عشاء مجلس ۱۸    جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :صحبتِ اہل اللہ سے راہ تقویٰ لذیذ ہو جاتی ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:14) حسب معمول تعلیم۔۔

03:59) کل اسراف کے بارے میں بیان ہوا بہت نفع ہوا اب آگے مضمون بیان ہوا۔۔

05:12) معارف القرآن مفتی شفیع صاھب رحمہ اللہ کی اسراف کے بارے میں مضامین۔۔

07:18) فضول خرچی کا معنی۔۔۔

09:04) آج موبائل بدلنے کا مرض بہت ہے۔۔

10:56) آپ ﷺ نے فرمایا کہ زندگی کو غنیمت سمجھ لو موت سے پہلے الخہ

11:32) اسراف اور تبذیر میں فرق

12:07) حیات المسلمین میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا اسراف سے متعلق ملفوظ۔۔

14:14) پانچ چیزوں کا سوال۔۔

19:11) اسراف کے بارے میں کہ کتنا اور کیسا کیسا اسراف کرتے ہیں۔۔

22:14) مال کے بارے میں احادیث۔۔

22:54) اس زمانے میں حلال مال مومن کے لیے ڈھال ہے۔۔

23:40) دنیا بری نہیں ہے اللہ کو ناراض کرنا برا ہے۔۔

24:23) دنیا بری نہیں الخہ۔۔ آپﷺ تشریف لے جارہے تھے کہ بکری کا بچہ مرا ہوا تھا۔ کان کٹا ہوا تھا الخ

29:30) بعض لوگوں نے آک پیسوں کو خدا سمجھ لیا ہے نعوذ باللہ۔۔

31:00) زکوۃ نہ دینے پر وعید۔۔

32:46) حیات المسلمین حضرت تھانوی رحمہ اللہ

34:44) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ صحبت اہل اللہ سے راہِ تقویٰ لذیذ ہوجاتی ہے اب رہ گیا یہ سوال کہ تقویٰ کی راہ تو بظاہر بہت مشکل معلوم ہوتی ہے۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ میاں حکیم اختر! اللہ کا راستہ بظاہر تو بہت مشکل ہے لیکن جب کسی اللہ والے کا ہاتھ ہاتھ میں اجتا ہے تو یہ راستہ، تقویٰ کا راستہ، ولایت کا راستہ، سلوک کا راستہ نہ صرف یہ کہ آسان ہوجاتا ہے بلکہ لذیذ اور مزے دار ہوجاتا ہے اور اس کے متعلق ایک شعر میں پیش کرتا ہوں ؎ مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کے رُخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آگیا تو چراغ راہ کے جل گئے کسی اللہ والے کا ہاتھ ہاتھ میں آجائے تو نفس و شیطان کے رُخ بدل جاتے ہیں اور ایسے شخص پر وہ پھر قابو نہیں پاتے اور تقویٰ کا حصول آسان ہوجاتا ہے۔

41:10) ’’یٰآیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ ‘‘اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نسخۂ کیمیا بتادیا کہ اے دنیاوالو! اے سائنس دانو! جس طرح تم دیسی آم کو لنگڑے آم کی قلم سے لنگڑا آم بناتے ہو، اسی طرح اگر تم ہمارے خاص بندوں کی صحبت میں اپنے دیسی دل کی قلم لگالو تو ہم دیسی دل کو اللہ والا دل بنادیتے ہیں اور جس طرح لنگڑے آم کی قلم سے جب دیسی آم لنگڑا آم بن جاتا ہے تو دیسی آم کا نام بدل جاتا ہے، دام بدل جاتا ہے، کام بدل جاتا ہے، اسی طرح اللہ والوں کی صحبت کی برکت سے غافل اور نافرمان دل اللہ والا دل ہوجاتا ہے۔ پھر اس کی قیمت اور دام اور کام کا کیا پوچھنا، سینکڑوں دل اس کی برکت سے اللہ والے بن جاتے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries