سفر کے پی کے:فجر:۴ستمبر۳ ۲۰۲ء     :برکت والا مال کیا ہے ؟ایبٹ آباد 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: مسجد الحبیب، حبیب اللہ کالونی، ایبٹ آباد مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم مدنی مسجد سلہڈ ایبٹ آباد میں بعد مغرب بیان میں مسجد خوب بھری ہوئی تھی۔

مسجد کے صحن میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مسجد کے ہال کے دائیں بائیں کھڑکیوں پر لوگ کھڑے حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بیان دیوانہ وار سن رہے تھے۔ سب لوگ جم کر بیٹھے رہے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے والدین کے حقوق پر بیان فرمایا اکثر لوگ اشکبار تھے۔ بیان ختم ہوجانے کے بعد ملاقات کے لئے لوگوں کا ہجوم تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم مسجد سے مفتی احمد جان (جو ایبٹ آباد کے میزبان ہیں) کے گھر تشریف لے گئے۔ جبکہ دیگر احباب کے لئے مفتی احمد جان صاحب کی مسجد الحبیب کے قریب ہی ایک گھر میں قیام کی ترتیب تھی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم مفتی احمد جان صاحب کے گھر تشریف لے گئے۔ مفتی احمد جان صاحب نے اپنا پورا گھر حضرت شیخ دامت برکاتہم کے لئے خالی کردیا تھا۔ حضرت والا دامت برکاتہم کے لئے رات کھانے کی ترتیب تھی۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے کھانے کے بعد ضروری دوائیں لیں اور پھر آرام کے لئے تشریف لے گئے۔ یہاں فجر نماز پانچ بجکر دس منٹ پر تھی۔ نمازِ فجر کے بعد بیان مفتی احمد جان صاحب کی مسجد الحبیب میں ہی تھا۔

مضامین: ۔ اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں ۔مال اور اولاد قیامت کے دن کام نہیں آئے گا ۔وراثت تقسیم نہ کرنے پر وعیدیں ۔برکت والا مال کیا ہے؟ ۔حرام غذا کا اثر ۔گناہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے ۔شرم کی حقیقت ۔شرعی پردہ نہ ہونے کے نقصانات ۔ قیامت کے دن زمین گناہوں کی خبریں اُگلے گی ۔پُل چوری ہونا ممکن ہے، مسلمان جھوٹ بول دے یہ ممکن نہیں ۔تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب ۔آنکھوں کا زنا اور بدنظری کی قباحتیں ۔صدیق کون ہے؟ ۔دل میں سکینہ کا نور کیسے آتا ہے ۔قلب سلیم کہاں سے ملے گا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries