سفر کے پی کے:فجر۶ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :غصہ حرام ہے  ! تھاکوٹ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مرکزی جامع مسجد، پل بازا ر، تھاکوٹ میں بعد عصر نماز بیان ختم ہوا۔ مغرب نماز ادا کی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم سے لوگوں نے مصافحہ کیا۔ مسجد میں خوب کتابیں تقسیم ہوئیں۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم مغرب نماز ادا کرکے مفتی شاہ ولی اللہ صاحب کی رہائش گاہ پر تشریف لائے۔ یہاں پہنچے تو مقامی علمائے کرام ملاقات کے لئے آئے ہوئے تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے مہمان خانے میں مجلس فرمائی۔ ملاقات کے بعد مجلس شروع ہوگئی۔ مجلس کے اختتام پر بہت سارے مقامی علمائے کرام داخلِ سلسلہ ہوئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے بیعت فرمایا۔ عشاء اذان کے وقت تک یہ مجلس چلتی رہی۔ مجلس ختم ہوئی تو احباب کرام عشاء نماز کی تیاری کرنے مرکزی جامع مسجد پل بازار چلے گئے۔ وہاں حضرت شیخ دامت برکاتہم نے عشاء کی نماز ادا کی۔ پھر دوبارہ رہائش گاہ تشریف لائے۔ رہائش گاہ پر فوراً ہی رات کے کھانے کا نظم تھا۔ کھانے کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کے حجرے میں مجلس شروع ہوگئی۔ تھاکوٹ کی اس رہائش گاہ کے اردگرد پہاڑوں پر اکثر مفتی شاہ ولی اللہ صاحب کے خاندان والے ہی آباد ہیں۔

حجرہ خاص کی مجلس میں مفتی شاہ ولی اللہ صاحب کے خاندان والے بڑے شوق شوق سے حضرت شیخ دامت برکاتہم کی صحبت مبارک میں آکر بیٹھے اور بہت ہی شوق سے حضرت شیخ دامت برکاتہم کی دردبھری باتیں سنتے رہے۔ رات کھانے پر بھی مفتی شاہ ولی اللہ صاحب کے مہمان علمائے کرام بھی تھے۔ وہ بھی حضرت شیخ دامت برکاتہم کی مجلس میں حاضر ہوئے۔ مجلس کے اختتام پر پھر دوبارہ مزید علمائے کرام داخلِ سلسلہ ہوئے۔ حضرت مفتی شاہ ولی اللہ صاحب کے خاندان والوں نے بھی اپنے مسئلے مسائل کے بارےمیں حضرت شیخ دامت برکاتہم سے مشورہ کیا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے مشورہ بھی دیا اور ضروری تعویذات بھی دیے اور دعائیں بھی کیں۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ یہاں مفتی شاہ ولی اللہ صاحب کی اس رہائش گاہ پر عجیب کشش اور نور محسوس ہورہا ہے۔ پھر مجلس شروع ہوگئی۔

پہلی مرتبہ اس سفر پر ایسا ہوا ہے کہ علمائے کرام وقتاً فوقتاً بار بار بیعت ہوئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ کراچی کے احباب کرام بار بار پہاڑ پر اوپر چڑھنا اور اترنے سے زیادہ تھکے ہوئے ہیں، اس لئے آرام کی فکر کریں۔ تھوڑی دیر میں کیڈٹ کالج کا ایک نوجوان آیا اور حضرت شیخ دامت برکاتہم سے کہا کہ میرے کچھ سوالات ہیں۔ وہ حضرت شیخ دامت برکاتہم کی کرسی کے بالکل سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے سوالات شروع کیے اور حضرت شیخ دامت برکاتہم اس کے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیتے رہے اور پھر اس کو شریعت و سنت کے اصول سمجھائے۔ چالیس منٹ تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔ رات کافی ہوچکی تھی۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے آرام فرمایا۔صبح فجر مجلس مکی مسجد، حافظ آباد، تھاکوٹ مفتی شاہ ولی اللہ صاحب کی رہائش گاہ سے دس سے بارہ منٹ کی ڈرائیو پر تھی۔ تو مشورہ ہوا کہ یہاں بیت الخلاء بھی کم ہیں تو کوسٹر والے اسی مسجد میں چلے جائیں جہاں کل صبح فجر کی مجلس ہوگی۔ کوسٹر والے احباب اور ساتھ کچھ گاڑی والے احباب بھی ساتھ ہولیے۔ بدھ کی فجر نماز کے لئے حضرت شیخ دامت برکاتہم اسی مکی مسجد، حافظ آباد، تھاکوٹ میں تشریف لائے۔ نماز ادا کی اور فجر نماز بعد یہ بیان شروع ہوا۔

مضامین ۔جنتی اعمال بھی ہمارے سامنے ہیں اور دوزخی اعمال بھی ہمارے سامنے ہیں ۔غصہ، کینہ، بغض سب تکبر کی وجہ سے ہے ۔ہماری بداعمالیاں جب آپﷺ کے سامنے پہنچتی ہوں گی تو کیا حال ہوتا ہوگا؟ ۔شرعی پردہ ۔ سنت فائدہ کیا ہے؟ ۔شادی کی رسومات ۔حیا نہیں ہوگی تو بڑے بڑے گناہ کرے گا ۔غصہ حرام ہے ۔باباسعدی فرماتے ہیں کہ ایک شخص پہلوان ہے الخ ۔اصلاح فرض ہے ۔شادی کے موقع پر نیوتہ کی رسم ۔بیان کے آخر میں حفظ و ناظرہ کے بچوں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوئے اور بدست ِ حضرت شیخ دامت برکاتہم پاس ہونے والے بچوں کو انعامات دیے گئے ۔امام بن کر کام کرنا ہے، غلام بن کر دین کا کام نہیں کرنا ہے ۔مسجد کے بیت الخلاء میں بھی حلال پیسہ لگتا ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries