سفر کے پی کے:فجر ۹ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :حصول علم  میں بڑی رکاوٹ حسن پرستی ہے     ! سوات 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ تعلیم القرآن، تختہ بند، سوات

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مغرب بیان قلعہ مسجد کانجو، سوات میں ختم ہوا تو عشاء کی نماز ادا کی گئی۔ یہ مسجد ایک محلے کی تھی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نماز سے فارغ ہوئےتو لوگوں نے مصافحہ کی خوب کتابیں بھی تقسیم ہوئیں۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کو محلے والے احباب گھیر کر گاڑی تک لائے۔ پچیس منٹ کی مسافت کے بعد قافلہ رہائش گاہ جامعہ تعلیم القرآن پہنچا۔ فوراً ہی رات کھانے کا نظم تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کھانے سے فارغ ہوئے تو احباب کرام حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے کچھ ملفوظات ارشاد فرمائے۔ تھوڑی دیر میں جامعہ ہٰذا کے طلبہ کرام حجرہ میں آئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ طلبہ کے لئے جگہ بنائو۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ کل صبح جلدی آگے جانا ہے، ا سلئے جلدی سونے کی فکر کریں۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے سونے کی تیاری کرکے اپنے بستر پر تشریف لائے تو اس وقت کمرہ جامعہ کے طلبہ کرام سے بھر چکا تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے طلبہ کرام کو خوش کرنے کے لئے مجلس میں کچھ مزاح فرمایا جس سے طلبہ کرام بہت زیادہ محظوظ ہوئے۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کے بستر کو طلبہ کرام نے گھیرا ہوا تھا۔ ایک دوست کو کمرہ خالی کرانے کی فکر تھی تاکہ حضرت شیخ دامت برکاتہم کو جلدازجلد اور زیادہ سے زیادہ آرام مل جائے کیونکہ کل جلدی روانہ ہونا تھا۔ انہوں نے حضرت شیخ دامت برکاتہم سے عرض کیا کہ سونے کا وقت ہے اور طلبہ کرام کمرہ میں آئے جارہے ہیں۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ رہنے دو، اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، ان کا دل خوش ہوجائے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم بستر پر لیٹے تو طلبہ کرام نے خدمت کے لئے حضرت شیخ کو گھیر لیا۔ طلبہ کرام حضرت شیخ دامت برکاتہم کے پائوں دبا رہے تھے۔ طلبہ کرام زیادہ تھے جبکہ پائوں پر ہاتھ رکھنے کی اتنی جگہ نہیں تھی۔ پھر طلبہ کرام نے اپنے اپنے ایک ایک ہاتھ ملاکر حضرت شیخ دامت برکاتہم کے پائوں دبارہے تھے۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ طلبہ خدمت میں شامل ہوگئے۔ دیوانہ وار حضرت شیخ دامت برکاتہم کی طلبہ کرام خدمت کررہے تھے۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا مزاج مبارک ایسا ہے کہ طلبہ کرام سے بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں کہ یہ وہ طلبہ ہے کہ جن کے پیروں کے نیچے فرشتے پر بچھاتے ہیں، اللہ تعالیٰ اور حضورﷺ کے مہمان ہیں اور اللہ تعالیٰ کے دین کے خادم ہیں۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے آرام فرمایا۔ صبح فجر مجلس جامعہ تعلیم القرآن، تختہ بند میں ہوئی۔ ان شاء اللہ! آج بابوزئی اور چارسدہ کی طرف روانگی ہے۔ مضامین: ۔نفس مثل بچے کے ہے ۔اصلاح کے مختلف طریقے ہیں ۔نفس کی تربیت کرائی جائے ۔سو دفعہ جس کو غرض ہو نفس کی تربیت کرائے ۔ مقتداء، اساتذہ کے لئے حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت ۔نفس کی اقسام ۔نفس مطمئنہ ۔بُرائی کا بدلہ بھلائی سے ۔وسوسے ۔علم حاصل کرنے میں سب سے زیادہ رکاوٹ حسن پرستی ہے ۔چاند اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے ۔مناسبت کیا ہے؟ ۔شیخ مقصود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات مقصود ہے ۔حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ کے زمانے کی ایک بات

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries