سفر کے پی کے:فجر :۵ستمبر۳ ۲۰۲ء     :ہماری پیدائش پوری دنیا میں پھیلی ہوئی تھی    !ایبٹ آباد

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: مسجد الحبیب، حبیب اللہ کالونی، ایبٹ آباد

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد مغرب بیان کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم رہائش گاہ پر تشریف لائے۔ فوراً ہی کھانے کا نظم تھا۔ کھانے کے بعد احباب کرام کی قریبی رہائش گاہ سے بہت سارےاحباب کرام حضرت شیخ دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر ہوگئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے شیخ کی محبت میں اشعار لگوائے، سب لوگوں نے سنے۔ ماشاء اللہ! پھر گیارہ بجے کےبعد فرمایا کہ ان شاء اللہ! کل منگل کے روز صبح دس بجے شنکاری کی طرف سفر ہے اور پھر شام چار بجے تھاکوٹ کی طرف سفر ہے، کل منگل کا دن مکمل سفر میں گزرے گا، اس لئے سب جلدی جلدی آرام کے لئے چلے جائیں۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے اپنی ضروری دوائیں لیں اور بارہ بجے لیٹ گئے۔ صبح فجر بعد مسجد الحبیب، حبیب اللہ کالونی، ایبٹ آباد میں تھا۔

مضامین: ۔ہماری پیدائش پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے ۔گرونانک اپنے گُرو کی محبت میں ڈاڑھی رکھتا ہے اور ہم حضورﷺ کے غلام ہوکر بھی ڈاڑھی نہیں رکھتے۔ ۔ڈاڑھی پر بیان فرمایا ۔منہ بولی کوئی بہن نہیں ہوتی، اصلاح کی فکر لگ جائے ۔زیور کو توڑ دو مگر اللہ کے قانون کو نہ توڑنا ۔ہماری پیدائش پوری دنیا میں بکھری ہوئی تھی۔ گندے پانی اور گندے خون پر ہماری پیدائش ۔بیویوں کے حقوق اور اچھے اخلاق ۔کیا اللہ نے ہمیں ایسا ہی پیدا کردیا؟ ۔استقامت کیا ہے؟ غیرشرعی تقریب میں شریک ہونا کتنا بڑا گناہ ہے! ۔کسی ملک کا سربراہ مسلمان ہو، اور وہ اسلام نافذ کرسکتا ہے تو ۔۔۔۔۔۔ ۔پاکستان کو ہم نے کیا دیا ہے؟ ۔زبان سے روکنا علماء کا کام ہے، ہم اُس درجے میں ہیں کہ بُرا سمجھیں۔ ۔اللہ تعالیٰ کی بے حساب نعمتیں ہمارے اوپر برس رہی ہیں، لیکن ہمیں احساس نہیں۔ ۔اللہ تعالیٰ کی محبت کی پلاٹنگ کیا ہے؟ ۔اصل سچے کون ہیں ۔اللھم انی اسئلک حبک الخ دعا کی تشریح ۔حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries