سفر کے پی کے:فجر ۷ستمبر۳ ۲۰۲ء     :ڈیجیٹل تصویر اور موبائل کی قباحتیں    ! سوات 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ تعلیم القرآن، تختہ بند، سوات

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم مغرب بعد والا بیان ماشاء اللہ سوا دو گھنٹے کا ہوا۔ بیان بعد عشاء نماز ادا کی گئی۔ عشاء نماز کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کے لیے مخصوص کیے گئے حجرہ میں تشریف لائے۔ احباب کرام بھی حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ تھے۔ رات کھانے کا نظم ہوا۔ نظم بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کے حجرے میں احباب کرام جمع ہوگئے۔ تھوڑی دیر مجلس ہوئی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ آج سفر میں وقت زیادہ گزرا ہے اور احباب تھکے ہوئے بھی ہیں، لہٰذا آپ لوگ آرام کے لئے چلے جائیں۔ اکثر احباب کرام آرام کے لیے چلے گئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم رات کے کپڑے تبدیل کرکے تشریف لائے، تھوڑی دیر چہل قدمی کی تو چہل قدمی کے دوران ہی شیخ کے حقوق سے متعلق ملفوظات ارشاد فرمائے۔ اس وقت چند ہی احباب کرام موجود تھے۔ تھوڑی دیر کے بعد تقریباً ایک بجے تک حضرت شیخ دامت برکاتہم آرام کے لئے لیٹ گئے۔ فجر نماز پانچ بجے تھی۔ فجر نماز کے بعد بیان شروع ہوا۔

مضامین ۔ڈیجیٹل تصویر و ویڈیو کی قباحتیں ۔درس گاہ میں اگر طالبعلم سوال نہ کرے تو جنگل بھیج دو اور مرید اگر شیخ سے سوال کرتے تو اس کو جنگل بھیج دو۔ ۔ایک ہی درسگاہ میں بیٹھے ہیں، بلکہ چار مہینے ہوگئے باتیں نہیں کرتے ۔جو زیادہ قریب ہوتا ہے اس کا حق بھی زیادہ ہوتا ہے ۔گناہ کے وقت کیے گئے چار سوالات ۔جو سو مرتبہ کلمہ شریف پڑھ لے گا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کا چہرہ چودہویں کے چاند کی طرح چہرہ کردے گا ۔نفس کی جائز خواہش پوری کرنی چاہیے۔ ۔روح کی غذا اللہ تعالیٰ کی عبادت، ذکر اور نیکیاں ہیں ۔کلمہ پاک اور اسمِ ذات کا ذکر

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries