سفر کے پی کے:فجر:۳ستمبر۳ ۲۰۲ء     :اللہ والا عالم کیسے بنتے ہیں  !نوشہرہ  جامعہ ابو ہریرہ ؓ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

عنوان: اللہ والا عالم کیسے بنتے ہیں

مقام: جامعہ ابوہریرہ، خالق آباد، نوشہرہ مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم فجر بیان کے بعد رہائش گاہ پر ناشتہ کا نظم تھا۔

ناشتہ کے بعد احباب نے کچھ دیر آرام کیا۔ جامعہ ابوہریرہ کے لئے کوسٹر کو ساڑھے دس بجے جامعہ کے لئے روانہ کردیا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کا قافلہ گیارہ بجے روانہ ہوا۔ تقریباً گیارہ بجکر بیس منٹ پر جامعہ ابوہریرہ پہنچے۔ مہتمم صاحب حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ دامت برکاتہم سے معانقہ و مصافحہ کیا اور پھر مہمان خانے میں لے گئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم سے بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا۔ مہتمم صاحب نے حضرت شیخ سے مزاحاً عرض کیا کہ اگر آپ اُدھر کراچی سے اسلام آباد کے لئے یا اسلام آباد سے کراچی کے لئے جائیں تو یہ آپ کی اپنی جگہ ہے، یہاں آپ ضرور تشریف لائیےگا۔ تھوڑی دیر ملاقات رہی اور پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم بیان کے لئے مسجد میں حاضر ہوگئے مسجد طلبہ و اساتذہ و مقتداء سے خوب بھری ہوئی تھی۔ اردگرد کے علاقے سے بھی لوگ حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بیان سننے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ مسجد میں تصویر کشی کے بارے اعلان فرمایا اور مہتمم صاحب کے بیٹے مولانا قاسم حقانی صاحب نے بھی تصویر کشی سے احتراز کرنے کا سختی سے اعلان کیا۔ اس کے بعد بیان شروع ہوا۔

مضامین: ۔برکت والا طالب علم کون ہے؟ ۔مدرسے میں طلبہ کا بڑے بال رکھنا اور عمل کی فکر نہ کرنا۔ ۔اَمارد سے متعلق تفصیل سے بیان فرمایا۔ ۔ اصلاح فرض ہے۔ آپﷺ کی سنتوں پر چلنے میں کامیابی ہے۔ ۔اللہ تعالیٰ نے بالوں کی خدمت کے لئے پیدا نہیں کیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries