فجر   مجلس۲  ستمبر۳ ۲۰۲ء     :صحبتِ اہل اللہ سے متعلق مضامین !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

09:23) عالمِ منزل او ربالغِ منزل: ارشاد فرمایا کہ نقوش اور الفاظ پڑھادینا اور ہے اور اللہ کو پاجانا اور ہے۔ عالم منزل لیلیٰ اور ہے اور بالغ منزل لیلیٰ اور ہے۔ مجنون بہت سے بنے ہوئے ہیں کوئی چالاک مجنوں بھی ہے۔ وہ منزل لیلیٰ کا جغرافیہ پڑھاتا ہے اور تنخواہ لیتا ہے مگر کبھی لیلیٰ تک نہیں گیا یہ عالم منزل تو ہے، بالغ منزل نہیں ہے۔ اس کا پڑھانا بھی خشک ہوگا نہ یہ خود مست ہوگا نہ دوسروں کو مست کرے گا، اصلی مجنوں جو بالغ منزل لیلیٰ اور عاشق لیلیٰ ہے وہ جب پڑھائے گا تو خود بھی مست ہوگا اور دوسروں پر بھی وجد طاری کرے گا۔

مدرسوں میں علم منزل مولیٰ سکھایا جاتا ہے اور خانقاہوں میں بلوغ منزل مولیٰ کا انتظام کیا جاتا ہے کہ علم منزل رکھنے والے بالغ منزل ہوجائیں، اللہ تک پہنچ جائیں۔ خانقاہوں سے، اللہ والوں کی صحبت سے جب عالم منزل بالغ منزل ہوجاتا ہے، اپنے علم پر عمل کرکے اہل اللہ کی برکت سے اللہ تک پہنچ جاتا ہے پھر اس کا درس خشک درس نہیں ہوتا، درس محبت ہوتا ہے۔ یہ جب اللہ کا نام لیتا ہے، اللہ کی طرف بلاتا ہے تو خود اس کی روح پر زلزلہ طاری ہوتا ہے لہٰذا دوسری روحوں کو بھی مست کردیتا ہے ہزاروں اس کی صحبت سے اللہ والے بن جاتے ہیں۔ لہٰذا محض عالم منزل ہونا کافی نہیں بالغ منزل ہونا ضروری ہے۔ اسی لیے حضرت گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حدیث پڑھنے پڑھانے کا مزہ جب ہے کہ پڑھانے والا بھی صاحب نسبت ہو اور پڑھنے والے بھی صاحب نسبت ہوں۔

09:24) صحبت اور کتاب کے متعلق ایک الہامی علم عظیم ۱۸؍ صفر المظفر ۱۴۱۹؁ ھ جون ۱۹۹۸؁ئ، بروز اتوار، بوقت بعد فجر ۴۵:۵ در حجرۂ حضرت والا دامت برکاتہم خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال کراچی ارشاد فرمایا کہ صحبت اتنی بڑی نعمت ہے کہ ایک لاکھ کتابیں پڑھنے والے میں وہ بات نہیں پائو گے جو صحبت یافتہ لوگوں سے پائوگے۔ دیکھئے قرآنِ پاک ابھی مکمل نازل نہیں ہوا صرف ’’اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ‘‘نازل ہوئی اور نبوت عطا ہوگئی۔ قرآنِ پاک ابھی ۲۳؍ سال میں مکمل ہوگا لیکن نبوت آپ کو ایک ہی آیت کے نزول پر مکمل عطا کی گئی۔ نبوت ناقص نہیں دی گئی کہ قرآن پاک ابھی مکمل نہیں ہوا تو نبوت تھوڑی سی دے دی گئی ہو۔ نہیں! مکمل نبوت عطا ہوئی اور ایسی مکمل ہوئی کہ جس نے آپ کو اس حالت میں دیکھا اور ایمان لے آیا وہ صحابی ہوگیا اور مکمل صحابی ہوا ہے، ناقص صحابی نہیں ہوا۔ وہ صحابی مکمل آپ نبی مکمل اگرچہ قرآنِ پاک ابھی مکمل نازل نہیں ہوا۔ معلوم ہوا کہ نبوت اور صحابیت کتاب اللہ کی تکمیل کے تابع نہیں۔ اگر کتاب صحبت سے زیادہ اہم ہوتی تو ’’اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ‘‘کے نزول کے وقت ایمان لانے والے صحابی نہ ہوتے بلکہ یہ ہوتا کہ ابھی تو ایک ہی آیت نازل ہوئی جب پورا قرآن نازل ہوجائے گا تب صحابی بنوگے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ اس وقت ایمان لانے والے صحابہ کا مقام سب سے بڑھ گیا اور وہ ’’اَلسَّابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ‘‘ کہلائے۔ اور آج پورا قرآن سینوں میں ہے لیکن کوئی صحابی بن کر دِکھائے۔ اس سے اندازہ کیجیے کہ صحبت کیا چیز ہے؟ انڈا ایک لاکھ سال تک پڑا ہی رہے گا گندہ ہوجائے گا اور مرغی کی صحبت میں ۲۱؍ دن تک رہے تو حیات آجاتی ہے۔ ایسے ہی جو لوگ بزرگوں کے پاس رہتے ہیں ان کو حیات ایمانی عطا ہوتی ہے۔

15:49) حضرت والا رحمہ اللہ سے بزرگ کتنی محبت کرتے تھے اور حضرت والا رحمہ اللہ کو اللہ تعالیٰ نے کتنا اُونچا مقام دیا تھا۔۔۔

19:08) صحبت یافتہ عالم کے اخلاق میں اور غیر صحبت یافتہ عالم کے اخلاق میں آپ زمین و آسمان کا فرق پائیں گے۔ بے صحبت یافتہ کہیں دولت سے بک جائے گا، کہیں مال سے کہیں جاہ سے کہیں باہ سے اور اللہ کا ولی اور صاحب نسبت کبھی بک نہیں سکتا۔ سورج اور چاند سے نہیں بک سکتا۔ سلاطین کے تخت و تاج سے نہیں بک سکتا، لیلائے کائنات کے نمکیات سے نہیں بک سکتا اور مجانین عالم کی عشقیات سے بھی نہیں بک سکتا۔ اسی لیے بڑے پیر صاحب شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے علماء کرام مدرسوں سے فارغ ہوکر چھ مہینہ کسی اللہ کے ولی کے پاس رہ لو تاکہ تمہاری نفسانیت مٹ جائے اور للّٰہیت آجائے۔ ایک محدث نے کیا خوب کہا ہے ؎ اگر ملی نہ غلامی کسی خدا کے ولی کی تو علم درسِ نظامی کو علم ہی نہیں کہتے

21:08) حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی بات۔۔۔

24:30) اگر ملی نہ غلامی کسی خدا کے ولی کی تو علم درسِ نظامی کو علم ہی نہیں کہتے ورنہ ضمیر فروشی اور نفس پرستی رہتی ہے۔ جس کے دل میں خالقِ دل متجلی نہیں اس کا دل دل نہیں ہے وہ دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ میرا شعر ہے ؎ صحبتِ اہلِ دل جس نے پائی نہ ہو اس کا غم غم نہیں اس کا دل دل نہیں

26:48) کسی بے اُصولی پر نصیحت۔۔۔

28:51) سفر سے متعلق کچھ نصیحتیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries