فجر مجلس ۲۸  ۔اگست۳ ۲۰۲ء     :بدنظری اور عشق مجازی کی مذمت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:38) بدنظری و عشق ِمجازی کی مذمت پر مضامین ِعجیبہ عشق ِمجازی کا حاصل گندے مقامات ہیں: ارشاد فرمایا کہ عشق ِمجازی خواہ عورتوں کا ہو یا لڑکوں کا اس کا حاصل کیا ہے؟ اس کا حاصل گناہ کے گندے مقامات ہیں۔عشق ِمجاز کی آخری منزل گناہ پر ختم ہوتی ہے۔ میرا شعر ہے؎ عشقِ بتاں کی منزلیں، ختم ہیں سب گناہ پر جس کی ہو ابتداء غلط، کیسے صحیح ہو انتہاء بدنظری عشق ِمجازی کی ابتداء ہے جو حرام ہے۔پس جس فعل کی ابتداء ہی غلط ہو اس کی انتہاء کیسے صحیح ہوگی؟

12:34) عشقِ بتاں کی منزلیں، ختم ہیں سب گناہ پر جس کی ہو ابتداء غلط، کیسے صحیح ہو انتہاء بدنظری عشق ِمجازی کی ابتداء ہے جو حرام ہے۔پس جس فعل کی ابتداء ہی غلط ہو اس کی انتہاء کیسے صحیح ہوگی؟ اس لئے اگر اللہ کولینا ہے تو یہ کوشش کرو اور اس کوشش میں جان کی بازی لگادو کہ دل میں کوئی غیر نہ آجائے؎ نہ کوئی غیر آجائے،نہ کوئی راہ پا جائے حریمِ دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا غیر اللہ کی نفی کے بعد اللہ ہی اللہ ہے،جب دل میں غیراللہ نہیں تو اللہ ہی اللہ ہوگا۔

16:15) ہمارے نفس امارہ نے جب دامِ بتاں بدلا تو ہم نے بابِ تقویٰ پر بھی فوراً پاسباں بدلا ہمارے نفس امارہ نے جال بدل دیا اور نیا جال لایا پرانا شکاری تاکہ صوفی کو پتہ ہی نہ چلے کہ میں کس جال میں پھنس رہا ہوں تو ہم نے بھی تقویٰ کے گیٹ پر فوراً گیٹ مین بدل دیا۔۔۔

18:32) حضرت والا رحمہ اللہ کے محبت کے تذکرے۔۔۔

20:24) ہمارے نفس امارہ نے جب دامِ بتاں بدلا تو ہم نے بابِ تقویٰ پر بھی فوراً پاسباں بدلا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries