگر دل میں محبت ہے تو کیا کہنا ورنہ عاشقوں کی نقل کرو، خوشامد چمچے بنے رہو۔ شیخ کے ہاں چمچہ بننے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ اللہ کے لیے چمچہ بنا ہوا ہے۔ سمجھ لو کہ چمچہ بننا کہاں حرام ہے؟ جہاں دنیا گھسیٹنے کے لیے چمچہ گیری کرے اور جہاں آخرت لینے کے لیے اور اللہ کو خوش کرنے کے لیے ہو، یہ چمچہ گیری اللہ کو پسند ہے کہ دیکھو یہ میری محبت میں اپنے شیخ کے لیے کیسا بچھا جارہا ہے تو عاشقوں کی نقل کرتے کرتے ایک دن وہ عاشق ہی ہوجائے گا۔ نقل کی برکت سے اللہ اس کو اصل بھی دے دیتا ہے۔

دورانیہ 54:36

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries