عشاء مجلس ۱۱   جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :دین پر استقامت    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:11) حسب معمول بیان کے آغاز میں جزاء الاعمال تعلیم

02:28) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

03:39) موبائل،خرافات،ناشکری،کارٹون وغیرہ سب یہ سمارٹ فون کی وجہ سے تباہیاں ہورہی ہیں یہاں تک محرم خواتین بھی پریشان ہیں ان زہریلے لوگوں کی وجہ سے

12:58) توبہ کو جو مضمون چل رہا ہے اب یہاں سے آگے:۔ دین پر استقامت کی محنت رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْھَدَیْتَنَاوَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ اس دعا کا معمول دین پر استقامت اور حسن خاتمہ کا بہترین نسخہ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ ترجمہ: اے ہمارے رب دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دیجیے (حق سے منحرف نہ ہونے دیجیے) بعد اس کے کہ آپ ہم کو ہدایت دے چکے ہیں اور ہم کو آپ اپنے پاس سے رحمتِ خاصہ عطا فرمائیے (راہِ حق پر استقامت عطا فرمائیے) بے شک آپ بڑے عطا فرمانے والے ہیں۔ عدم ازاغت کے لیے جس رحمت کو طلب کرنے ذکر ہورہاہے اس رحمت سے مراد رحمت خاصہ ہے اور وہ توفیق ہے حق پر قائم رہنے کی اور لفظ ہبہ سے مانگنے میں یہ تعلیم ہے کہستقامت کی یہ نعمت فضل محض ہے، عطاء حق ہے، ہبہ ہے۔ جس طرح ہبہ بغیر معاوضہ ہوتاہے، محض ہبہ کرنے والے کی عنایت سے ہوتاہے اسی طرح دین پر استقامت کی نعمت ہمارے کسی عمل کا بدلہ نہیں ہوسکتی محض حق تعالیٰ کے فضل و عنایت سے ملتی ہے اور اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ معرض تعلیل میں ہے یعنی لِاِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ۔تو معنیٰ یہ ہوئے کہ ہم آپ سے اس رحمت خاصہ کو کیوں مانگتے ہیں؟ اس لیے کہ آپ بہت بخشش کرنے والے، بڑے عطا فرمانے والے ہیں۔ 19:52) برصیصاکتنا بڑا عبادت گذار .. ایک بدنظری کی وجہ سے تباہ ہوگیا

27:17) اتُزِغْ کے معنی ہیں کہ ہمارے دل کو ٹیڑھا نہ ہونے دیجئے یعنی ہمیں استقامت عطا فرمائیے بَعَدْاِذھَدَیْتَنَا بعد اس نعمت کے کہ آپ نے ہم کو ہدایت سے نوازا تو پھر اب دوبارہ گمراہی سے بچائیے وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اور ہمیں ایک خاص رحمت ہبہ کردیجئے مگر ہبہ میں اور رحمت میں فصل کیوں فرمایا، ہبہ کے بعد فوراً رحمت کالفظ نازل نہیں فرمایا بلکہ موہوب، واہب اور نعمت ہبہ میں تین الفاظ سے فاصلہ کردیا، ایک لَنَا، دوسرا مِنْ اور تیسرا لَدُنْکَ پھر رَحْمَۃً کی نعمت کوبیان فرمایا تاکہ میرے بندوں کو شوق پیدا ہو جائے کہ وہ کیا چیز ہے جو اللہ تعالیٰ بندوں سے منگوانا چاہ رہے ہیں۔ جیسے ابا بچہ کو لڈو دکھائے اور ذرااُونچا کرلے تو بچہ اشتیاق کے مارے اُچھلنے لگتا ہے تو اِشْتِیَاقًالِقُلُوْبِ الْعِبَادِ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دل میں شوق پیدا کرنے کے لئے فاصلہ فرمادیا۔ یہاں رحمت سے کیا مراد ہے۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ روح المعانی میںفرماتے ہیں:اَلْمُرَادُ بِالرَّحْمَۃِ الْاِنْعَامُ الْمَخْصُوْصُ وَھُوَا لتَّوْفِیْقُ لِلثُّبَابِ عَلَی الْحَقِّ (روح المعانی،ج:۳، ص:۹۰) یہاں رحمت سے مراد عام رحمت نہیں ہے۔ روٹی ،بوٹی، لنگوٹی کی نعمت نہیں ہے بلکہ یہاں مراد خاص رحمت ہے اور وہ دین پر ثابت قدم رہنے کی توفیق ہے جس کواستقامت کہتے ہیں۔

30:36) پس یہاں رحمت سے مراد استقامت ہے اور استقامت کی نعمت جس کو عطا ہوگی اس کا خاتمہ بھی ان شاء اللہ تعالیٰ ایمان پر ہوگا کیوں کہ جو سیدھے راستہ پر جارہا ہے وہ منزل پر پہنچ جائے گا اور اس کی دلیل کیا ہے کہ یہ عدم ازاغت سے شروع ہوا ، اُس کے بعد ہدایت ملنے پر اظہارِ تشکر سکھایا ، آخر میںرحمت ِ خاصہ کا سوال ہوا۔ پس سیاق وسباق بتاتے ہیں کہ یہاں رحمت سے مراد استقامت ہے۔

33:46) علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے لفظ ہبہ نازل فرما کر اپنے بندوں کو ایک عظیم تعلیم عطا فرمائی کہ نعمتِ استقامت ، حسنِ خاتمہ اور جنت اپنے اعمال سے نہیں پاسکتے لہٰذا ہم سے ہبہ مانگو اور ہبہ میں کوئی معاوضہ نہیں دینا پڑتا ، ہبہ میں یہ شرط نہیں ہے تم میرے پاس اپنے اعمال اعلیٰ درجہ کے پیش کروں تب میں تمہیں استقامت دوں گا کیوںکہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ میرے بندے میری عظمتِ غیر محدود کا حق اپنی محدود طاقتوں سے ادا نہیں کر سکتے، اسی لئے وہ ہر وقت ڈرتے رہتے ہیں اور معافی مانگتے رہتے ہیں، عبادت سے زیادہ استغفار کرتے ہیں کہ ہم سے اللہ تعالیٰ کی عظمتِ غیر محدود کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ اس لئے لفظ ہبہ نازل فرمایا کہ تم ہم سے یہ رحمت ہبہ مانگو کیوں کہ اس رحمت کا تم کوئی معاوضہ ادا نہیں کرسکتے۔ پس نعمت استقامت اور عدم ازاغت یعنی دل کا ٹیڑھا نہ ہونا جس کے بدلہ میں دائمی جنت ملے گی، یہ تمام نعمتیں قانوناً تم اس کے حق دار نہیں ہوسکتے، مثلاً اگر تم نے ساٹھ(۶۰) برس کی عبادت سے دائمی جنت کا قانوناً کہاں حق بنتا ہے لہٰذا ہم سے ہبہ یعنی بخشش مانگو کیوں کہ ہبہ اور بخشش بلا معاوضہ ہوتی ہے۔ وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً۔

36:47) شیخ کے ایک ادب کی تعلیم۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries