مرکزی بیان ۲۰      جولائی   ۳ ۲۰۲ء     :وحدتِ امت :اختلافِ رائے اور جھگڑے کے فساد میں فرق!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:04) بیان سے پہلے مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار سنائے۔۔۔

بے پردہ حسینوں سے ہوا تنگ زمانہ آنکھوں نے شروع کردیا اب دل کو ستانا

ممکن نہیں صورت میں نہ ہو کوئی تغیر بے کار ہے پھر ان سے ترا دل کا لگانا

لیکن اگر آنکھوں کو نہ تو ان سے بچائے ممکن نہیں پھر دل کا ترے ان سے بچانا

آنکھوں کی حفاظت میں ہے اس دل کا سکوں بھی گو نفس کرے تجھ سے کوئی اور بہانا

دھوکہ ہے تجھے لطف حسینوں سے ملے گا ابلیس کے کہنے سے کبھی اس پہ نہ جانا

پاگل کی طرح پھرتے ہیں عشاق مجازی بے چین ہیں دن رات یہ بدنام زمانہ

رہنا ہے اگر چین سے سن لو یہ مری بات آنکھوں کو حسینوں کی نظر سے نہ ملانا

اخترؔ کی یہ اِک بات نصیحت کی سنو تم ان مردہ حسینوں سے کبھی دل نہ لگانا

05:06) حضرت والا رحمہ اللہ کے دوسرے اشعار سنائے۔۔۔

میر مرنا نہ حسن فانی پر حسن فانی کے رنگ فانی پر

جس کا پانی بدلنے والا ہو میر مرنا نہ ایسے پانی پر

ہے گلستاں میں جس سے شادابی ہوں فدا اس کی باغبانی پر

جو جوانی فدا خدا پر ہو میں ہوں قربان اس جوانی پر

دل فدا اپنے رب پہ کر اخترؔ کر بھروسہ نہ زندگانی پر

09:42) حضرت مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی ایک کتاب وحدتِ اُمت صفحہ 42 سے 48 تک مضمون : صلح اور جنگ کس سے؟۔۔۔

16:04) دورانِ بیان ذکر نہیں کرنا چاہیے۔۔۔اصلی ذکر کیا ہے پہلے یہ معلوم کرنا چاہیے۔۔۔حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کی حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو ایک نصیحت۔۔۔

18:15) وحدتِ اُمت صفحہ 42 سے 48 :نفرت اور عداوت کا میدان۔۔۔

23:47) حج کے موقعے پر بے اعتدالی۔۔۔

25:58) وحدتِ اُمت:اختلافِ رائے اور جھگڑے فساد میں فرق۔۔۔

28:56) تصویر کے معاملے میں احتیاط کیوں نہیں کرتے جب علماء فرمارہے ہیں کہ یہ حرام ہے تو پھر کیوں نہیں بچتے؟۔۔۔

29:53) حضرت سید سلمان ندوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔

38:34) اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں۔۔۔کسی خاتون کی بات کہ جو اس کی سہیلی تھی اُس نے سب راز آوٹ کر دیے اب سب گھر والے رو رہے ہیں۔۔۔

42:32) عشق مجازی عذاب الہی ہے۔۔۔

42:55) حضرت سیدسلمان ندوی رحمہ اللہ کی اُن طلباء کے لیے نصیحت جو فارغ ہورہے تھے۔۔۔

43:28) حضرت ڈاکٹر عبدالحی عارفی صاحب رحمہ اللہ کا دارالعلوم کراچی کے طلباء کے لیے سیاست سے متعلق بیان۔۔۔

01:08:09) دبئی کا ایک واقعہ کہ سیاسی لیڈر کی محبت میں ایک صاحب نے موذن صاحب کو بیچ بازار میں مارا ۔۔یہ لیڈروں کی محبت والے ویسے بھی آدھے سے زیادہ پاگل ہوتے ہیں اُن کی محبت میں۔۔۔

01:18:28) حضرت ڈاکٹر عبدالحی عارفی صاحب رحمہ اللہ کے مضمون کو مکمل فرمایا۔۔

01:24:05) کچھ اہم اعلانات۔۔

01:25:29) بچوں کو سائیکل چلانے اور دینے سے متعلق اہم نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries