سفر کے پی کے:مغرب ۶ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :موبائل کی خرافات    ! سوات

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ تعلیم القرآن، تختہ بند، سوات مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بشام میں ساڑھے گیارہ بجے والا بیان سوا ایک بجے تک ختم ہوا۔

جامعہ عائشہ صدیقہ، شنگ، بشام دریا ہی کے کنارے ہے۔ نمازِ ظہر کے فوراً بعد کھانے کا نظم تھا۔ کھانے سے فارغ ہوکر حضرت شیخ دامت برکاتہم سے بشام کے علمائے کرام نے الوداعی ملاقات کی۔ جامعہ کے اندر گاڑیاں کھڑی تھیں، جب گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوا تو مہتمم صاحب اور علمائے کرام بھی دروازے پر کھڑے ہوگئے اور قافلے کو رخصت کیا۔ آٹھ گاڑیاں اور ایک کوسٹر کا قافلہ بشام کے پہاڑی راستوں سے ہوتا ہوا شانگلہ کےراستے سوات کی طرف رواں دواں تھا۔ الحمدللہ! حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ ہم لوگ جتنی بلندی کی طرف بڑھتے جاتے تھے منظر خوش نما ہوتا جاتا تھا۔ دور نیچے دریا کبھی چوڑے اور کبھی چھوٹے پاٹ کے ساتھ نظر آرہا تھااور راستے میں فاصلے فاصلے سے پانی کے جھرنے اور چشمے بھی نظر آرہے تھے۔ چاروں طرف ہریالی ہی ہریالی تھی، بلند قامت پہاڑ اور ان کے وسیع قدرتی سبزہ زار گویا زمین پر مخمل بچھا ہوا تھا۔ اس کے درمیان حضرت شیخ دامت برکاتہم کی سربراہی میں قافلہ گزرتا جارہا تھا۔ تقریباً دو گھنٹے کی کوہ پیمائی کے بعد پہاڑوں کی بلندیوں پر سرو قد درختوں کی قطاریں نظر آئیں۔ ساڑھے چار بجے کے قریب حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ قافلہ راستے میں عصر نماز کے لیے شانگلہ کوہستان کے ایک پیٹرول پمپ پر رکا۔ یہ مقام سات سے ساڑھے سات ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ یہ پہاڑ اتنی بلندی پر ہے کہ یہاں سے تمام پہاڑوں کی چوٹیاں نظر آتی ہیں۔ معارفِ ربانی میں شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت اقدس حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ نے نقل فرمایا جو حضرت شیخ دامت برکاتہم کے صدقے اسی کی مناسبت سے یاد آیا، حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: ’’حضرت والا نے فرمایا کہ یہ مناظر لاکھ حسین ہوں لیکن ایک دن فنا ہونے والے ہیں، قیامت کا زلزلہ ان کو تباہ کر دے گالہٰذا ان سے دل نہ لگائو۔ حسنِ تباہ سے بس نباہ کرلو، ان کو دیکھ کر اﷲ تعالیٰ سے جنت مانگ لو: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْھَا مِنْ قَوْلٍ اَوْ عَمَلٍ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْھَا مِنْ قَوْلٍ اَوْ عَمَلٍ (سنن ابن ماجۃ، کتاب الدعاء، باب الجوامع من الدعاء،ص:۲۷۳) اے اللہ! ہم سب آپ سے جنت کا سوال کرتے ہیں،کیونکہ اس جغرافیہ پر تو قیامت آنے والی ہے، کتنا ہی حسین منظر ہو، کتنی ہی مفرح شکل ہو، مگر ہماری اس فرحت پر قیامت آنے والی ہے اور جنت پر کبھی قیامت نہ آئے گی، تو ہم عارضی بہاروں کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ سے کیوں نہ دائمی بہار مانگ لیں۔ یہ عارضی بہار دیکھ کرجب دل میں مزہ آئے تو ہم دائمی بہار مانگ لیں کہ اےاللہ! ہمیں جنت عطا فرما اور جنت میں لے جانے والے اعمال بھی نصیب فرما۔

معلوم ہوا کہ مقرب عمل وہ ہے جو ہمیں جنت سے قریب کرے، اورجہنم سے پناہ نصیب فرما اور گناہوں سے بچا کیونکہ یہی جہنم سے قریب کرتے ہیں۔‘‘ حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ تمام گاڑیاں رکیں۔ تھوڑی دیر میں کوسٹر والے احباب بھی پہنچ گئے، مگر پیٹرول پمپ پر بیت الخلا کم اور وضو کرنے کی جگہ تنگ تھی، اسے دیکھ کر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ کوسٹر والے آگے چلے جائیں، آگے کوئی بڑی جگہ نماز کی نظر آئے تو وہاں عصر نماز ادا کریں۔ کوسٹر فوراً ہی روانہ ہوگئی۔ الحمدللہ! عصر نماز ادا کی۔ نماز کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ گاڑیوں کا قافلہ دوبارہ منزلِ مقصود کی طرف رواں دواں ہوگیا۔ قافلہ سفر کرتا ہوا تقریباً مغرب سے آدھا گھنٹہ پہلے جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند، سوات حضرت مولانا مفتی محب اللہ صاحب دامت برکاتہم کے مدرسے پہنچا۔ مفتی صاحب اور مدرسہ کے اساتذہ علمائے کرام نے استقبال کیا۔ جامعہ تعلیم القرآن ماشاء اللہ بہت ہی بڑا مدرسہ ہے اور مسجد بھی ماشاء اللہ سے بہت ہی شاندار اور خوبصورت مسجد ہے۔ وہاں پہنچ کر فوراً ہی چائے کا نظم تھا۔ چائے کے بعد مغرب نماز کی تیاری کرکے احباب مسجد میں پہنچے۔ مغرب نماز کے بعد بیان شروع ہوا۔

مضامین ۔بیان کے شروع میں مصطفیٰ مکی بھائی نے اشعار پڑھے۔ ۔واٹس ایپ گروپ کے بارے اصلاح ۔طلبہ کا لباس کیسا ہونا چاہیے ۔لباس کیسا ہوناچاہیے ۔موبائل کی خرافات دن بدن اللہ تعالیٰ سے دور کرتا ہے ۔مدرسہ میں داخلہ لے کر درس نظامی کے بعد ایم اے کی ڈگری لیکر دنیا میں لگ جانا۔ ۔جہاں نامحرم کو دیکھا تو شرمگاہ کی حفاظت نہیں رہے گی ۔جو دین کو چھوڑ کر دنیا میں لگتا ہے وہ شیخ چلی بن جاتا ہے ۔شیخ چلی کی اصلی گھی کیلئے مزدوری کرنے کی حکایت ۔موبائل میں سارے گناہ جمع ہوگئے ہیں ۔عربی سیکھو، قرآن پاک عربی میں ہے، آسمانی زبان بھی عربی ہے ۔دل ہمارے جسم کا بادشاہ ہے، آنکھ کان زبان دانت سب آرام کرتے ہیں، مگر دل آرام نہیں کرتا ۔مال کون سا کام نہیں آئے گا ۔حضرت فیروزدیلمی رضی اللہ عنہ ۔یہ سیل فون نہیں بلکہ ہیل فون ہے ۔نظربازی شیطان کا زہر میں بجھایا ہوا تیر ہے۔ ۔

نظر کی حفاظت ۔بدنظری کے نقصانات ۔اسمارٹ فون کی وجہ سے والدین اپنی اولاد پر توجہ نہیں دیتے ۔پردہ سے خواتین کے لئے بیان کرنے کا طریقہ ۔موبائل کا چسکا ایسا ہے کہ ایک تعلق والے امام صاحب نے دو مہینے تک فجر کی نماز نہیں پڑھائی ۔جس کا کوئی مشیر نہیں ہوتا اس کا مشیر شیطان و ہامان ہوتے ہیں ۔حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کا فرعون کو ایمان قبول کرنے کیلئے ترغیب دینا ۔شرعی پردے کا ارادہ کیا جائے تو فوراً شیطان پہنچ جاتا ہے اور حوصلہ شکنی کرتا ہے ۔شرعی پردہ کس طرح کریں جوائنٹ فیملی سسٹم میں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries