فجر  مجلس ۲۷  ۔اگست۳ ۲۰۲ء     :بدنظری عشق مجازی کی ابتدا ہے جو حرام ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:26) ذکر ..پہلا کلمہ طیبہ ۔۔

08:10) شدید اور اشد محبت کا فرق۔۔

11:30) اللہ تعالی کے نام مبارک کی تسبیح۔۔

16:21) عشق مجازی کا حاصل کیا ہے اس کا آخری مقام گندے مقامات ہیں۔۔ عشقِ مجازی خواہ عورتوں کا ہو یا لڑکوں کا اس کا حاصل کیا ہے؟ گناہ کے گندے مقامات ہیں۔ عشقِ مجاز کی آخری منزل گناہ پر ختم ہوتی ہے۔ میرا شعر ہے ؎ عشق بتاں کی منزلیں، ختم ہیں سب گناہ پر جس کی ہو ابتدا غلط، کیسے صحیح ہو انتہا

18:27) بدنظری عشق مجازی کی ابتدا ہے جو حرام ہے۔ پس جس فعل کی ابتداء ہی غلط ہو اس کی انتہا کیسے صحیح ہوگی؟ اس لیے اگر اﷲکولینا ہے تو اس کی کوشش کرو اور اس کوشش میں جان کی بازی لگادو کہ دل میں کوئی غیر نہ آجائے ؎ نہ کوئی غیر آجائے، نہ کوئی راہ پا جائے حریمِ دل کا احمد اپنے، ہر دم پاسباں رہنا غیر اللہ کی نفی کے بعد اﷲہی اﷲہے، جب دل میںغیراﷲ نہیں تو اﷲ ہی اﷲ ہوگا۔ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے ایک مسئلہ بتایا ہے کہ کسی شخص نے نماز پڑھی اور اﷲکے لیے نیت نہیں کی یعنی کوئی عمل کیا لیکن اﷲکی رضا کی نیت نہیں کی لیکن اس کی نیت غیراﷲکے لیے بھی نہیں تھی تو حضرت فرماتے ہیں کہ یہ عمل اﷲہی کے لیے ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries