مرکزی بیان  ۱۳    جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :اسمارٹ فون ایک فتنہ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:06) بیان سے پہلے مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ جوانی ڈھل گئی لیکن کرامت روح کی دیکھو

08:07) ابھی عصر کے بعد مدرسہ یاسین القرآن کے مہتمم حضرت مفتی نجم الحسن صاحب تشریف لائے تھے عالم ِ اسلام کی اتنی بڑی شخصیت ہیں ہمیں وہاں جانا چاہیے چہ جائے کہ وہ یہاں تشریف لائے۔۔۔

14:51) آج کل عشاء اورفجر کی جو مجالس ہورہی ہیں معیتِ صالحین سے متعلق وہ بہت اہم ہیں ان کو سننا چاہیے۔۔۔

15:56) جب اتنے بڑے بزرگ آرہے ہیں تو یہ وقت بہت خطرناک ہوتا ہے اور ایک طرف سے سکون بھی ہوتا ہیکہ ہمارے سر پر بڑوں کا سایہ موجود ہے۔۔۔بڑوں کا اس طرح آنا یہ اُن کا نزول ہے۔۔۔

18:04) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب جزاء الاعمال صفحہ نمبر چوداں سے گناہوں سے متعلق مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

20:49) جب طلباء اور علماء اس اسمارٹ فون میں گھسیں گے تو عوام کا کیا بنے گا۔۔۔

21:45) جزاء الاعمال سے مختلف قسم کے گناہوں پر مختلف قسم کے عذاب مضمون پڑھا۔۔۔

24:39) اس اسمارٹ فون نے آج کونسا گناہ ہے جو نہیں کرایا؟اور کتنا اللہ تعالیٰ سے ہمیں دُور کرادیا۔۔۔

26:57) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی کتاب تفہیم الفقہ کی جلد اول میں قیامت کی تین قسم کی نشانیاں لکھی ہیں جو ہوچکی ہورہی ہیں اور آئندہ ہونے والی ہیں ان نشانیوں میں لکھا ہیکہ دجّال مکّار ہوگا تو دیکھا جائے کہ اس وقت یہ موبائل بھی کتنا مکّار ہے یہ بھی اس وقت کا دجّال ہے۔۔۔

31:05) اس اسمارٹ فون نے آج ہمیں کہاں سے کہاں پہنچا دیا تین بچوں کی ماں بھاگ گئی تعّجدگزار اس موبائل کی وجہ سے آج نماز بھی نہیں پڑھ رہی۔۔۔

34:30) عورتوں کا ذراذرا سی بات پر بازاروں میں جانا اور چیزوں کے دام کم کرانا۔۔۔کیا عورتو ں کی آواز کا پردہ نہیں ہے؟۔۔۔کیا دُکان والے کو بھائی بھائی کہنے سے وہ بھائی بن جائے گا؟۔۔۔

36:55) اپنی بیویوں کی قدر کیجئے:۔۔۔حضرت والارحمہ اللہ کا بہت اہم مضمون بیان ہوا۔۔۔

51:56) عورت کے سات جراثیم جو گھر کو تباہ کر دیتے ہیں (۱)خاوند کے سامنے اُونچا بولنا(۲)خاوند کے سامنے غصے سے بولنا(۳)خاوند کے سامنے بہودہ بولنا(۴)خاوندکی غیر موجودگی میں گلے شکوے کرنا(۵)خاوند کے راز کو فحش کرنا (۶)خاوندکے راز کو کمی کوتاہی سے تشہیر کرنا(۶)میکے جا کر اپنے والدین بہن بھائیوں کو گھریلو حالات کے متعلق بڑھا چڑھا کر بات کرنا اور پھر اُنہی کے اشاروں پر چلنا۔

55:19) دس محرم کے دن اپنے اہل وعیال پر فراخی کے ساتھ خرچ کرنے سے متعلق حدیث شریف۔۔۔

57:28) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی کتاب تفہیم الفقہ کی جلدِ اول سے علاماتِ قیامت پڑھ کر سنائیں۔۔۔

01:04:44) ان سب سے بچنے کا آسان راستہ اللہ والوں کی صحبت میں آنا جانا اور سورہ کہف کی تلاوت۔۔

01:05:36) دجال کا لغوی معنی۔۔

01:13:04) لفٹ دینے کے خطرات کا ایک واقعہ۔۔

01:14:42) معمولات صبح شام سے ایک دعا کی تعلیم کہ اس کو پڑھنے کا معمول بنائیں اللھم انی اعوذبک من الھم والحزن واعوذبک من العجزوالکسل و اعوذبک من البخل و الجبن و اعوذبک من غلبۃ الدین وقھر الرجال ترجمہ: اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں ہم سے اور حزن (رنج و غم )سے اور اپنا چاہتا ہوں عجز اورکسل سے اور پناہ چاہتا ہوں بخل اور بزدلی سے اور پناہ چاہتا ہوں کہ کثرتِ قرض سے اورلوگو ں کے غلبہ پالینے سے۔

01:20:32) موت ایک حقیقت ہے۔۔

01:20:47) سستی کا علاج پس چستی پر اہم مضامین۔

01:24:09) صرف سفر پر جانے والوں کے لیے اہم ملفوظ۔۔کہ سفر میں تو جانے کے لیے فورا تیار اور حضر میں یعنی جہاں خانقاہ میں شیخ موجود ہے تو وہاں شکل تک نہیں دکھاتے۔۔

01:35:01) علماء دین کو دعوت دے کر احسان نہیں جتلانا چاہیے۔۔

01:37:35) دین کی اشاعت کرنا،دین کی اشاعت کرنے والوں کی مدد کرنا اُس کے ساتھ رہنا یہ خوش طبعی اور ایک سہارا سا رہتا ہے۔۔

01:39:43) اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ

01:41:27) گروپ والوں کے لیے ہدایات ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries