عشاء مجلس ۲۰  ۔اگست۳ ۲۰۲ء     :ولی اللہ کیسے بنیں    ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:32) حسب معمول تعلیم ہوئی۔۔۔

03:48) بیان کا آغاز ہوا۔۔

05:43) سنت پر عمل کرنے پر نصیحت

09:09) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل پر ہی انعام ہی انعام ہیں

10:49) ہالہ سفر کا تذکرہ۔۔

12:46) کھانا کھانے کی سنتوں پر کتنا عمل ہے؟

13:48) غصہ سے متعلق ایک اہم نصیحت کہ جس پر غصہ آرہا ہے تو کیا کرنا ہے؟

19:03) گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی سنتوں پر بھی عمل نہیں ۔۔

19:16) ایسا یوجائے کہ سنت پر عمل عادت بن جائے کہ ایک سنت کے بغیر بھی زندگی نہ گذرے۔۔

23:11) اللہ کے عشق کا نشہ۔۔جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند تم لوگ گناہوں میں ملوث ہو پھر بھی اﷲ کے نام سے مست ہو رہے ہو جب یہ خاک ملا ہوا گھونٹ تمہیں مست کر رہا ہے تو؎ صاف گر باشد ندانم چوں کند اگر کسی دن تم تقویٰ کے مقام پر پہنچ جائو گے

23:42) . پوچھے نہ کوئی اُف دلِ برباد کا عالم جیسے کہ جہنم میں ہو جلاّد کا عالم واللہ کہوں کیا دلِ آباد کا عالم جنت کی بھی جنت ہے تری یاد کا عالم

24:44) خاموش تبلیغ۔۔

24:53) دین کے شعبوں سے اعمال کا وجود ملتا ہے یہ عالم منزل ہے لیکن بالغ منزل جب بنے گیں جب تقوی سے رہیں گے۔۔

28:51) نہ جانے کتنی نہریں میرے دریا سے ہوئیں جاری مگر پھر بھی مرے دریا کی طغیانی نہیں جاتی

29:54) دو ہی سبق ہیں اخلاق رذیلہ اور اخلاق حمیدہ۔۔۔

32:13) ایک مضمون بیان ہوا۔۔ ولی اللہ کیسے بنیں؟ بمبئی میں ایک شخص نے پوچھا کہ ولی اللہ بننے کا نسخہ بتائیے۔ میں نے کہا ابھی ایرپورٹ پر بتاتا ہوں۔ یہ ہوائی جہاز زمین سے بنتا ہے یا آسمان سے آتا ہے؟ سارا میٹریل زمین کا ہوتا ہے۔ لوہا، تانبا، پیتل وغیرہ سب زمین کا ہے۔ مگر یہ زمین سے ٹیک آف (Take Off) کیسے کرلیتا ہے؟ ایک اسٹیم دوسرا پائلٹ آگے بیٹھا ہوتا ہے اور تیسری ایک اور وجہ ہے کہ اس کی اسٹیم میں کوئی ہتھوڑا نہ ماردے۔ یعنی اسٹیم نہ نکالے۔ بس یہ تین کام کرلو، دنیا میں رہتے ہوئے بھی ولی اللہ بن جائوگے۔ جس پر میرا ایک اُردو میں شعر ہے ؎ دنیا کے مشغلوں میں بھی یہ باخدا رہے یہ سب کے ساتھ رہ کے بھی سب سے جدا رہے ہم لوگ بھی زمین کے ہیں۔ تین کام کرلیں۔

35:32) توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا ہوجاتا ہے۔۔

37:12) کھولیں وہ یا نہ کھولیں دَر اِس پہ ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجڑے میں پھڑپھڑائے جا

38:26) سکینے کا نور آسمان سے نازل ہوتا ہے۔۔

43:47) گناہوں سے رسوائی ملتی ہے اور رسوائی بہت خطرناک چیز ہے۔۔

44:45) م لوگ بھی زمین کے ہیں۔ تین کام کرلیں۔ ایک اللہ کی محبت کی اسٹیم ہو، دوسرے کوئی اللہ والا اپنا راہنما ہو، مشیر وراہبر ہو، تیسرے ہماری اسٹیم محبت میں کوئی ہتھوڑا نہ مارا جائے۔ مثلاً آنکھ سے بدنظری کرلی۔ تو یہاں سے اسٹیم نکال دی، کان سے گانا سن لیا تو اسٹیم نکل گئی۔ یہ پانچ ٹونٹیاں لگی ہوئی ہیں۔ (کان، آنکھ، ناک، زبان، اور ہاتھ پیر کی) اسٹیم بھری ہو اور ٹونٹیاں بھی بند ہوں تو جہاز چل پڑے گا۔

45:36) آج مرکزی مجلس میں جو غیبت کا مضمون بیان ہوا جو رہ گیا تھا اس سے آگے بیان ہوا۔۔

53:42) غیبت ہونی شروع ہوجاے تو فورا وہاں سے اٹھ جانا چاہیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries