سفر کے پی کے:جمعہ   ۸ستمبر۳ ۲۰۲ء     :اخلاص کا کب پتا چلتا  ہے  ! سوات 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ تعلیم القرآن، تختہ بند، سوات

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم رات مغرب بعد بیان ختم ہوا تو عشاءنماز ادا کی۔ عشاء نماز کے بعد لوگوں نے حضرت شیخ دامت برکاتہم کو مصافحہ کے لیے گھیرلیا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے محبت سے سب سے مصافحہ فرمایا۔ قافلہ رہائش کی طرف روانہ ہوا۔ ایک گھنٹہ کا راستہ تھا۔

جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات پہنچ کر فوراً ہی کھانے کا نظم تھا۔ کھانے کے بعد جامعہ کے طلبہ و اساتذہ کرام تشریف لائے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے مجلس فرمائی۔ مولانا محب اللہ صاحب دامت برکاتہم اور ان کے بیٹے مولانا عزیر صاحب بھی موجود تھے۔ عزیزم مصطفیٰ مکی سے اشعار پڑھوائے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے نصیحتیں فرمائیں۔ مجلس ختم ہوئی۔ سب لوگوں کو آرام کرنے کا فرمایا۔

مضامین: ۔اچھے اخلاق کیا ہیں؟ ۔کم سے کم صدقہ اخلاص کے ساتھ دینا، دوسرے کا قبول کراتا ہے ۔اخلاص کی علامت کہ جب مدرسہ کے سامنے مدرسہ بن جائے ۔ہم اپنے بزرگوں کی لکیر کے فقیر ہیں ۔لباس کیسا ہونا چاہیے ۔بوڑھی خاتون ہے، اخلاق اچھے نہیں ہیں۔ دوزخ میں جائے گی۔ ۔چھٹی پر جانے والوں کے لئے کارگزاری فارم ۔اللھم ارحمنی بترک المعاصی الخ ۔اخلاق حمیدہ اور اخلاق رذیلہ ۔

سفر پر چلنے والوں کو حدود کی رعایت رکھنے کی ہدایت ۔غیبت کی قباحتیں ۔لڑکوں سے احتیاط ۔اگر شاہِ اختر سے نہ ملتے تو ہم سب آنکھوں کا زنا کرتے رہتے ۔ڈگریاں شیخ کے قدموں میں جو نیلام وئیں ۔۔۔۔ ۔ڈیجیٹل تصویر کی قباحتیں ۔نظر کی حفاظت کس ظرح کی جائے؟ ۔حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا سفر قونیہ کا تذکرہ ۔حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے مالی معاملات سکھائے ۔مالی معاملات کی اصلاح ۔حڑام عشق عذابِ الٰہی ہے ۔حضرت شیخ الحدیثؒ کا خط برائے شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم ۔حضرت تھانویؒ کا اپنے بزرگوں کا ادب کرنا ۔غیبت گناہ کبیرہ ہے ۔ تقریب ختم بخاری کے موقع پر کی جانے والی رسمیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries