سفر کے پی کے:عصر:۲  ستمبر۳ ۲۰۲ء     :برکت والا طالب علم !نوشہرہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ تحسین القرآن المدنی، نوشہرہ

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ دامت برکاتہم کا اس روٹ پر سفر بہت عرصے بعد ہوا ہے۔

یکم ستمبر کو آٹھ احباب کراچی سے اسلام آباد کے لئے بذریعہ دو گاڑی غرفہ خانقاہ سے روانہ ہوئے۔ جمعہ کی رات خانیوال میں حضرت شیخ دامت برکاتہم کے خلیفہ مولانا فضل اللہ صاحب کے پاس قیام کیا اور پھر ہفتہ کی صبح بقیہ سفر طے کیا۔ ہفتہ کی دوپہر میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

اسلام آباد ایرپورٹ پر حضرت شیخ دامت برکاتہم کی فلائٹ ہفتہ کے دن دوپہر تین بجے آمد ہوئی۔ اسلام آباد ایرپورٹ سے جیسے ہی حضرت شیخ دامت برکاتہم باہر تشریف لائے تو حضرت شیخ سے ملاقات کے لیے لوگوں کا ہجوم ہوگیا۔ حضرت والا نے سب سے معانقہ کیا اور مصافحہ بھی کیا۔ اسلام آباد اور دوسرے شہروں ایبٹ آباد، بابوزئی، اصحاب بابا، پشاور، لکی مروت سے بھی کئی احباب حضرت شیخ دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مفتی زکریا صاحب اور مفتی احمد صاحب بھی حضرت شیخ دامت برکاتہم کے سفر میں شرکت کے لئے آئے۔

اس کے بعد تقریباً پونے چار بجے اسلام آباد سے روانگی ہوئی۔ روانگی کے وقت پانچ کاریں اور ایک کوسٹر کا قافلہ نوشہرہ کی طرف روانہ ہوا۔ نوشہرہ سوا پانچ بجے پہنچے۔ نوشہرہ میں جامعہ تحسین القرآن المدنی، مہتمم امام التجوید قاری عمر علی صاحب دامت برکاتہم کے مدرسہ قافلہ پہنچا۔ اس مدرسہ میں بعد عصر نظم میں بیان نہیں تھا لیکن قریب ہی بعد مغرب بیان کی نسبت سے اس مدرسے میں بعد عصر بیان ہوا۔ بعد عصر بیان میں حضرت شیخ دامت برکاتہم نے طلبہ کی مناسبت سے علم کی عظمت، علم کی برکت، علم حاصل کرنے کے آداب اور استاذ کے ادب کے بارے اس مدرسے میں بیان فرمایا۔

2015اور 2019 میں حضرت شیخ کا اسلام آباد،ایبٹ آباد وغیرہ کا سفر ہوا تھا حضرت شیخ دامت برکاتہم کا مارچ 2023 میں عمرے کا سفر ہوا تھا اُس کے بعد تقریبا پانچ ماہ بعد اس طرف سفر کی ترتیب بنی ہے سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو، دردِ دل اور تقویٰ کی بہاریاں حضرت والا کے صدقے آجائیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کا فیض عالمگیر فرمائے اور عافیت سے واپس لائیں۔

(آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

نوٹ:تفصیل چونکہ بیان کے دوران جلدی جلدی میں لکھی جاتی ہے اِس لیے لکھنے میں الفاظ کی غلطیاں ہوسکتی ہیں ان شاء اللہ نشاندہی ہونے پر اُس کو بعد میں صحیح کردیا جائے گا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries