سفر کے پی کے:فجر    ۱۰ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :شادی اور میت  میں رسومات کی اصلاح  :چار سدہ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: مسجد آخوندڈھیری، کلے عمرزئی، چارسدہ

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد مغرب بیان جامعہ مدنیہ، ترناب، اوچہ مسلم آباد، چارسدہ میں تھا۔ جامعہ مہتمم صاحب مولانا پیر حزب اللہ جان حقانی صاحب بھی پورے بیان میں بیٹھے۔ دو گھنٹے کے قریب کا بیان ہوا۔ بیان ختم ہوجانے کے بعد عشاء نماز ادا کی گئی۔ نماز کے فوراً بعد لوگ دیوانہ وار حضرت شیخ دامت برکاتہم سے مصافحہ کرنے کے لئے آگے بڑھے۔ مسجد میں جگہ جگہ ڈنڈا بردار سیکورٹی اور باہر پولیس بھی موجود تھی۔ ان لوگوں نےحضرت شیخ دامت برکاتہم کے دائیں بائیں گھیرا ڈال کر لوگوں کو بے ترتیب قریب آنے سے روکا۔ لائن لگواکر مصافحہ کروایا گیا۔ جب حضرت شیخ دامت برکاتہم گاڑی کی طرف چلے تو لوگ ساتھ ساتھ گاڑی تک آئے۔ جامعہ کے اس بیان میں بہت لوگ آئے تھے۔ مسجد بھی کافی بڑی تھی۔ مسجد کا ہال اور صحن بھرا ہوا تھا۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کی گاڑی روانہ ہوئی تو پولیس کی گاڑی بھی ساتھ ساتھ تھی۔ راستے میں اس پولیس موبائل کی حدود ختم ہوئی تو اگلی حدود پر پہلے سے پولیس موبائل کھڑی تھی۔ اس حدود سے آگے والی پولیس موبائل نے سیکورٹی سنبھالی۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ مفتی انوارالحق صاحب کے گھر تک آئے۔ گھر پہنچتے ہی فوراً کھانے کا نظم تھا۔ کھانے کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے مختصر سی مجلس فرمائی۔ اس کے بعد فرمایا کہ آج اکثر وقت سفر میں گزرا ہے اور تمام لوگ صبح ہی سےجاگے ہوئے ہیں، اس لئے جلدی آرام کے لئے جائیں۔ پھر احباب کے سونے کی تشکیل کی گئی۔ صبح فجر بعد مفتی انوارالحق صاحب کے محلے کی مسجد میں بیان تھا۔ فجر نماز اسی مسجد میں سوا پانچ بجے ادا کی گئی اور نماز بعد بیان شروع ہوا:

مضامین: ۔گھر میں اچھے اخلاق رکھنا۔ بہو کسی کی غلام نہیں ہوتی ۔ اماردین کا فتنہ ۔حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا ۔ اللہ تعالیٰ جس کو ہلاک کرنا چاہتا ہے اس سے حیا چھین لیتے ہیں ۔ جوائنٹ فیملی میں شرعی پردہ کا طریقہ ۔ اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے ۔ گھر میں اچھے اخلاق رکھنا، بہو آج بھی خدمت کے لیے تیار ہے مگر غلام بننے کے لیے تیار نہیں ۔ فاتبعونی یحببکم اللہ ۔ شادی کی رسومات کی اصلاح ۔ بڑا آدمی کون ہے؟ ۔والدین کے حقوق ۔جہز کی رسم ۔

مفتی انوارالحق صاحب کی شادی کیسے ہوئی ۔ کوئی چیز منحوس نہیں، گناہ منحوس ہوتا ہے ۔ ہر کوئی بیٹا چاہتا ہے ۔سنت پر عمل کرنے سے اللہ کی ذات ملے گی ۔ اعمال کے نور کی حفاظت ضروری ہے ۔ بیوہ کی شادی جلدی کرائو ۔ میت کی رسومات کی اصلاح ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی قربانیاں ۔ متیٰ القٰی احبابی ۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت سے بری ہونے کا واقعہ ۔حضرت عثمانؓ کی شہادت ۔حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا ۔وراثت ۔ اپنے موبائل کو صاف کردیں۔ ۔اللہ تعالیٰ کے پاس مایوسی نہیں

دورانیہ 2:19:29

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries