جمعہ  بیان  ۱۴    جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :عظمتِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

15:40) بیان کے آغاز میں اشعار ہوئے۔۔

17:37) بیان کا آغاز ہوا۔۔

17:50) اللہ والوں کے ساتھ کتنا ساتھ رہنا ہے اس پر بیان ہوچکا۔۔اور کتنا ساتھ رہنا ہے...اللہ والوں کے ساتھ اتنا ساتھ رہو کہ تم بھی اُن جیسے ہوجاؤ فرمایاکونوا مع الصادقین اس آیت کی تفسیر کیا ہے ای خالطوھم لتکونوا مثلھم اتنا زیادہ رہو کہ انہی جیسے ہو جاؤ۔۔

32:23) شرک خفی ریا ۔۔۔

36:04) ظاہر کیسا ہو؟مونچھے کیسی ہوں؟

38:17) ساس سسر بہو وغیرہ کو نصیحت ..حضرت مفتی طیب صاحب جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم نصیحت فرمائی کہ بہو پر کبھی اے ساس حکم نہ چلانا کیونکہ کوئی بھی محکوم بننے کو تیار نہیں ہوتا اگر چہ آج بھی ایسی بہو ہیں بڑی ڈگریاں ہوتے ساس سسر کی خدمت کرنے کو تیار ہیں لیکن محکوم بننے کے لیے تیار نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوتا ہے

43:09) خصائل نبوی شرح شمائل ترمذی سے ایک حدیث پاک چھوٹے بچوں کے بارے میں بیان ہوئی۔۔۔ معصوم بچوں کو محبت دیں وعدہ کریں کہ شفقت سے رکھیں گے تاکہ ہمارے بچے غیروں کے پاس جاکر محبت تلاش نہ کریں۔۔۔

50:38) خصائل نبوی شرح شمائل ترمذی سے ایک اور روایت بچوں سے کمال شفقت پر۔۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپﷺ ہم سے مل جل کر رہتے تھے اور میرے بھائی سے مزاح بھی کرتے تھے کہ يا ابا عمير ما فعل النغير۔۔۔

52:24) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے عشق ِرسول ﷺ کی کیفیت۔۔ غزوہ طائف سے واپسی میں آپ ﷺنے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دینے کا حکم فرمایا، وہ اذان دینے لگے،ایک سولہ سال کا لڑکا جس کا نام ابو محذورہ تھا،اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کی نقل اتارنے لگا،اس لڑکے کی آواز بہت اچھی تھی۔آپ ﷺنے سنا تو اسے بلوایا،ابو محذورہ کو آپ کے سامنے کھڑا کر دیا گیا،انہیں اندیشہ ہوا کہ اس حرکت پر قتل کیا جائوں گا۔آپ ﷺنےفرمایا کیسے اذان دے رہے تھے، ذرا سنائو!انہوں نے اذان دینی شروع کی،اللہ اکبر تو بلند آواز سے چار بار کہہ دیا کیونکہ اللہ کی بڑائی کے تو کفار بھی قائل تھے لیکن اذان میں شہادتین کے کلمات کو آہستہ آواز سے کہا کہ کہیں میرے قبیلے والے نہ سن لیں۔آپ ﷺنے نہایت شفقت سے ان کے سر اور سینہ پر ہاتھ پھیرااور فرمایا بلند آواز سے کہو۔آپ ﷺکا دست ِمبارک پھیرنا تھا کہ ایمان کی دولت سے مالا مال ہو گئے اور بلند آواز سے یہ کلمات پھر دہرائے۔صحابہ کا عشق دیکھئے کہ رسول اللہ ﷺنے جو سر پر ایک بار ہاتھ رکھ دیا تو انہوں نے عمر بھر سر کے بال نہیں منڈوائےکہ یہ وہ بال ہیں جن پر میرے محبوب ﷺکاہاتھ پھر گیا،یہ تھی ان حضرات کی محبت کہ جن بالوں پر آپ ﷺکا ایک بار ہاتھ مبارک پھر گیا عمر بھر اُن بالوں کی حفاظت کی۔

54:37) دل کی غذا محبت ہے۔۔

01:01:34) آج ہم اپنے اخلاق کا فیصلہ کریں ہمارے اخلاق بچوں سے بیوی سے گھر میں کیسے ہیں۔۔

01:02:32) علامات قیامت جو کل مرکزی بیان میں بیان ہوچکی۔۔

01:08:57) دجال کا لغوی معنی۔۔

01:15:08) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا واقعہ افک بیان ہوا ۔۔

01:34:11) جمعے میں جو خطبہ پڑھا جاتا اُس کا ترجمہ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی فضیلت

01:37:51) فضائل ایمان کتاب حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم کی کتاب سے ایک بزرگ کا واقعہ کہ صحابہ رضوان اللہ علھیم اجمعین کی محبت کی وجہ سے ایک ظالم نے زبان کاٹ ڈالی۔۔

01:38:16) صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو بُرا بھلا کہہ کر اپنا عذاب خود مت خریدیں۔۔

01:39:51) للہ اللہ فی اصحابی۔۔۔۔۔۔۔ لا تتخذوھم من بعدی غرضامیرے صحابہ کے بارے میں اللہ سے ڈرو! میرے بعد ان کو (طعن وتشنیع کا )نشانہ نہ بنانا (یاد رکھو) جس نے ان سے محبت کی، پس میری محبت کی وجہ سے اِس نے ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا، پس میرے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھا اور جس نے ان کو اذیت دی، پس اس نے مجھے اذیت دی، جس نے مجھے اذیت دی، اس نے اللہ کو اذیت دی اور جس نے اللہ کو اذیت دی، پس قریب ہے کہ اللہ اس کو پکڑ لے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries