فجر  مجلس ۹ ۔اگست۳ ۲۰۲ء     : بنیادِ اصلاح حضرت والا ؒ کے ملفوظات    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:21) بنیادِ اصلاح حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایا کہ شیخ کے پاس رہ کر مشغول رہنے میں اور دور رہ کر مشغول رہنے میں ایسا فرق ہے جیسے مریض ایک تو طبیب کے پاس رہ کر علاج کراوے اور دوسرے محض خط و کتابت کے ذریعہ علاج کراوے۔ ظاہر ہے کہ نفع میں زمین و آسمان کا فرق ہوگا۔ (صفحہ: ۱۸۳) ایک شخص نے دریافت کیا کہ مولویوں کو کیا ہوا کہ جو حضرت جی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی طرف رجوع کرتے ہیں، یہ تو خود لکھے پڑھے ہیں۔ وہاں کیا چیز ہے جس کے لیے جاتے ہیں، وہ کون سی بات ہے جو کتابوں میں نہیں ہے؟ فرمایا کہ اس کو ایک مثال سے سمجھو۔ ایک شخص کے پاس تمام مٹھائیوں کی فہرست ہے، مگر اس نے چکھی نہیں۔ ایک وہ شخص ہے کہ نام ایک مٹھائی کا بھی نہیں جانتا، مگر ہاتھ میں سب لیے ہوئے کھارہا ہے۔ اب بتائو کون محتاج ہے کس کا؟ (صفحہ: ۳۰۷)

02:22) فرمایا گناہوں کی عادت چھوڑنے کے تین گُر ہیں: (۱) خود ہمت کرے۔ (۲) حق تعالیٰ سے ہمت طلب کرے۔ (۳) خاصانِ حق سے ہمت کی دعا کرائے۔ احقر اخترؔ عرض کرتا ہے تیسرے جزء کے متعلق روح المعانی میں ایک عبارت ملی ہے جو اہلِ علم کے لیے قابلِ توجہ ہے۔ ’’صَلِّ عَلَیْہِمْ‘‘کی تفسیر یوں کی ہے: ’’أَیْ بِإِمْدَادِ الْہِمَّۃِ وَ فَیْضَانِ أَنْوَارِ الصُّحْبَۃِ۔‘‘حق تعالیٰ شانہٗ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اصحاب کے لیے ہمت کی دعا کا حکم دیا ہے۔ پس خاصانِ خدا کی دعا کا مقام واضح ہوگیا۔ (روح المعانی، پارہ: ۱۱، صفحہ: ۲۵) اہل اللہ کی صحبت میں برکت اور ان کی مجلس میں نزولِ رحمت پر تو تجربہ و مشاہدہ تواتر سے ثابت ہے۔ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ مرقاۃ میں رقم طراز ہیں: ’’وَفِیْہِ اسْتِحْبَابُ الدُّعَآئِ عِنْدَ حُضُوْرِ الصَّالِحِیْنَ فَإِنَّ عِنْدَ ذِکْرِہِمْ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ فَضْلاً عَنْ وُجُوْدِہِمْ وَحُضُوْرِہِمْ‘‘جب اللہ والوں کے ذکر سے رحمت نازل ہوتی ہے تو خود ان کی صحبت اور مجلس میں کس قدر رحمت برستی ہوگی۔(مرقاۃ المفاتیح، جلد:۵، صفحہ:۱۹۵)

10:35) حضرت ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:

13:33) صحبت کی برکت سے کیا فائد اہوتا ہے؟۔۔۔

18:29) حضرت ملاں نظام الدین رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ ان سے کون بیعت ہوا؟۔۔۔

25:04) ایک موذی مرید کا تذکرہ کہ کتنا قابل تھا لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔

27:43) کسی بے اُصولی پر نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries