سفر کے پی کے:مغرب  ۷ستمبر۳ ۲۰۲ء     :سچا عاشق رسول ﷺ ! سوات 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: باغیچہ مسجد مین بازار شاہ ڈھیری

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جامعہ فاروقیہ، توتا نوبانڈی، سوات میں دوپہر کا بیان کرکے قافلہ واپس اپنی رہائش جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات پہنچا۔

فوراً ہی کھانے کا نظم تھا۔ کھانے کے بعد قیلولہ سے قبل حضرت شیخ دامت برکاتہم نے کچھ ملفوظات ارشاد فرمائے۔ پھر آرام کے لیے لیٹ گئے۔ عصر نماز جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند میں ادا کرکے حضرت شیخ دامت برکاتہم کی سربراہی میں قافلہ مین بازار شاہ ڈھیری کی طرف روانہ ہوا۔ مولانا محب اللہ صاحب بھی ساتھ تھے۔ ان کی گاڑی راہبر کے طور پر سب سے آگے تھی۔ قافلہ مسجد باغیچہ پہنچا۔ مسجد ابھی زیرتعمیر ہے۔ مسجد کے بیسمنٹ میں نماز ادا کی گئی اور نماز کے بعد بیان شروع ہوا:

مضامین ۔موبائل کی خرافات ۔ویڈیو اور فلموں کی خرافات ۔کچا لہسن اور کچی پیاز کھاکر مسجد نہیں آسکتے ۔ زبان سے سگریٹ اور نشہ کرتے ہیں۔ زبان سے جھوٹ، غیبت کرتے ہیں ۔زنا کا عذاب کیا کیا ہے؟ لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کا عذاب کیا ہے؟ ۔شادی کی رسومات کی اصلاح ۔حج پر دعوت، انتقال کے موقع پر دعوت کرنا ۔آپﷺ کی سنت کیا ہے؟ ۔زمین خبریں اگلے گی قیامت کے دن ۔جس نے سنت کو زندہ کیا، اس نے حضورﷺ سے محبت کی اور وہ قیامت کے آپﷺ کے ساتھ ہوگا ۔اذان کے وقت دکان ہی بند نہیں کرتے ۔بازار میں لڑکوں کو پھنسانا اور بدنظری کرنا ۔مرنے کے بعد کی رسومات کی اصلاح ۔ایک سنت پر عمل کرنے کے لئے صحابیؓ نے دکان کھولی اور پھر سنت ادا کرکے دکان بند کردی ۔یتیم پر شفقت ۔ایماندار تاجر ۔اللہ تعالیٰ کو کون سی جگہ پسند ہے ۔اللہ تعالیٰ کا گنہگاروں کو معاف کردینے پر شیطان کی پریشانی اور پھر بڑا شیطان آیا کہ ہم انہیں بدعات پر لگادیں گے ۔

حضرت تھانویؒ سے بیعت ایک نوجوان کے والد کے انتقال پر سوئم کرنے سے متعلق ۔محبوب سے محبت کرو محبوب کی مرضی سے ۔خریدا ہوا مال واپس لینا ۔ہر سنت پر سو شہیدوں کا ثواب ۔بیٹی جب جوان ہوجائے تو باپ کن احتیاط کا خیال رکھے ۔ہر صحابی ہمارے لئے بڑی دولت ہے، صحابی کوئی بھی نہیں بن سکتا ۔غصہ حرام ہے، غصہ روکنے کا کتنا ثواب ہے ۔سگا بھائی ساتھ میں ہے، لیکن بات نہیں کرتا، جھگڑا کیا ہوا ہے ۔بُرائی کا بدلہ بھلائی سے دو ۔تجارت میں دھوکہ ۔سنت کا اصلی عاشق اور نقلی عاشق ۔رزق میں برکت کا کیا مطلب ہے ۔وراثت نہ دینے پر عذاب اور دوسرے کے مال پر تجارت کرنے کا عذاب ۔حرام مال کمانا بہت بڑا عذاب ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries