اتوار مجلس ۱۳ ۔اگست۳ ۲۰۲ء     :تقویٰ تو ضروری ہے مگر ہیضہ نہ ہونرمی سیکھو !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:19) بیا ن کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

20:29) بیا ن کا آغاز ہوا۔۔

23:34) مہمان کی قدر۔

24:10) مہمان آئے تو خوش ہوجانا چاہیے کھلاتے اللہ ہیں اللہ برکت ڈالتے ہیں۔۔

26:42) حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا ایک واقعہ ۔۔

28:35) متقی وہ ہے جو شبہ گناہ سے بھی بچے۔۔

31:18) چینل بنانے والوں کے لیے سوچنا کہ کیا چینل بنانا ضروری ہے تصویر میڈیا پر آنا ضروری ہے اس سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے اکابرین جو نہیں آتے تھے وہ سب ایسی تھے شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا کون سا چینل تھا ..اخلاص تھا جو آج پوری دینا میں ڈنکا پٹا ہو ا ہے۔۔

36:18) آج بس ہر وقت شہرت کی طلب۔۔

37:14) ریا شرکِ خفی شرک خفی ریا پر نصیحت۔۔

40:06) ہدیہ کی طرف اشارہ دینا یا مالدار سے دعا کرانا اس پر بھی حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔

49:35) ڈاڑھی ہو یا نہ ہو ہر گناہ گناہ ہے یہ نہیں کہ اگر ڈاڑھی ہے تو احکامات الگ ہونگےاور ڈاڑھی نہ ہو تو احکامات الگ ایسا ہر گز نہیں داڑھی رکھنا ہر ایک پر ضروری ہے الخہ۔۔

50:47) گھر کے ماحول کو بدلیں ہر وقت غصہ چیخنا بیوی کو ڈانٹنا

52:31) بیوی کہتی ہے جناب اس کا شادی کا کھانا ہے گناہ کوئی نہیں ہے میں تو جاؤں گی بھائی حرام کرنے کو نہیں جا رہی نا اپ فورا کہیں گے ہم نہیں جائیں گے اگر ہم سنت پہ عمل نہیں کریں گے آپ نہیں کرے گا تو کون عمل کرے گابیوی نے کہا میں تو جاؤں گیاب لڑائی گالیاں ڈنڈے بازی مکے اب جہاں بھی جائے گی بیوی جا کر کہے گی بھائی کبھی داڑھی والے سے شادی نہیں کرنا یہ منحوس لوگ ہیں بولتےکچھ ہیں لیکن عمل نہیں ....اللہ کی سفارش کو رد کرتے ہیں ۔۔۔

56:27) غیبت ہے اس نے کیوں نہیں بچنے سےحضرت مجدد نے فرمایا کہ شراب غلطی سے پی لی پریشان ہے غیبت کر کے پریشان کیوں نہیں ہے ہاں یہ سوال ہے فرمایا کہ غیبت تو حرام ہے نا خود کر رہا ہے نا یہ تو دھوکے والی بات ہے تو فرمایا سوال اشرف علی کا یہ ہے کہ غیبت کر کے پریشانی کیوں نہیں ہوتی نمبر ایک گناہ کو گناہ بھی سمجھاتو توبہ کس چیز کی، روکنا کس بات کا نمبر دو عادت بنا دیا مسلسل

15 18 دنوں سے ساتھی کا جو سچ بتائیں کہ میں چینل سے دور تھا لیکن اب یہ سیاست کے چینل دیکھنے لگا ہوں ایک بہت بڑے عالم بہت بڑے عالم مجھے نہیں پتہ کہ عالم میں کیا ہے کیونکہ ای میل اتا تھا ایک مہینے کی بات ہوگی یا دو مہینے کی بات ہو گی پھر ان کا یہ ای میل آیاہے میں دوسرے شہر سے ہوں میں آنا چاہتا ہوں اور میری مجبوری ہے میں سے صرف لکھا کیا مجبوری ہےکہا جمعہ آسکتا ہوںیں نے کہاتو جمعے کو آجائیں ایسے باتیں کیں انہوں نے بھی ایسی بہترین ماشاءاللہ!باتیں کیں ، جب وہ چلے گئے تو اس شہر سے میرے دوست کا فون ایا کہ پتہ ہے کون ملنا آیا تھا ہے انہوں کے کہا یہ دین کے تین شعبوں میں بڑے ہیں یہ امامت بھی ہے بڑی مسجد کے لیے میں نے کہا دیکھو بھائی اس کا مٹنا دیکھو تواضع دیکھو یہ نہیں بتایا اپنا تعارف نہیں کرایا کہ میں فلاں فلاں فلاں نہیں اس کے بعد ان کا یہ ای میل آیا تو ان کو پتہ چل گیا کہ مجھے پتہ چل چکا ہے انہوں نے بڑی تفصیل بتائی اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ خدا کی قسم میں موبائل کے اندر برائی میں مبتلا نہیں ہوں ابھی کل ایک صاحب نے 500 گروپ ختم کیے ہیں 500 گروپ چینل نہیں 500 گروپ کا جب سے گروپ بند کیا سکون مل گیا جنت کا مزہ ا رہا ہے الحمدللہ ہر گروپ میں بھی پڑھتے ہیں بہتان علماء سلف صالحین پر اعتبار یعنی قیامت کی نشانی ہے جناب اپنے پرانے بزرگوں پر اعتراض کرنا

58:30) اپنی بات بتائیں گے تو علاج ہوگا نا بھائی لیکن ان مولانا نے کہا کہ یہ بیماری ابھی بھی ہے کہ ہر تھوڑی دیر کے بعد دیکھتا ہوں کہ میسج تو نہیں ایا اور پھر گروپ کا مسئلہ ،پریشان ہوں اب دماغ کام نہیں کر رہا کیا کروں میری یہ دو مجبوریاں ہیں تو پہلے لکھا کہ اس میں مجبوری کی کوئی بات ہی نہیں جب اپ نقصان خود دیکھ رہے ہیں تو اپ موبائل کو دفن کر دیںاب جواب آرہا ہے کہ ختم۔۔۔ اللہ نے اس لیے پیدا کیا !اگر اللہ نے پوچھ لیا کہ آدھا گھنٹہ مجھ سے رات کو بات کیوں نہیں کی تہجد کے وقت میں یا اللہ آپ سے بات کرنا کیا تھی اگر اے بندے تلاوت کرتا تو رب سے بات کرتا لیکن ہر وقت تو موبائل میں گھساہوا ہے حق ادا کرنے کے لیے تیار نہیں بیوی کے پاس بیٹھنا ہسنا ماں باپ کے پاس بیٹھنا اس موبائل نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا

01:01:43) خدا کے لیے اپنے گھر والوں پر رحم کرو۔۔

01:02:50) ایسا اخلاق ہوں کہ جب مرے تو بیوی بچے بھی روئیں الخہ۔۔

01:03:30) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ ۱۴نومبر 1986 بروز جمعہ بعض لوگوں میں زیادہ تقوے کاہیضہ ہو جاتا ہے جس کا نام غلو فی الدین ہے دین کو اس طرح پیش مت کرنا کہ دین سے لوگوں کو نفرت پیدا ہو جائے تقوی تو فرض ہے ضروری ہے مگر ہیضہ نہ ہو اس کا کیسے پتہ چلے گا کہ ہمارا صحیح تقوی ہے یا ہیضہ والا تقوی ہے یہ اپ کو اللہ والا بتائے گا مرشد بتائے گا شیخ بتائے گا مولانا بتائے گا اسے حال تو بتاؤ صحیح کہ میں اس طرح دوستوں کو گھر والوں کو روکا روکی ٹوکا ٹوکی کرتا ہوں ان سے مشورہ تو لیں بھائی ہم نے حضرت سے سنا اور دیکھا بھی کہ اپنے شیخ سے کس طرح اجازت لیتے تھے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ حضرت حاجی صاحب علیہ پوچھتے تھے کہ یہ کتاب لکھوںیا نہیں ؟

01:06:50) مولانا اور مولوی لوگوں کو تو بہت اچھے اخلاق سے رہنا چاہیے بیوی بچوں کو بہت محبت دینی چاہیے۔۔۔

01:13:54) اخلاق سیکھیں جاتے ہیں اخلاق کی بلندیاں سیکھی جاتی ہیں۔۔

01:14:12) یہ تقوی کا ہیضہ عجیب معاملہ ہے۔۔

01:18:58) حضرت والا فرماتے تھے کہ جب میں یہ سنتا ہوں کہ کسی مخلوق کو کوئی ستا رہا ہے خود برداشت کر لوں قیامت کے دن اللہ سے بھی رحمت لینی ہے سودا کرنا ہے اپ کو سوچ لو بہت زیادہ متقامت بنو اتنا تقوی کا ہیضہ ایسا مت کرو دین میں غلو مت کرو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں دین میں غلو مت کرو پوچھو علماء سے اللہ والوں سے یا بزرگوں سے یا بزرگ نہیں ملتے تو بزرگوں کے غلاموں سے پوچھو !پوچھے گا وہی جس کو اللہ والا پسند ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries