عشاء مجلس ۱۹      جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :خلقِ خدا پر شفقت کی حدود !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:49) حسب معمول تعلیم جزاء الاعمال سے۔

03:11) کفایت شعاری،کنجوسی،اسراف کے بارے میں آگے مزید بیان ہوا۔۔

08:22) قرضہ لینا آسان نہیں ہے۔۔

11:38) ای عجیب واقعہ کہ عبرت حاصل نہیں کرتے۔۔

13:24) اسراف کے بارے میں مزید مضامین۔

22:43) حضرت شیخ کا اور بابا جان رحمہ اللہ کا اپنا واقعہ جب حضرت والا سے نہیں جڑے تھے تو مٹھائی تقسیم کا واقعہ۔۔

24:58) پانی کے اسراف کے گناہ کا علاج۔۔

28:06) وقف پانی کا اسراف گناہ کے زمرے میں آتا ہے۔۔

29:01) اس وقت کا سب سے بڑا گناہ حرام عشق اور بدنظری کا گناہ ہے۔

36:29) مخلوط مرد اور عورت کا جہاں معاملہ ہوتا ہے چاہے دعوت ہو ولیمہ ہو شادی ہو اس کا اتنی خرابیاں ہیں کہ بتانہیں سکتے۔۔

37:12) حسنِ اخلاق نام ہے مُدَارَاۃُ الْخَلْقِ مَعَ مُرَاعَاۃِ الْحَقِّ ِّاس لیے اگر حسنِ اخلاق رہے گا تو اﷲ کا قانون توڑ کر اپنے دل کو خوش نہیں کرے گا۔ اگر حسن اخلاق حاصل ہے تو اپنا دل توڑ دے گا اللہ کا قانون نہیں توڑے گا۔

42:23) دارات خلق تو ہو مگر مراعات حق ضروری ہےیعنی اللہ کے قانون کو توڑ کر کسی پر احسان مت کرو،آپ رب العالمین بننے کی کوشش نہ کریں کہ ہم اس کی مدد نہیں کریں گے تو مر جائے گی یا مر جائے گا۔اللہ کو پہلے راضی کرو پھر اس کی حدود میں جتنا ہو سکے مدد کرو۔یہ نہ سوچو کہ اگر میں مددنہیں کروں گا ،میں اس کو نوکر نہیں رکھوں گا تو یہ بھوکوں مر جائے گا۔اس کے بطن کی خاطر اپنا باطن ستیاناس مت کرو،اس کی جوتیوں کی حفاظت میں اپنا دوشالہ مت گنوائو،اپنا ایمان مت ضائع کرو۔

مخلوق کے ساتھ احسان کرو لیکن اللہ کے قانون کی عظمت کو سامنے رکھتے ہوئے، محض اس کی شکل کو مت دیکھو، تم مٹی کے ڈھیلے نہیں ہو، اوپر بھی دیکھو کہ ہم کس کے بندے ہیں؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries