سفر کے پی کے:دوپہر ۷ستمبر۳ ۲۰۲ء     :عظمت رسالت ﷺ اور سنت کی اتباع    ! سوات 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ فاروقیہ، توتانوبانڈی، سوات

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم فجر مجلس کے فوراً بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے آرام فرمایا۔

دس بجے بیدار ہوئے۔ تیاری کی۔ اس وقت جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات کے علمائے کرام و اساتذہ کرام حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ملاقات کے لئے آئے ہوئے تھے۔ حضرت والا دامت برکاتہم نے ملاقات کی اور تھوڑی دیر میں بیان کے لئے تشریف لے گئے۔ کوسٹر پہلے ہی روانہ کردی تھی۔ جامعہ فاروقیہ، توتانوبانڈی رہائش گاہ جامعہ تعلیم القرآن سے تقریباً چالیس منٹ کے فاصلے پر مضافات میں تھا۔ قافلہ شہر سے نکل کر سوات کے مضافات میں داخل ہوا۔ راستہ کچا تھا۔ دائیں بائیں باغ تھے۔ بیچ سے چلتے ہوئے تھوڑی دیر بعد مدرسہ پہنچ گئے۔ مدرسہ کے علمائے کرام اور منتظمین حضرات حضڑت شیخ دامت برکاتہم کا استقبال کرنے کے لئے کھڑے تھے۔ ملاقات کرکے حضرت شیخ دامت برکاتہم کو اوپر کی منزل پر لے گئے۔ مسجد بالائی منزل پر تھی۔ بیان شروع ہوا۔

کوسٹر والے احباب پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔ مضامین ۔اللہ کے لئے بیٹھنے والوں کو فرشتے گھیر لیتے ہیں، اللہ کے لئے بیان کرنا چاہیے، تعداد کے لئے نہیں ۔بھرپور تعداد میں شریک ہوکر جلسہ کامیاب کریں ۔لوگ ہوں یا نہ ہوں اللہ تعالیٰ کی قبولیت پر ہے ۔علامہ بنوری رحمہ اللہ کو اس وقت کے وزیراعظم نے بلایا کہ آپ بہت اچھلتے ہیں ۔آج تک جتنے لوگوں نے مدرسے ختم کرنے کی کوشش کی تو وہ خود ہی ختم ہوگئے ۔حضرت معاذؓ کو حضورﷺ کی نصیحت ۔محبوب سے محبت کرو جس طرح محبوب کہے، یہی سنت اور یہی عشقِ رسولﷺ ہے ۔کسی انبیاء علیہم السلام کا تیجہ، برسی نہیں ہوا اور نہ اولیاء اللہ میں سے کسی کا تیجہ ہوا ۔ایرپورٹ پر اور ریلوے اسٹیشن پر مختصر نماز پڑھنےو الوں کا قصہ ۔

دعا کے شروع اور آخر میں درود شریف ۔حضورﷺ سے محبت کا دعویٰ ہے لیکن غیرشرعی کام کرتے ہیں ۔میرا محبوبﷺ جو دے اس کو پکڑلو ۔چیٹنگ اور نقل کی اجازت ہونے کے باوجود کوئی فیل ہوجائے تو کیا بولیں گے ۔کسی صحابی نےچراغاں کیا تھا؟ ۔جس زمانے میں سنت کا مذاق اڑایا جائے اس وقت عمل کرنے میں سو شہید کا ثواب ملے گا ۔ڈاڑھی رکھنا واجب ہے ۔موبائل کی خرافات میں گھسنے والا اللہ والا نہیں بن سکتا اور عالم بھی نہیں بن سکتا ۔ہر شخص اپنے گہرے دوست پر خودبخود ہوجائے گا ۔اَمرد لڑکوں کے بالوں کے بارے ۔بڑے بالوں کا فتنہ ۔بڑی مونچھیں ۔ طالب علم ہے اور سیلفی بناکر دوسروں کو ویڈیو بھیجتا ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries