سفر کے پی کے:صبح :۴ستمبر۳ ۲۰۲ء     :نیک کی صحبت اور  بد کی صحبت کا فرق !ایبٹ آباد 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

عنوان: نیک کی صحبت اور بد کی صحبت کا فرق

مقام: مدرسہ جامعۃ الزیتون، نیلے پیر، ایبٹ آباد مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم نمازِ فجر کا بیان ختم ہوتے ہی حضرت شیخ دامت برکاتہم رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔ ناشتہ کیا۔ کوسٹر اور دیگر گاڑی والے احباب کی رہائش کچھ فاصلے پرتھی۔ وہاں سے کچھ احباب حضرت شیخ دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ مختصر سی مجلس فرمائی۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے آرام فرمایا۔ جامعہ الزیتون، نیلے پَیر ایبٹ آباد بیان کے لیے گیارہ بجے تشریف لے گئے۔ ایبٹ آباد کی پہاڑیوں کے درمیان یہ بڑا جامعہ ہے۔ ساڑھے چھ سو طلبہ جامعہ میں موجود تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم جیسے ہی تشریف لائے جامعہ کے مہتمم صاحبان اور اساتذہ کرام نے ملاقات کی۔ تھوڑی دیر حضرت شیخ دامت برکاتہم مہمان خانے میں تشریف فرما ہوئے اور پھر بیان کے لئے مسجد تشریف لے گئے۔ بیان شروع ہوا تو بڑی مسجد کا ہال طلبہ سے بھرا ہوا تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نےبہت ہی درد سے بیان فرمایا۔

مضامین: ۔ اصلاح کی ضرورت کتنی ہے؟ ۔ نیک کی صحبت اور بد کی صحبت کا فرق ۔حضرت حکیم الامتؒ کی چند گزارشات جو ان پر عمل کرلے علمائے ربانین میں شمار ہوگا۔ ۔ موبائل کے بعد کتنے گھر اُجڑے ہیں ۔ استاذ کا سبق سمجھنے کے لئے یکسوئی کی ضرورت ہے، مگر موبائل میں یکسوئی کہاں ہوتی ہے ۔کتاب و بیت الخلاء کا ادب ۔استاذ کا خاص آداب ۔جن کو اصلاح کی فکر ہے وہ بامراد بننے کے لئے اصلاح کراتے ہیں ۔کچی اور پکی صراحی کی مثال ۔حضرت عبدالقدوس گنگوہیؒ کا اپنے استاذ کی تکلیف دور کرنے کے لئے جان کی بازی لگانا ۔عشق و آگ کی خاصیت ۔احسانی کیفیت کس طرح ٹرانسفر ہوئی؟ ۔دارالعلوم دیوبند کے اتنے تین علماء حضرت گنگوہیؒ، حضرت نانوتویؒ اور حضرت تھانویؒ حاجی صاحبؒ کے پاس کیوں گئے؟ ۔آنکھ، دل اور جسم لیلیٰ سے بچائو

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries