عشاء مجلس ۱۶    جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :اللہ کی یاد کے سوا کہیں چین و سکون نہیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزدسندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

00:14) حسب معمول تعلیم جزاء الاعمال کتاب حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب سے ۔۔

05:40) حرام عشق عذاب الہی ہے ..اب جس کی محبت دل میں ہوتی ہے اسی کی نقل کرتا ہے اب اگر یہی محبت بدل جائے یعنی عشق لیلی عشق مولی میں بدل جائے تو پھر دنیا بھی بن جائے گی اور آخرت بھی۔۔

07:48) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ اور منافق عبداللہ بن ابی( تفصیلی واقعہ بیان فرمایا)۔۔

11:14) حضرت ابو بکر صدیق کو آپ ﷺ سے کیسی محبت تھی کہ جان تک قربان کردی

28:38) یہاں سے دوسرا مضمون:۔ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ ………… وَزُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِيْدًا (سورۃ الاحزابآیت:۱۱) میرے اصحابِ رسول سے بڑھ کر کون پیارا ہوسکتا ہے اگر اللہ کو آسانی سے پار کرانا ہوتا تو صحابہؓ سے اتنا مجاہدہ نہ کرواتے ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ان سےاتنا مجاہدہ لیا ہے کہ ان کے کلیجے منہ کوآگئے۔ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ ………… وَزُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِيْدًا (سورۃ الاحزابآیت:۱۱) اور ان پر زبردست زلزلہ طاری کیا گیا،او ر مجاہدات سے ان کے کلیجے منہ کو آگئے۔ آج اس زمانے کا جوجہاد ہے وہ نظر کی حفاظت ہے

36:02) آج اس زمانے کا جوجہاد ہے وہ نظر کی حفاظت ہےکہ ہم بے پردہ عورتوں سے اپنی نظر کو بچا لیں، بھابھی سے شرعی پردہ کر لیں، چچا زاد، خالہ زاد، ماموں زاد بہنوں سے پردہ کر لیں یاجو سٹرک پر چلتی پھرتی حسین شکلیں ہیں یا حسین امرد ہیں ان سے نظر بچا لیں تو زیادہ سے زیادہ ہمارا کلیجہ منہ تک آجائے گا، کیونکہ اہلِ نظر سے پوچھوکہ نظر بچانے میں کتنا مجاہدہ ہوتا ہےاور جس میں عشق کا مادّہ نہیں ہوتا وہ جنرل مرچنٹ دھنیہ ہلدی مرچ بیچتا رہے گا ۔

40:11) وہ کہتا ہے پیسے نکالو جلدی سے، پیسوں میں بڑا مزہ ہے ، دیکھو میرا مال لینے کے لئےباہر اور لوگ کھڑے ہیں ، جلدی ہٹو یہاں سے، وہ حسینوں کو بھگا دیتا ہے، اپنی دمڑی کے لیے اس کو چمڑی سے کوئی محبت نہیں، گورا ہو یا کالا ہو، اسے تو مال ملنا چاہیے، لیکن جن کا مزاج اللہ نے محبت کاپیدا کیا ہے، ان کو شدید مجاہدہ ہوتا ہے خاص کر شاعروں کو کیونکہ اگر شاعرصاحبِ محبت نہ ہو تو شعر کہہ ہی نہیں سکتا۔ اب بتائیے دردِ محبت کے بغیرکوئی شاعر کہہ سکتا ہےکہ

43:17) توبہ کیوں نہیں کرتے جلدی توبہ کرکے اللہ والا کیوں نہیں بنتے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries