سفر کے پی کے:مغرب     ۸ستمبر۳ ۲۰۲ء     :شادی کی رسومات    ! سوات 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: قلعہ مسجد کانجو، سوات

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جمعہ بیان ختم ہوجانے کے بعد مسجد اللہ اکبر سیدو شریف کے امام صاحب نے اعلان کیا کہ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد بیان دوبارہ ہوگا۔ جمعہ نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بیان شروع ہوا۔

اس بیان میں اکثر جذب کے واقعات حضرت شیخ دامت برکاتہم نے دردبھرے انداز میں بیان فرمائے۔ اکثر لوگ اشکبار تھے۔ سب لوگوں نے جم کر بیان سنا۔ بیان ختم ہوجانے کے بعد لوگوں نے حضرت شیخ دامت برکاتہم سے مصافحہ کیا۔ دو مرتبہ لوگ داخلِ سلسلہ بھی ہوئے۔ اس کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کی سربراہی میں قافلہ جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات رہائش گاہ پر پہنچا۔ فورا ہی کھانے کا نظم تھا۔ کھانے کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے تھوڑا آرام کیا۔

عصر نماز ادا کی۔ قلعہ مسجد کانجو رہائش گاہ سے قریب ہی تھی اس لئے عصر نماز بعد چائے کا نظم تھا۔ اس کے بعد قافلہ قلعہ مسجد کانجو کی طرف روانہ ہوا۔ مغرب سے بیس منٹ پہلے سب لوگ مسجد پہنچ چکے تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ آج جمعہ ہے اور جمعہ کے دن مغرب سے پہلے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ تمام احباب نے مسجد میں پہنچ کر دعائیں مانگیں اور مغرب نماز بعد بیان شروع ہوا۔

مضامین: ۔سود مال گھٹاتا ہے ۔موبائل کی خرافات ۔والدین کی حقوق ۔طلبہ کو پڑھائی، سبق وغیرہ میں یکسوئی چاہیے، مگر موبائل میں یکسوئی کہاں؟ ۔نظر کی حفاظت ۔اللہ تعالی کتنے پیارے ہیں، اس کا احساس نہیں ہے ہمیں ۔ہر کوئی اللہ کا ولی بن سکتا ہے، اللہ کو ناراض نہیں کرتا، وہ اللہ کا ولی اللہ کا دوست ہے۔ ۔تواضع کس کو بولتے ہیں؟ ۔کافر سے نفرت حرام اور کفر سے نفرت واجب ۔اسلام میں دو چیزیں ہیں: نکاح اور ولیمہ ۔شادی کی رسومات ۔لعن اللہ الناظر کا مطلب کیا ہے؟ ۔موبائل نے نسلوں کی نسلیں تباہ کردی ہیں ۔شرعی پردہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون کے دیور کی محبت دل گھر گئی ۔بڑے سے بڑا گنہگار بھی اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لے تو اللہ معاف کردیتا ہے ۔ٹخنہ چھپانا حرام ہے ۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت ہم نہیں پہچان سکتے ۔اللہ تعالیٰ نے زمین کے گولے کو کیسے خلا میں روکا ہوا ہے۔ ۔ دہریے کا علاج ۔اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے ۔خواتین کے لئے میڈیکل تعلیم کی خرافات

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries