عشاء   مجلس یکم ستمبر۳ ۲۰۲ء     :جنت اور خالقِ جنت کا راستہ کیا ہے ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:21) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب جزاء الاعمال سے تعلیم ہوئی۔۔۔

04:22) جنت اور خالقِ جنت کا راستہ کیا ہے؟۔۔۔

08:06) آپﷺ کی سنتوں کی اتباع کتنی ہے؟آپﷺ کی اطاعت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔

10:19) توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ سب گناہ معاف فرما دیتے ہیں چاہے سمندر کے قطروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔

11:18) آپ ﷺ نے اپنی جان کے دشمنوں کو بھی معاف فرما دیا ،حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی آپﷺ نے امان دی۔۔۔

17:23) جو جس قوم کی نقل کرے گا اُسی کے ساتھ اس کا معاملہ ہوگا۔۔۔

22:29) کرکٹ میچ دیکھنا کیا یہ جائز ہے ؟ذرا فتویٰ پوچھیں۔۔۔

27:07) پتنگ بازی کرنا،اس کی وجہ سے کتنے حادثات ہوئے ہیں۔۔۔

28:31) کرکٹ میچ سے متعلق کچھ نصیحتیں کے اس میں کتنی خرابیاں ہیں اور کتنی بے حیائی ہے۔۔۔

34:38) اللہ والوں کی صحبت اور اللہ والوں کو تلاش کرنے سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

48:52) {اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا} اللہ ہر ولی کو پیار کرتا ہے، ہر مومن کا ولی ہے۔ مگر یہ ولایت عامہ ہے۔ جو تقویٰ سے رہتے ہیں وہ خاص ولی ہیں۔ ان کی دوستی کا معیار بلند ہوجاتا ہے۔ مومن متقی ولی خاص ہوتا ہے لیکن ہر مومن کو ولی فرمایا اگرچہ گناہگار ہو مگر میرے دائرہ دوستی سے خارج نہیں ہے، بوجہ کلمہ اور ایمان کے کچھ نہ کچھ دوستی یعنی ولایتِ عامہ تو حاصل ہے۔ اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا میں تقویٰ شامل نہیں ہے۔

ولایتِ خاصہ تقویٰ پر موقوف ہے جس کی دلیل الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَکَانُوْا یَتَّقُوْنَ ہے اور فرمایا: {اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا یُخْرِجُھُمْ مِّنَ الظُّلُمَاتِ اِلَی النُّوْرِ} فرماتے ہیں میری ولایت اور دوستی کا معیار اور علامت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اندھیروں سے نکالتا رہتا ہے فی الحال بھی اور مستقبل میں بھی۔ ظلمات جمع ہے اور نور واحد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اندھیرے کو جمع اور نور کو مفرد کیوں نازل فرمایا؟ اس کی علامہ آلوسی سید محمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ روح المعانی میں فرماتے ہیں: {جمع الظلمات لکثرۃ فنون الضلال} ظلمات کو جمع نازل فرمایا کیونکہ گمراہی کی بہت سی قسمیں ہیں۔ کفر کی گمراہی اور ہے، فسق کی گمراہی اور ہے، زنا کی اور ہے، بدنظری کی اور ہے، تکبر کی او رہے۔ بس چونکہ گمراہی کی بے شمار طرحیں اور اقسام ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے ظلمات کو جمع نازل فرمایا اور نور کو واحد نازل فرمایا لواحدۃ الحق کیونکہ حق ایک ہوتا ہے۔

58:07) عاملوں کو چھوڑیں کاملین کی طرف آئیں۔۔۔

01:01:58) تزکیہ ِنفس سے متعلق مضمون۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries