مرکزی بیان ۲۴  ۔اگست۳ ۲۰۲ء     :ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

09:41) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ سکونِ دل اگر اﷲ والوں سے نہیں دل کی دوا پاتا بہت مشکل تھا اپنے نفس سرکش کو دبا پاتا خدا کی سر کشی سے خود کشی ہے مال و دولت میں کبھی اﷲ والوں سے نہیں ایسا سنا جاتا سکون دل اترتا ہے فلک سے اہل تقویٰ پر بدوں حکم خدا سائنس داں پھر کیسے پا جاتا اگر پیٹرول کے مانند ہوتا یہ سکونِ دل زمیں میں کرکے بورنگ اس کو ہر کافر بھی پاجاتا بتوں کے عشق سے دنیا میں ہر عاشق ہوا پاگل گناہوں سے سکون پاتا تو کیوں پاگل کہا جاتا بچو گندے عمل سے اَمردوں سے دور ہوجائو اگر یہ فعل اچھا تھا خدا پتھر نہ برساتا نہیں ممکن تھا ان کی راہ میں میرا قدم رکھنا اگر جذبِ کرم کی دل نہیں کوئی صدا پاتا میں تھک جاتا ہوں اپنی داستانِ درد سے اخترؔ مگر میں کیا کروں چپ بھی نہیں مجھ سے رہا جاتا

09:42) جناب سید ثروت صاحب نے شیخ الحدیث حضرت مولانا منصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ خود اپنی راہ پر

18:05) حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کے ظاہر جلدی بن جاتا ہے۔۔۔بڑی مونچھ رکھنے سے متعلق نصیحت۔۔۔

21:16) نقل کس کی کرنی ہے؟جس سے محبت ہوگی اُس کی نقل ہوگی،آپﷺ سے بڑھ کرکون ہوسکتا ہے؟

28:11) اللہ کو ناراض کر کہ کون خوش رہ سکتا ہے؟۔۔۔

28:48) محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کے بھتیجے ماشاء اللہ بیان میں موجود تھے اس پر فرمایاکہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کس قدر سنت کی اتباع کرتے تھے۔۔۔

30:48) سنت کی اِتباع پر چار انعامات۔۔۔نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے ۔۔۔اللہ جل جلالہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے۔

33:16) حرام عشق عذابِ الہی ہے۔۔۔

34:28) داڑھی رکھنے سے اللہ تعالیٰ سے دوستی گھاڑی ہوجاتی ہے۔۔۔ ترے محبو ب ﷺکی یارب شباہت لے کر آیا ہوں۔۔۔حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کر آیا ہوں۔۔۔۔نقل سے کام بنتا ہے۔۔۔

37:26) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی کچھ باتیں اور کچھ یادیں۔۔۔

54:18) کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ:اللہ والوں کے ساتھ کتنا رہنا ہے؟علامہ آلوسی رحمہ اللہ کی تفسیر۔۔۔ تفسیر روح المعانی میں مفتی بغداد علامہ آلوسی السید محمود بغدادی رحمۃاﷲعلیہ لکھتے ہیں کہكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِيْنَ کی تفسیر کیا ہے؟ اَیْ خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ شیخ کے ساتھ اتنا رہو کہ تقویٰ میں تم بھی اپنے شیخ کی طرح ہوجاؤ، تم بھی متقی ہوجاؤ اور اس کی کوئی حد نہیں ہے

57:29) کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ کو اللہ تعالیٰ نے فرض فرمادیا ہے۔۔۔

01:02:51) ہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔مجاہدے کے بغیر اللہ نہیں ملتے۔۔۔

01:04:40) اللہ تعالیٰ کے راستے میں مجاہدے کی چار تفسیریں۔۔۔ (۱)…… اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی ابْتِغَاۗءِ مَرَضَاتِنَا یہ تفسیر روح المعانی پیش کررہا ہوں، یعنی جو مجھے خوش کرنے کے لیے اپنے دل پر غم اور دُکھ اٹھاتے ہیں۔ (۲)……مجاہدے کی دوسری تفسیر ہے اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِیْ نُصْرَۃِ دِیْنِنَا جو ہمارے دین کو پھیلانے میں اپنی جان او رمال خرچ کرتے ہیں۔۔۔ (۳)……مجاہدے کی تیسری تفسیر ہے اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی امْتِثَالِ اَوَامِرِنَا جو اﷲ کے ہر حکم کو مان کر اس کے تمام احکام کو بجا لائیں ۔ (۴)……مجاہدے کی چوتھی تفسیر ہے اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی الْاِنْتِھَاۗءِ عَنْ مَّنَاھِیْنَا یہ گولی ذرا کڑوی ہے یعنی جو اﷲ کی نافرمانی چھوڑ کر مالک کو خوش کریں۔۔۔

01:16:46) ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ملفوظ۔۔

01:20:41) والدین کے حقوق پر نصیحت۔۔

01:24:17) ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت ملفوظ کا بقیہ حصہ۔۔

01:28:30) امام ربیعۃ الرائے رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

01:31:47) ہر وقت بس موبائل چاہیئے نہ والدین کے حقوق کی فکر نہ ساس سسر کے حقوق کی فکر

01:33:02) اخلاق گندے ہونے پر ایک خاتون کا واقعہ۔۔۔

01:34:53) طلب علم پر امام ربیعۃ الرائے رحمہ اللہ کا واقعہ

01:38:13) دن میں اسی کی روشی الخہ پر بمبئی کا حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ

01:43:13) اکڑ کتنی خطرناک چیز ہے یہ دوزخ کا راستہ ہے اور عاجزی،انکساری،جھکنا اللہ تعالی کو پسند ہے جنت کا راستہ ہے۔۔

01:45:13) ایک کافر بادشاہ کا واقعہ کہ اپنی رعایا کو بھی کفر پر مجبور کرتا تھا انکار پر آگ میں ڈال دیتا تھا الخہ واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries