فجر مجلس ۱۷ ۔اگست۳ ۲۰۲ء     : اصل عالم کون شخص ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:35) عالم کون شخص ہے؟۔۔۔معارفُ القرآن جدید پارہ ۲۰ سورہ عنکبوت آیت نمبر۴۰ : اللہ کے نزدیک عالم کون ہے؟ (معارف القرآن جدید، جلد ششم، صفحہ ۸۸۴، پارہ ۲۰ اَمَّنْ خَلَقَ، سورۃ ۲۹ اَلْعَنْکَبُوْتِ، آیت نمبر ۴۴) وَتِلْکَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاس۰ۚ وَمَا یَعْقِلُہَآ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ۴۳ ہم یہ مثالیں لوگوں کے فائدے کے لیے دیتے ہیں، اور انہیں سمجھتے وہی ہیں جو علم والے ہیں۔ (آسان ترجمۂ قرآن) امام بغوی نے اپنی سند کے ساتھ حضرت جابِر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریمﷺ نے اس آیت کی تلاوت فرماکر فرمایا کہ عالم وہی شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کے کلام میں غور و فکر کرے اور اس کی اطاعت پر عمل کرے اور اس کو ناراض کرنے والے کاموں سے بچے۔ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن و حدیث کے محض الفاظ سمجھ لینے سے اللہ کے نزدیک کوئی شخص عالم نہیں ہوتا، جب تک قرآن میں تَدَبُّر اور غور و فِکْر کی عادت نہ ڈالے، اور جب تک کہ اپنے عمل کو قرآن کے مطابق نہ بنائے۔ مسند احمد میں حضرت عَمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے ایک ہزار امثال سیکھی ہیں۔ ابنِ کثیراس کو نقل کرکے لکھتے ہیں کہ یہ حضرت عَمرو بن عاصt کی بہت بڑی فضیلت ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس آیتِ مذکورہ میں عالِم انہی کو فرمایا ہے جو اللہ و رسول کی بیان کردہ اَمْثَال کو سمجھیں۔ اور حضرت عَمرو بن مُرّہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب میں قرآن کی کسی آیت پر پہنچتا ہوں جو میری سمجھ میں نہ آئے تو مجھ بڑا غم ہوتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: وَتِلْکَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ۰ۚ وَمَا یَعْقِلُہَآ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ۴۳(ابنِ کثیر) ہم یہ مثالیں لوگوں کے فائدے کے لیے دیتے ہیں، اور انہیں سمجھتے وہی ہیں جو علم والے ہیں۔ (آسان ترجمۂ قرآن)

02:37) پارہ ۲۲سورہ فاطر آیت نمبر۲۸:عالم کون شخص ہے؟۔۔۔

04:02) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا اِرشاد کہ جس نے درسِ نظامی کیا اور کسی اللہ والے سے اصلاح نہیں کرائی وہ ایسا ہی ہے جیسا کہ وضو کیا اور نماز نہ پڑھی۔۔۔

05:24) حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں فرمایا کہ عالم وہ ہے جو خلوت اور جلوت میں اللہ سے ڈرے۔۔۔

06:06) حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر بزرگوں کے اِرشادات کے عالم کون ہے؟۔۔۔

09:38) جس میں خشیّت نہ ہو وہ قرآن کی اصطلاح میں عالم ہی نہیں۔۔۔

12:25) وفاق المدارس کا رسالہ:حقیقی علم وہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہو۔۔

13:29) وفاق المدارس کا رسالہ:مرادِ علم سے وہ علم ہے جو خشیّت کے ساتھ ہو۔۔۔

14:34) البلاغ صفحہ نمبر ۸۳ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ میں تو کہتا ہوں کہ آدمی جاہل رہے مگراس میں پرہیز گاری ہو۔۔۔

18:02) اِرشاد فرمایاکہ صحبت میں رہ کر دین آتا ہے کتابوں سے دین نہیں آتا۔۔۔

21:31) اِرشاد فرمایاکہ دین کسی کی خوشامد نہیں کرتا۔۔۔

21:57) اِرشاد فرمایاکہ دین سے کامل مناسبت بزرگوں کی صحبت ہی سے ہوتی ہے۔۔۔

22:37) آداب ِ معاشرت:اہل علم اور طلباء کے لیے فن ِاصلاح کی ضرورت۔۔۔

25:35) شیطان کس طرح چکر دیتا ہے ایک بہت نیک مجازِصحبت کی بات ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries