سفر کے پی کے:صبح :۵ستمبر۳ ۲۰۲ء     :برکت والا طالب علم کیسے بنتے ہیں   !شنکیاری 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ عمر خطاب، مکڑہا میانہ شنکیاری ضلع مانسہرہ

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

صبح فجر کی نماز کے فوراً بعد ناشتہ کا نظم تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے ناشتہ تناول فرماکر آرام فرمایا۔ دس بجے شنکیاری مدرسہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نو بجکر پچیس منٹ پر بیدار ہوکر تیاری فرمائی۔ دس بجے قافلہ روانہ ہوا۔ سوا گھنٹہ کی مسافت پر مدرسہ شنکیاری تھا۔ پہاڑی راستوں کا سفر طے کرتے ہوئے گیارہ بجکر چالیس منٹ پرجامعہ عمر خطاب، مکڑہا میانہ شنکیاری ضلع مانسہرہ پہنچے۔ پہاڑوں کے بیچوں بیچ یہ مدرسہ تھا۔یہاں کافی طلبہ کرام اور علمائے کرام موجود تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے یہاں بیان فرمایا۔

مضامین: ۔موبائل کی خرافات ۔برکت والا طالب علم ۔استاذ کا ادب ۔طلبہ کو چاہیے کہ انہیں اپنےا ستاذ کو ہدیہ بھی دینا چاہیے چاہے تھوڑا ہو حضرت تھانویؒ کے استاذ کا قصہ ۔استاذ کو حق حاصل ہے جبکہ آج اگر استاذ ڈانٹ دے تو فوراً شکایت کرتے ہیں ۔ بابایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کا قصہ جب وہ بچے تھے ۔برصیصا کا قصہ دورانیہ 1:34:18

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries