سفر کے پی کے:عصر  :۵ستمبر۳ ۲۰۲ء     :حلال مال کی اہمیت ! تھاکوٹ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے جامعہ عمر خطاب، مکڑہا میانہ شنکیاری ضلع مانسہرہ میں بیان کے بعد ظہر نماز ادا فرمائی اور پھر قافلہ سوا ایک بجے تھاکوٹ کے لئے روانہ ہوگیا۔ تقریباً پونے تین بجے قافلہ جس میں آٹھ گاڑیاں اور ایک کوسٹر شامل ہیں، تھاکوٹ پہنچا۔ تھاکوٹ میں حضرت شیخ دامت برکاتہم کے مدرسہ سیدنا عبداللہ بن مسعود کا ادارہ مرکزالافتاء والارشاد کے استاذمفتی شاہ ولی اللہ صاحب کا گھر ہے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کا قیام مفتی شاہ ولی اللہ صاحب ہی کے گھر کے مہمان خانے میں تھا۔ ان کے خاندان کے اکثر لوگ یہی پر ہی رہتے ہیں۔ مفتی صاحب نے اپنے خاندان کے افراد کی ایک ایک کرکے حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ملاقات کرائی۔ مقامی علمائے کرام نے بھی حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ملاقات کی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم سے تعلق والے عزیزم محمد ہاشم سلّمہٗ کا بھی یہی علاقہ ہے۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا کل بدھ بعد فجر کا بیان ان شاء اللہ انہی کے محلے کی مسجد میں ہے۔ یہاں پہنچتے ہی دوپہر تین بجے کھانے کا نظم تھا۔ ساڑھے تین بجے کھانے سے فراغت ہوئی۔ کچھ لوگ حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ملاقات کے لئے آئے۔ میزبانوں میں سے ہر ایک حضرت شیخ دامت برکاتہم پر فدا تھا۔ میزبانوں نے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جیسے ہی قافلہ پارکنگ میں آکر رکا میزبان صاحبان نے آگے بڑھ بڑھ کر گاڑیوں کا سامان اٹھاکر اوپر پہاڑ پر رہائش گاہ لے گئے۔ کھانے کی خدمت کے موقع پر سفید ڈاڑھی والے بھی ایک دوسرے سے بڑھ کر کھڑے خدمت کررہے تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے قیلولہ سے قبل مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران کچھ مزاح بھی فرمایا جس سے وہ لوگ بہت ہی زیادہ محظوظ ہوئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ یہاں بہت زیادہ اپنائیت محسوس ہورہی ہے۔ آئندہ ان شاء اللہ یہاں پر دو ڈھائی دن رکنا ہے۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے پونے چار بجے قیلولہ فرمایا۔ قافلے کے پندرہ بیس احباب کے لئے قیام سے مزید اوپر پہاڑ پر ایک مہمان خانے میں انتظام تھا، وہ لوگ مزید پہاڑ کے راستے پکڈنڈی سے ہوتے ہوئے اس مہمان خانے میں پہنچے۔ عصر نماز سوا پانچ بجے تھی۔ یہ مرکزی جامع مسجد پل بازار تھاکوٹ رہائش سے قریب ہی ایک بازار میں تھی۔ مرکزی جامع مسجد کافی بڑی تھی۔ پہاڑی راستوں کے نشیب و فراز سے ہوتے ہوئے قافلہ عصر نماز کے لئے مذکورہ مسجد پہنچا۔ عصر نماز ادا کی اور نماز کے بعد بیان شروع ہوا۔

مضامین: ۔حلال مال کی اہمیت ۔قلبِ سلیم اس کا ہے جو خود تو نیک بنے اور اولاد کی بھی فکر کرے ۔سب سے زیادہ عذاب تصویر کھینچنے والے کو ہوگا ۔نظربازی آنکھوں کا زنا ہے ۔بیویوں کے حقوق ۔ڈاڑھی رکھنا واجب ہے ۔بڑی مونچھ والا ہم میں سے نہیں ہے، حدیث کا مفہوم ۔تجارت میں دھوکہ کی خرافات ۔حضورﷺ اللہ تعالیٰ کے اتنے پیارے ہیں کہ جو ان سے محبت کرے گا اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرلے گا ۔حدیث پاک جسے بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ہنسے اور حضورﷺ بھی ہنسے او رصحابہ کرامؓ بھی ہنسے۔ ۔حسین مناظر سے متعلق ملفوظ ۔موبائل کے بڑے بڑے گناہ سے آدمی ناپاک ہوتا رہے گا ۔عورتوں کے لئے نظر کی حفاظت کا الگ حکم ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries