مرکزی بیان  ۱۷ ۔اگست۳ ۲۰۲ء     : والدین اور دیگر حقوقِ واجبہ کا خیال رکھنا

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:11) بیان سے پہلےجناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

نالۂ غم در یادِ مرشد ِ عالم

اب ہجر میں ان کی یاد میں ہم آنکھوں سے لہو برساتے ہیں

دل خون کے آنسو روتا ہے نالے بھی فلک تک جاتے ہیں

اے شیخ مرے محبوب مرے کیوں ہم کو تنہا چھوڑ گئے

دنیا میں ہمارا کوئی نہیں تنہائی میں ہم گھبراتے ہیں

04:12) مسجد میں باتیں کرنے سے متعلق کسی صاحب کو نصیحت کہ اگر ضروری بات کرنی ہی ہے تو مسجد سے باہر جاکر کریں ۔۔۔

07:02) دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔

نالۂ غم در یادِ مرشد ِ عالم اب ہجر میں ان کی یاد میں ہم آنکھوں سے لہو برساتے ہیں

دل خون کے آنسو روتا ہے نالے بھی فلک تک جاتے ہیں

اے شیخ مرے محبوب مرے کیوں ہم کو تنہا چھوڑ گئے

دنیا میں ہمارا کوئی نہیں تنہائی میں ہم گھبراتے ہیں

اک تم ہی تو تھے ہمراز مرے اک تم ہی تو تھے دمساز مرے

اب کس سے کہیں دل کی باتیں یہ سوچ کے چپ ہوجاتے ہیں

وہ نور کہاں وہ بات کہاں وہ صبح کہاں وہ رات کہاں

اے نورِ مجسم بِن تیرے دنیا ہی اندھیری پاتے ہیں

اے شیخ ہمارا نالۂ غم کیا آپ تلک بھی پہنچا ہے

کیا سن کے ہماری آہ وفغاں یاد آپ کو ہم آجاتے ہیں

اک نصف صدی تک عمر مری جو ساتھ تمہارے گذری ہے

لگتا ہے کہ وہ کچھ لمحے تھے جو آج مجھے تڑپاتے ہیں

اے شیخ مرے اک لمحہ بھی ہم آپ کو بھول نہیں پاتے

ہر لحظہ آپ کی یاد میں ہم آنکھوں سے لہو برساتے ہیں

یہ درد تمہاری یادوں کا تا حشر رہے گا سینہ میں

اس درد میں لذت ایسی ہے اس درد سے راحت پاتے ہیں

(از کلام ِاحقر عشرت جمیل میر عفا اللہ عنہ)

15:25) حضرت والا رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ بہت روئیں گے کرکے یاد آہل مے کدہ مجھ کو۔۔۔شراب دردِ دل پی کر ہمارے جام و مینا سے۔۔۔جس کو جس سے کوئی نعمت ملتی ہے اس کی قدردانی بھی ہوتی ہے حضرت والا رحمہ اللہ کی کچھ یادیں۔۔۔

19:57) حضرت مفتی اعظم مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی تفسیر سے سورہ انشقاق کی آیت نمبر ۱۹ لترکبن طبقا عن طبق کی تفسیر بیان کی۔۔۔

28:25) نیٹ چینل وغیرہ پر جا نا یہ تباہی کا راستہ ہے آہستہ آہستہ انسان گناہِ کبیر ہ کی طرف چلا جاتا ہے۔۔۔

35:29) سورہ انشقاق کی آیت نمبر ۱۹ لترکبن طبقا عن طبق :۔۔۔

39:53) لترکبن طبقا عن طبق ان آیات سے حاصل ہونے والا سبق کے انسان ہر حال میں آخرت کی منزلیں طے کر رہا ہے۔۔۔

41:27) ایک عقل مند انسان کا کام کیا ہے؟۔۔۔

41:50) دُنیا میں کس طرح رہنا ہے؟کُنْ فِی الدُّنْیَا کَاَنَّکَ غَرِیْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِیْلٍ۔

43:01) ان آیات میں غافل انسان کو نصیحت کہ غافل ابھی بھی وقت ہے اپنے انجام کی فکر کر۔۔۔

45:37) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتا ب دُنیا اور آخرت سےمضمون بیان ہوا۔۔۔

53:57) حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ صوفی بُزدل کی مثال۔۔۔

57:59) کچھ غلط جملوں کی اصلاح ضروری ہے۔۔۔

01:01:10) والد ین کی خدمت اور دیگر حقوقِ واجبہ سے متعلق نصیحت۔۔۔حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ اور حضرت اویس قرنی رحمہ اللہ کا واقعہ کہ والدہ کی خدمت سے کیا مقام ملا؟۔۔۔

01:11:01) اہل اللہ کو اہل دل کیوں کہتے ہیں؟

01:12:49) ایک عجیب و غریب بات کہ ہر شخصیت کے پیچھے یعنی جو عالم ہیں اللہ والے ہیں شیخ ہے بڑے استاد ہیں حدیث کے تو اُس شخصیت کے پیچھے یا تو ماں ،بیوی یا بہن کا ہاتھ ہوتا ہے۔۔

01:14:41) اللہ تعالی کی نشانیاں بے شمار ہیں۔۔

01:18:49) دو لفظوں میں زندگی پوری ہوجائے۔۔اطلاع اور اتباع۔۔

01:22:44) خلافت کیوں دی جاتی ہے؟

01:23:35) حضرت مفتی عبدالستار صاحب سابق مہتمم مدرسہ فیض العلوم حیدرآباد انڈیا ...کونو مع الصدقین پر ملفوظات

01:24:16) مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کا رُخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آگیا تو چراغ راہ کے جل گئے

01:27:49) اصل عالم جو اپنے علم پر عمل بھی کرے۔۔

01:33:14) دین کی سمجھ بھی ہو اگر دین کی سمجھ نہیں تو پھر غلط کاموں میں جائے گا۔۔

01:33:37) حضرت مفتی عبدالستار صاحب بقیہ ملفوظات۔۔

01:35:43) اگر درس قرآن دیں یا سفر پر جائیں بیان کے لیے جائیں تو شیخ سے اجازت لے کر جانا چاہیے کیوں؟اگر شیخ کو پتا ہوگا تو شیخ دعائیں بھی کرے گا۔۔

01:38:17) تقوی تو ضروری ہے مگر ہیضہ نہ ہو غلو مت کرو نرمی سیکھو..اس پر بیان ہوچکا تفصیل گذر چکی۔۔

01:40:28) اپنے لیے سختی اور دوسروں کے لیے نرمی۔۔

01:46:12) حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ایک مضمون بیان ہوا۔۔

مدرسے اسلام کے قلعے ہیں علماء مفتی صاحبان علماء دین کا بہت خیال رکھنا چاہیے ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries