فجر مجلس ۲۰  ۔اگست۳ ۲۰۲ء     :علماء اور اللہ والوں کو کاہل سمجھنے سے متعلق بیان  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:18) مجلسِ ذکر ۔۔۔

10:19) شیخ کی ڈانٹ سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے اِرشادات ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانارومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر شیخ کی ہر ڈانٹ سے تم پُرکینہ ہوگئے یعنی تمہارے اندر کینہ بھرگیاکہ بھئی یہ تو بڑے سخت ہیں،جب دیکھو لتاڑتے رہتے ہیں تو سنو! شیخ یوں ہی نہیں لتاڑتا،پہلے تاڑتا ہے کہ مرید کے اندر کیا مرض ہے؟ پھر اسی تاڑ کے مطابق لتاڑ آتی ہے۔میری اردو میں اللہ تعالیٰ نے لذت دی ہے کہ الحمدللہ! میری تقریر میں کوئی گھبراتا نہیں ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ میری تقریر کو اللہ تعالیٰ نے لذت بخشی۔تو شیخ پہلے مرض کو تاڑتا ہے، پھر اسی تاڑ کے مطابق لتاڑتا ہے اور بعد میں مرہم بھی لگاتا ہے۔جو زخم ڈالتا ہے وہ مرہم بھی دیتا ہے درد از یار است و درماں نیز ہم دل فدائے او شد و جاں نیز ہم میرے دل وجان شیخ پر قربان ہوں کہ جو درد دیتا ہے وہ درماں اور علاج بھی کرتا ہے کیونکہ شیخ کی ڈانٹ بھی اللہ کے لئے ہوتی ہے تاکہ مرض جاتا رہے۔۔۔

13:28) علماء اور اللہ والوں کو کاہل سمجھنے سے متعلق مضمون۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries