سفر کے پی کے:۱۱:۳۰   ۹ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :علم میں برکت کے لئے تین گناہوں سے بچنا  :مردان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: الجامعۃ الاسلامیۃ، بابوزئی مردان

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

سات بجے جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات میں تخصص و دورئہ حدیث کے طلبہ کرام کے لیے بیان کے بعد بابوزئی مردان کی طرف روانگی کی تیاری کی۔ جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم صاحب مولانا محب اللہ صاحب اور ان کے بیٹے اور دیگر علمائے کرام حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ملاقات کے لیے حجرہ میں آگئے تھے۔ جب جانے کی تیاری ہوئی تو سب نے حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ملاقات کی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کی سربراہی میں قافلہ ساڑھے نو بجے روانہ ہوا۔ کوسٹر پہلے بھیجی جاچکی تھی۔ بابوزئی ٹول پلازہ پر پہنچ کر یہاں کے میزبان مولانا حمداللہ صاحب ہیں۔ بابوزئی ٹول پلازہ پر مولانا حمداللہ کھڑے تھے، پھر ان کی راہنمائی میں ساڑھے گیارہ بجے حضرت شیخ دامت برکاتہم جامعۃ الاسلامیہ بابوزئی مردان پہنچے۔

بیان گیارہ بجے طے تھا، مگر جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سے رخصت ہوتے ہوئے بڑی تعداد میں علمائے کرام نے حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ملاقات کی تو اس میں آدھا گھنٹہ اوپر ہوگیا۔ جیسے ہی حضرت شیخ دامت برکاتہم جامعہ بابوزئی میں گاڑی سے باہر تشریف لائے تو طلبہ مصافحہ کے لیے ٹوٹ پڑنے کے لیے تیار کھڑے تھے۔ اساتذہ نے ان کو روکا۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم کو مسجد لے گئے۔ مسجد اور مسجد کی بالائی منزل پر طلبہ سے بھری ہوئی تھی۔ دیوانہ وار حضرت شیخ دامت برکاتہم کو دیکھ رہے تھے۔ گیارہ بجکر پینتیس منٹ پر بیان شروع ہوا۔

مضامین: ۔قیامت کی نشانیاں ۔ وقت کا دجال ہے؟ ۔ وراثت میں کوتاہی ۔موبائل کی خرافات ۔طلبہ کے لئے کارگزاری فارم مولانا غزنوی صاحب کی باتیں ۔ غیرشرعی تقریبات میں شرکت بڑا گناہ ہے ۔اَمارد کا فتنہ اور اَمرد سے احتیاط ۔ ایک بدنظری کو ہم ہلکا سمجھتے ہیں ۔بچو امردوں سے اور دور ہوجاؤ۔۔۔۔۔ ۔شادی کی رسومات ۔ ہمیشہ بدنظری وہ کرے گا جس کا دل خالی ہے ۔ عاملین کا فتنہ ۔ اصلاح نہیں ہوگی تو اخلاص کہاں سے آئے گا؟ ۔ اہل اللہ کا مالداروں سے استغناء ۔ مجھے لالچ نہ دے سکتی ہر گز سکوں کی جھنکاریں ۔ استاذ کا ادب، پڑھنے کے بعد استاذ کو نہ بھلائیں ۔ استاذ کا دل جیتنا ۔برکت والا طالب علم اور ادب کیا ہے؟ ۔ بیت الخلاء کا ادب کیا ہے؟ ۔ علم میں برکت کے لئے تین گناہوں سے بچو: آنکھ بچائو، دل بچائو، جسم بچائو ہر ہر گناہ سے ۔ جو استاذ کا کان بنے گا، لسانِ استاذ پائے گا۔ ۔ تکبر اور اَکڑ کیا ہے؟ ۔ گالی کی مذمت ۔ ڈیجیٹل تصویر کی ذمت ۔ دین کی خدمت

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries