عشاء مجلس ۱۴    جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :اصلی عاشق شیخ کون ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:35) حسب معمول بیان کے آغاز میں جزاء الاعمال کتاب سے تعلیم۔۔

04:20) ٹوپی کے بارے میں کہ کیسی ٹوپی پہننی چاہیے۔۔

04:58) ایک داماد کا ذکر کہ ساس مشکل میں تھی تو ساس کو گھر لے آیا اور ایسی خدمت کی بیٹوں کو فکر نہیں داماد نے جان لڑا دی گھر میں مشکلات آئیں لیکن ساس کی خدمت کو نہیں چھوڑا آج آئے اور بتایا کہ اللہ تعالی نے اتنی برکت دی کہ کبھی گمان نہیں تھا آج اتنی ڈبل تنخواہ میری بڑھ گئی۔۔یہ ہے نقد انعام کہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ تنخواہ بڑھے گی۔۔

07:26) ڈریس کوڈ کیسا ہو؟

09:39) حضرت مولانا فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادیؒ کا عشقِ شیخ حضرت شاہ فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اﷲ علیہ اپنے شیخ شاہ محمد آفاق رحمۃ اﷲ علیہ کی خدمت میں دن میں سو دفعہ جاتے تھے۔ ایک منٹ بھی موقع ملا تو جاکے کہا کہ السلام علیکم حضرت! بس اب پڑھانے جارہا ہوں فلاں کتاب کا گھنٹہ ہوگیا ہے تو کسی نے کہا کہ میاں کیا تم پاگل ہوگئے ہو جو پیر کے پاس دن میں سو دفعہ جاتے ہو تو انہوںنے فرمایا؎ دن میں سو سو بار واں جانا مجھے اس پہ سودائی کہے یا کوئی دیوانہ مجھے چلو ٹھیک ہے تم ہم کو پاگل کہہ دو لیکن ہم تو تم کو پاگل سمجھتے ہیں کیونکہ تم اﷲ کی محبت میں گرفتار نہیں ہوئے۔

13:12) گناہوں کی کڑواہٹ:. ارشاد فرمایا کہ ایک بزرگ نے عجیب بات فرمائی کہ جب بچہ دو سال کاہو جاتا ہے اور اب ماں کا دودھ پینا اس کے لیے حرام ہوگیا تو ماں اپنی چھاتیوں پر نیم کی پتیاں پیس کر لگا لیتی ہے اب بچہ کو دودھ کڑوا معلوم ہوتا ہے اور چھوڑ دیتا ہے اﷲ والوں کی صحبت سے گناہوں کے پستانوں پر آخرت کے عذاب اور قیامت کے یقین کی کڑی پتیاں لگ جاتی ہیں پھر گناہ کڑوے معلوم ہوتے ہیں پھر اگر مفت میں بھی گناہ ملے تو وہ قبول نہیں کرتا۔

21:43) ایک اہم مضمون:۔ شیخ کے پاس جائیں تو کچھ کام کرنا وہ کیا کام ہے۔

23:48) صحبت یافتہ آپ کو لاکھ بھی مل جائیں گے لیکن فیض یافتہ چند ہونگے اور فیض یافتہ کون ہوتے ہیں۔۔

26:44) اگر شیخ کی صحبت سے نفع نہیں ہورہا تو مناسبت ہے تو چھوڑنا نہیں ہے پھر کیا کرنا ہے؟

29:00) نہ جانے کتنی نہریں میرے دریا سے ہوئیں جاری مگر پھر بھی مرے دریا کی طغیانی نہیں جاتی

32:37) للہ والا بننے کے لیے اپنے شیخ کی محبت کو اللہ سے مانگو کہ یا اللہ ہمارا شیخ ہمارا خلیل ہوجائے۔ اگر شیخ سے اتنی محبت ہو جائے کہ وہ ہمارے قلب میں خلیل ہو جائے تو اس کی تمام ادائیں ہمارے اندر خود بخود اجائیں گی اور جب تک یہ ادائیں اس کے اندر نہیں ا رہی ہیں تو صحبت شیخ اس کے لیے نفع کامل کا ذریعہ نہیں بن رہی ہے بوجہ اس کی نالائقی

33:13) شیخ کو جسم دیتےہیں لیکن دل نہیں دیتے

34:38) اللہ اپنے عاشقوں کا بڑا قدر دان ہے اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ کے بعد یُرِیْدُوْنَ وَجْہَہٗ اﷲ کو اپنی مراد رکھتے ہیں، سارے عالم سے ان کا قلب پاک ہوجاتا ہے اور وہ اﷲ کو مراد رکھتے ہیں تو جن کے قلب میں اﷲ مراد ہوتا ہے ان کے بارے میں سید الانبیاء صلی اﷲ علیہ وسلم کو حکم ہورہا ہے کہ آپ جا کے وہاں بیٹھیے، یہ معمولی بات نہیں ہے، اﷲ اپنے عاشقوں کا اتنا قدر دان ہے کہ صحابہ مسکین تھے، حدیث میں آتا ہے کہ جن کے پاس بیٹھنے کا حکم ہو رہا ہے ان کی تین صفات تھیں اس ذوالحال کے تین حال تھے، نمبر۱: جَافُّ الْجِلْدِ فاقے سے کھال خشک تھی۔ نمبر۲: ذُوْ الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ایک لباس میں تھے۔ اور نمبر۳: اَشْعَثُ الرَّأْسِ بال بکھرے ہوئے تھے۔

38:43) شیخ اﷲ کا دروازہ ہے، لہذا دروازے کو صاف رکھنا، خوش رکھنا، تکدر نہ ہونے دینا...اس لیے اﷲ سے شیخ کے تکدر سے پناہ مانگتے رہو۔۔

39:42) شیخ کے ساتھ با ادب وہی ہوسکتا ہے جو اللہ تعالی کے ساتھ باادب ہو۔۔

43:39) تین دفعہ یَا سُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ پڑھ کے پھونک مارتا ہوں کہ میرے کسی لفظ سے میرے شیخ کو ایک اعشاریہ بھی تکدر نہ ہو۔ اصلی عاشق وہ ہے جو اس دعا میں مررہا ہو کہ یا اﷲ! مجھ سے کوئی ایسی حرکت وسکون یا کوئی ایسا قول وفعل نہ ہو جس سے میرے شیخ کو ایک اعشاریہ، ایک ذرَّہ بھی تکدر ہو، یہ اصلی عاشق ہے، پیر دبانے اور دوا پلانے کا نام عشق نہیں ہے، ناراضگی سے بچنے والا زیادہ اعلیٰ درجے کا دوست ہے، جس طرح گناہ سے بچنے والا اﷲ کا زیادہ بڑا ولی ہے، ایسے ہی شیخ کو اذیت نہ پہنچانے والا شیخ کا زیادہ دوست ہے۔

44:54) شیخ کے پاس لالچی آدمی کی نسبت سلب ہوجاتی ہے ۔۔

46:19) شیخ کا ادب مانگنا چاہیے۔۔

47:22) حضرت والا کی ایک خاص دعا میں مسجد میں ہوں او رقسم بھی اٹھا سکتا ہوں کہ میں یہی دعا کرتا ہوں یااﷲ! میرے شیخ کے بال بال کو میرے لیے دعا گو بنادے اور ان کے قلب میں اختر کو پیارا بنا دے۔ کیا کہوں، آج راز کی بات ظاہر کیے دیتا ہوں کہ میں یہ دعا مانگتا ہوں: جتنے حضرت کے مرید ہیں اﷲ مجھے سب سے زیادہ پیارا بنا دے، اَحَبُّ الْمُرِیْدِیْنَ بنا دے، اَحَبُّ الْمُسْتَرْشِدِیْنَ بنا دے، اَحَبُّ الْخُدَّامِ بنا دے۔ ہماری عقل پر یااﷲ! اپنا فضل شامل فرمادے تاکہ ہم اپنے بڑوں کو ہمیشہ خوش رکھیں

49:18) اے خدا! جوئیم توفیقِ ادب اے اﷲ! اختر کو میرے احباب کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور میرے احباب کو میرے لیے آنکھوں کی ٹھنڈ ک بنا، بے ادبی، بے وقوفی اور نالائقی سے حفاظت عطا فرما او رساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہوں کہ یا اﷲ! اپنے بڑوں کے سامنے اعترافِ قصور اور اعترافِ خطا اور فوراً معافی مانگنے کی توفیق نصیب فرما دے اور اگر مگر کی تاویلات سے حفاظت فرما اور ہم کو اور ہمارے احباب کو ایک سو بیس سال کی عمر دے دے اور خوب خوب سارے عالم میں دین کی محنت او رخدمت اور اپنی محبت کے نشر کے لیے ہم سب کو گروہِ عاشقاں نصیب فرما اور سارے عالم میں پھرا دے اور فضل فرما دے۔ یا اﷲ جتنے دشمن ہیں سب کو ان ظالموں کے ظلم سے نجات مقدر فرمادے۔

52:56) شیخ کی اولاد،گھر والے،اہل و عیال،شہر والوں پر رحمت کی دعا میرے شیخ شاہ عبد الغنی صاحب رحمہ اللہ پر خصوصی رحمت نازل فرما اور عالم ِبرزخ میں ان کو بہت اعلیٰ سے اعلیٰ مقام اور دن رات ان کو وہاں بھی ترقی عطا فرما اور میرے شیخ کی اولاد پر،میرے شیخ کے گھر والوں پر، میرے شیخ کے شہر والوں پر بھی رحمت نازل فرما، اختر کا ذرہ ذرہ میرے شیخ کے احسانات سے گِھر ا ہوا ہے، میں کبھی بھی اپنے شیخ کے احسانات کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا اور نہ حق ادا کر سکتا ہوں۔ اس لئے میں روزانہ یہ دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ! میرے شیخ کے درجات کو بلند فرما، میرے شیخ کی اولاد کو،اوران کے اہل و عیال کوبھی، اختر کو اور اس کی اولاد کواور اہل وعیال کوبھی سب کو صاحب ِنسبت کر دے، سب کو ولی اللہ بنا دے اور جتنے حاضرین ہیںاور جتنے غائبین ہیں ان سب کو اپنے جذب سے ولی اللہ بنادے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries