مرکزی بیان ۳۱-اگست ۳ ۲۰۲ء     :علماء اور طلباء کا مقام و مرتبہ    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

07:07) بیان سے پہلے جناب سید ثروت صاحب نے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

شروع کردیا پیر کے پاس جینا ملا غیب سے میر کو جام و مینا

جو ساقی کے گھر میں ملا اس کو جینا تو وہ بھول بیٹھا ہے اپنا نگینہ

سبو اور خم پی کے دکھلا دے سب کو دو اک جام ہے کوئی پینے میں پینا

بتوں کی محبت کو تم بھول جائو یہ جینے کا ہےسب سے بہتر قرینہ

تو پائے جائے گا میر ہمت ذرا کر ترے دل میں نسبت کا جو ہے خزینہ

07:08) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

میر رکھا ہے کیا نظاروں میں میر آئو بھی گلعذاروں میں ہے کہاں چین بے قراروں میں

12:27) عقل مند لوگ اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں غور کرتے ہیں۔۔۔

14:21) زبان اور رنگ کا فرق یہ اللہ تعالیٰ کی پہچان کے لیے ہے۔۔۔

17:12) حضرت والا رحمہ اللہ ہنسا ہنسا کر اللہ تعالیٰ سے ملاتے تھے۔۔۔

20:53) دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔

میر رکھا ہے کیا نظاروں میں

میر آئو بھی گلعذاروں میں ہے کہاں چین بے قراروں میں

اِک حسیں ہو تو دل اسے دے دوں سخت مشکل ہے ان ہزاروں میں

خونِ ارماں سے قلب رنگیں کر میر رکھا ہے کیا نظاروں میں

23:22) خونِ ارماں سے قلب رنگیں کر میر رکھا ہے کیا نظاروں میں

خونِ ارمان کیا ہے؟اللہ تعالیٰ کی نافرمانی لڑکے اور نامحرم لڑکیاں۔۔۔

اللہ کی دوستی کیا ہے؟گناہ کے تقاضے آئیں لیکن ان پر عمل نہ کرے یہ عمل نہ کرنا آرزؤں کا خون ہے۔۔۔

27:42) طلباء کے مجاہدات کتنے ہیں؟اپنے والدین کو چھوڑ کر دین سیکھنے کتنی دُور دُور سے آئے ہوئے ہیں اور یہ نبی ﷺ کے مہمان ہیں۔۔۔

33:10) خونِ ارماں سے قلب رنگیں کر میر رکھا ہے کیا نظاروں میں

ایک پل کو سکوں نہیں ملتا دیکھ بلبل کو ان بہاروں میں

اپنے قلب و نظر بچا لینا کون جیتا ہے ان سہاروں میں

دل خدا پر فدا کرو اخترؔ

37:00) علماء اور طلباء کا مقام۔۔۔یہ انبیاء علیہم السلام کے وارثین ہیں۔۔۔

44:04) ہمارے بزرگوں پر کس قدر تکلیفیں آئیں اور اُنہوں نے کون سی ڈگریاں حاصل کیں؟ان کی نقل کیوں نہیں کرتے ؟بس مال کے پیچھے پڑ گئے۔۔۔

45:44) بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کر کہ آپ کون سا دین کا کام کریں گے؟یہ مال و دولت سب دھوکہ ہے۔۔۔

50:25) مال کے لیے باہرملک ہجرت کرنا یہ کیسا ہے؟مفتی صاحبان سے پوچھ لیں۔۔۔ملک کا جوس نکال کر غیروں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔

51:48) حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ۔۔۔

54:29) صرف مال مال کی رٹ لگانے سے متعلق حضرت والارحمہ اللہ کی ایک خاص بات جو برسوں کے بعد یاد آئی وہ یہ کہ بتاؤ اوور ٹینک ہے اس کے اندر کتنا پانی ہے فرض کریں دس ہزار گیلن ہے تو اس کے نیچے اگر ایک ٹونٹی لگائیں یا دس لگائیں پانی اُتنا ہی نکلے گا جتنا اس کے اندر ہے۔۔۔

56:53) کھائے گا کہاں سے؟جامعہ فاروقیہ کے مہتمم حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ آج مہنگائی کی وجہ سے ہر ایک پریشان ہے کے اخراجات پورے نہیں ہورہے جب ایک چھوٹے سے گھر کی یہ حالت ہے تو بتاؤجس مدرسے میں ہزاروں طلباء پڑھ رہے ہوں تو ان کے اخراجات کون پورے کر رہا ہے؟۔۔۔

59:18) ایک عالم جو دین کی خدمت کرنے والے تھے ان کااپنی والدہ کے نام خط اور والدہ کا جواب۔۔۔

01:04:34) حضرت علامہ یوسف بنوری رحمہ اللہ کی دین پھیلانے کی تڑپ اور لگن کا واقعہ۔۔۔

01:05:43) ایک عالم جو دین کی خدمت کرنے والے تھے ان کااپنی والدہ کے نام خط اور والدہ کا جواب۔۔۔

01:13:41) کامیاب کون اور ناکام کون۔۔

01:15:48) مقصد حیات کیا ہے ؟

01:20:25) یہ بیویوں جو ہمارے پاس ہیں یہ قیدی ہیں ہمارے پاس ان پر ظلم کرنا گناہ ہے۔۔

01:23:14) کسی کو حقیر سمجھنے پر ایک واقعہ۔۔

01:25:38) آج بس دین کو چھوڑ کر ڈگریوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔۔

01:28:45) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات غصہ سے متعلق کہ غصہ نہ کیا کریں۔۔

01:32:20) غصہ کی اصل وجہ۔۔

01:34:19) مزاج کے خلاف بعد پر فورا غصہ ہوجاتے ہیں۔۔

01:34:50) مدرس میں ایک صفت کا ہونا ضروری ہے۔۔وفاق المدارس میں اس ماہ میں یہ مضمون شائع ہوا۔

01:37:16) سند اور خلافت کیوں دی جاتی ہے اور یہ جنت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے یہ ایک اعتماد ہوتا ہے اگر گناہوں میں مبتلاء ہوگیا تو خود بہ خود اللہ تعالی سے رابطہ کٹ جاتا ہے ۔۔

01:41:06) سند اور خلافت ملنے کے بعد اور عاجزی اور انکساری آنی چاہیے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries