سفر کے پی کے:مغرب:۴ستمبر۳ ۲۰۲ء     :صحابہ رضی اللہ عنہم کی شان عظمت  !ایبٹ آباد 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامع مسجد منڈیاں، میزائل چوک، ایبٹ آباد

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دوپہر کھانے کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے قیلولہ فرمایا۔ بیدار ہوکر عصر نماز کے لئے مفتی احمد جان صاحب کی مسجد الحبیب تشریف لے گئے۔ عصر نماز ادا کرنے کے بعد مسجد کے قریب دوسرے احباب کرام کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔ لان میں تشریف فرما ہوئے۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے عزیزم محمد مصطفیٰ مکی سلّمہٗ سے حمد کے اشعار پڑھوائے۔ اشعار کے بعد چائے کا نظم تھا۔ تمام احباب کرام نے چائے پی اور کچھ علاقے کے مہمان گرامی بھی آئے ہوئے تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے ملاقات کی۔ مغرب کے لئے جامع مسجد منڈیاں، میزائل چوک ایبٹ آباد تشریف لے گئے جو رہائش گاہ سے پندرہ منٹ کے فاصلے پر تھی۔ قافلے میں دس گاڑیاں اور ایک کوسٹر بھی تھی۔ تقریباً پینسٹھ کے قریب احباب کرام تھے۔ یہ مسجد ایبٹ آباد کے شہر کی مرکزی مارکیٹ میزائل چوک پر ہے۔ مسجد پہنچ کر مغرب نماز ادا کی۔ نماز کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم بیان کے لئے منبر کی طرف تشریف لائے تو تصویر کشی کے بارے امام صاحب سے کہا کہ اعلان کردیں تو امام صاحب نے کہا کہ حضرت! یہاں پر تصویر نہ کھینچنے کا ماحول بنا ہوا ہے، آپ بے فکر رہیں کوئی تصویر نہیں کھینچے گا، مگر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے احتیاطاً اپنے احباب سے فرمایا کہ یہ مسجد مارکیٹ کے بیچ میں ہے، پھر بھی ہمارے احباب تصویر کشی روکنے کے لئے کھڑے ہوں گے۔ ابھی بیان کے لئے کرسی پر حضرت شیخ دامت برکاتہم تشریف فرما ہی ہوئے تھے کہ دو لوگوں نے تصویر کشی کی کوشش کی، مگر الحمدللہ! احباب کرام نے فوراً ان کے موبائل ضبط کرکے تصویر ڈیلیٹ کروائی۔ ماشاء اللہ! احباب کرام مسجد کے دائیں بائیں، مسجد کے منبر کی طرف اور داخلی راستے پر اور مسجد کے صحن میں کھلے آسمان تلے حضرت شیخ دامت برکاتہم تشریف فرما ہوکر بیان فرمارہے تھے تو دائیں بائیں بالائی منزل پر بھی احباب کرام کھڑے ہوگئے۔ پچیس کے قریب احباب کرام تصویر کشی روکنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ بیان شروع ہوئے ابھی چالیس منٹ ہی گزرے تھے ایک صاحب نے اتنی پابندی کے باوجود تصویر کھینچنے کی کوشش کی۔ اس پر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے ناراضگی کا اظہار فرمایا۔

مضامین: ۔ آپ ﷺ کی شانِ عظمت ۔ آپﷺ کے ساتھ رہنے والے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان ۔آپﷺ کو اُمت کے گناہوں کا پتا چلتا ہے تو آپﷺ کو کتنا غم پہنچتا ہوگا ۔ عشق کا مادہ بُرا نہیں ہے، اس کا استعمال اچھا یا بُرا ہوتا ہے ۔ جو جس قوم کی نقل کرے گا یا تعداد بڑھائے گا تو اس کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا ۔بدنظری کی قباحتیں ۔بابا مشکی کا قصہ ۔ایک صاحب تصویر کھینچتے ہوئے پکڑے گئے، حضرت شیخ دامت برکاتہم نے ناراضگی کا اظہار فرمایا ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جان کے نذرانے پیش کردیے اور ہم موبائل کے گناہوں کا جنازہ نہیں نکالتے ۔تصویر نکالنے پر مجھے سے قطعاً برداشت نہیں ہوتا ۔اللہ تعالیٰ جس کو اپنا بنانا چاہتے ہیں اس کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں ۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے خواب کا تذکرہ ۔موبائل کے ذریعے مختلف گمراہ چینلوں پر جاکر دہریہ (اللہ کے وجود کا انکار)بننے والوں کی رفتار بڑھ گئی ہے ۔رحمٰن کی خبر باخبر لوگوں سے پوچھو ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارے پاس ایمان پہنچا ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شانِ عظمت ۔ اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی شانِ عظمت ۔یااللہ، یارحمن، یا رحیم اسمِ اعظم ۔اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے ۔اللہ تعالیٰ کے احسانات یاد کرنے سے آدمی اللہ والا بن جائے گا ۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت ۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شانِ عظمت ۔غیروں کی نقالی میں کتّا کلچر عام ہورہا ہے ۔حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کے جذب کا مکمل قصہ ۔بیان کے بیچ میں کسی نے حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کے بیٹے کا نام خود سے یاد دلایا، اصلاح فرمائی ۔حضرت سلطان ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ کا جذب ۔درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries