عصر مجلس ۱۹    جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :حسن کا انجام کیا ہے  ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:48) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ مومن کی وہ گھڑی سخت منحوس ہے جس میں وہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتا ہے۔۔۔

02:49) صفِ اوّل کی فکر کیوں نہیں کرتے۔۔۔حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ دین من چاہی زندگی کانام نہیں ربّ چاہی زندگی کا نام ہے۔۔۔

03:40) توبہ کی برکت سے دل میں ایک روشنی آتی ہے۔۔۔

04:08) دوتھرما میٹر۔۔۔ایک دل میں کھٹک کے صحیح یا غلط اور دوسری یہ کہ جو کام میں کرنے جارہا ہوں یہ کسی کے سامنے کرسکتا ہوں یا نہیں۔۔۔

06:39) جس کو اللہ تعالیٰ کی جتنی معرفت ملے گی اتنا وہ اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کی فکر کرے گا۔۔۔

09:23) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نیک صحبت اختیا رکریں خوشخطی سِکھانے والے کے ہاتھ میں ہاتھ دیے بغیر انسان خوشخطی بھی نہیں سِیکھ سکتا۔۔۔

11:46) مراقبہِ موت۔۔۔ ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے تہہِ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے ایک دوسرا شعر ہے کہ قضا کے سامنے بے کار ہوتے ہیں حواس اکبر کھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بینا نہیں ہوتیں

15:43) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جو اصلاح کراتے ہیں دین سیکھ رہے ہیں یا دین کے کسی اور شعبے میں ہیں یہ زیادہ تر حُسن کی وجہ سے مارے جاتے ہیں۔۔۔

19:45) اللہ تعالیٰ کی دوستی کا راستہ آج بھی کھلا ہوا ہے۔۔۔ ہاں وہ درمیخانہ تو کھلتا ہے آج بھی پیمانۂ رحمت تو چھلکتا ہے آج بھی جو مست ہوا مرشد کامل کی نظر سے سوبار بھی گر کرکے سنبھلتا ہے آج بھی

27:18) مراقبہِ موت۔۔۔تین قسم کے دوست صرف ایک دوست کام آئے گا وہ ہیں نیک اعمال جو آخر تک ساتھ جائیں گے۔۔۔

30:13) حُسن سے بچنے کے لیے مراقبہ۔۔۔حُسن کا آخری انجام کیا ہے؟ کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی

39:15) جو حُسن سے بچ گیا اس کو خالقِ حُسن مل گیا۔۔۔

43:20) اس وقت کو غنیمت سمجھ لو مُبادا کہ یہ وقت پھر آئے یا نہ آئے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries