سفر کے پی کے:مغرب    ۹ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :شیخ کے حقوق اور آداب :چار سدہ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ مدنیہ، ترناب، اوچہ مسلم آباد، چارسدہ

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

الجامعۃ الاسلامیۃ، بابوزئی مردان میں ساڑھے گیارہ بجے شروع ہونے والا بیان ڈیڑھ بجے کے قریب ختم ہوا۔ اس کے بعد وہیں جامعہ میں ظہر نماز ادا کی اور قافلہ چار سدہ کی طرف روانہ ہوگیا۔ خانقاہ غرفۃ السالکین کے مفتی انوارالحق صاحب دامت برکاتہم جو قلندرِ وقت حضرت عشرت جمیل میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مجاز ہیں، چارسدہ میں ان کے گھر پر رہائش تھی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ قافلہ پونے چار بجے مفتی انوارالحق صاحب کے گھر پہنچا۔ کوسٹر اور دیگر احباب کے کھانے کا نظم رہائش کے قریب ایک اور جگہ پر تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے مفتی انوارالحق صاحب کے گھر پر دوپہر کا کھانا کھایا۔ مفتی انوارالحق صاحب کے  بھائیوں اور بھتیجوں نے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ماشاء اللہ!

ہر کوئی چوکس کھڑا تھا اور صرف اشارہ پر ہر ضرورت پوری کررہا تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے بھی مفتی انوارالحق صاحب کے بھائیوں کی خوب حوصلہ افزائی فرمائی۔ الحمدللہ! حضرت شیخ دامت برکاتہم کے لئے ضرورت کا ہر سامان مفتی انوارالحق صاحب کے بھائیوں نے گھر پر کیا ہوا تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کو بھی بہت آرام تھا۔ عصر اذان سے قبل کچھ دیر آرام فرمایا اور پھر عصر نماز ادا کرکے قافلہ جامعہ مدنیہ ترناب، اوچہ مسلم آباد کی طرف روانہ ہوگیا جو آدھا گھنٹہ کی مسافت پر تھا۔ ۔ مغرب اذان سے پندرہ منٹ قبل قافلہ جامعہ پہنچا۔ مغرب نماز ادا کی اور نماز کے بعد بیان شروع ہوا:

مضامین: ۔ موبائل کی خرافات ۔ کرکٹ کا فتنہ ۔ نام ہو مدرسے کا اور کام ہو خانقاہ کا ۔اعمال کی قبولیت جب ہی ہے جب اعمال کے ساتھ تقویٰ بھی ہو ۔مسنون ولیمہ کیا ہے؟ ۔ نظر کی حفاظت ۔سن لیا عمل کریں اور فاسقوں نے کہا تھا کہ سن لیا عمل نہیں کریں گے ۔موبائل کی خرافات میاں بیوی کے درمیان جدائی ڈال رہا ہے ۔ وکونوا مع الصٰدقین ۔مولوی مولیٰ والا۔ آدمی آدم والا ۔غلطی ہوگئی، معافی ہوچاہتا ہوں، آئندہ نہیں کرونگا ۔اللہ تعالیٰ کی ہر گھڑی نئی نئی شان ہے ۔ہمارے پیاروں کے ساتھ جو بیٹھتا ہے اس کو بھی محروم نہیں کرتے ۔شیخ کے اہم حقوق ۔ دو وجہ سے اصلاح نہیں کراتے ۔

اللہ والے کے پاس آنے کے شرائط، بدگمانیوں کو دور کرو اور صرف اللہ کے لیے آؤ ۔ایک چور ڈاکو اللہ والا بنا ہوا تھا، اس کی حکایت ۔اللہ تعالیٰ کے نام کا اثر ایک منسٹر پر ۔میں وی آئی پی ہوں، ایسے کا فائدہ نہیں ہوتا۔ ۔ اللہ سے کیسے فریاد کی جائے، یہ سیکھا جائے ۔یہ راستہ بہت نازک ہے، شیخ کسی کو ڈانٹ دے تو شیخ کی غیبت کرتے ہیں کہ شیخ نے ایسے ہی مجھے ڈانٹ دیا ۔آج کل وی آئی پی کا بہت معاملہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے پھول کے ساتھ کانٹا بھی اُگادیا ۔شیخ کی صحبت کا اثر ۔مُردہ رہوں اور شیخ کے قدموں میں رہوں ۔شیخ کے حقوق ۔ اللہ والوں کی نظر کا اثر ۔جی بھر کر دیکھ لو الخ ۔اس مجمع کو اللہ کی رحمت نے ڈھانپا ہوا ہے ۔فرض، واجب اور سنت پر عمل کرنے والا اللہ والا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries