سفر کے پی کے:اتوار ۱۰ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :برکت والا علم اور طالب علم   :چار سدہ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: دارالعلوم نعمانیہ، اُتمانزئی، چارسدہ

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مفتی انوارالحق صاحب کے محلے کی مسجد میں فجر بعد بیان ہوا۔ بیان بہت ہی درد بھرا ہوا۔ سوا دو گھنٹے کا یہ بیان ہوا۔ مسجد میں تمام لوگ جم کر بیٹھے ہوئے تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ مجھے گاوںمیں بیان کرنے میں بہت مزہ آتا ہے اور یہاں لوگوں نے اتنی محبت دی کہ ایسی محبت کسی علاقے میں نہیں ملی۔ فجر بیان کے بعد گھر پہنچتے ہی ناشتے کا نظم تھا۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے ناشتہ کیا۔ ناشتہ کے بعد تھوڑا آرام کیا۔ ساڑھے دس بجے قافلہ دارالعلوم نعمانیہ اُتمانزئی چارسدہ کی طرف روانہ ہوا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم جیسے ہی دارالعلوم نعمانیہ میں داخل ہوئے، حضرت والا کی گاڑی کو علمائے کرام و طلبہ کرام نے گھیر لیا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بیان بخای شریف کی درسگاہ میں تھا۔ درسگاہ میں اس وقت شیخ الحدیث مولانا ادریس صاحب دامت برکاتہم کا سبق چل رہا تھا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کو مہمان خانہ لے جایا گیا۔ تھوڑی دیر بعد درس ختم ہوا تو حضرت شیخ دامت برکاتہم دورۂ حدیث کی درسگاہ تشریف لے گئے۔ مولانا ادریس صاحب حضرت شیخ دامت برکاتہم کی خانقاہ غرفۃ السالکین کراچی میں بھی آچکے ہیں اور بدھ بعد عصر طلبہ میں ان کا بیان بھی ہوا تھا۔

یہاں دورہ حدیث میں بارہ سو سے تیرہ سو طلبہ کرام موجود تھے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم تصویر کشی کی وجہ سے سر پر سفید رومال لیکر درسگاہ میں داخل ہوئے۔ شیخ الحدیث صاحب اور ایک استاذ نے تصویر کشی اور ویڈیو کشی نہ بنانے کا سختی سے اعلان کیا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بیان شروع ہوا۔

مضامین: ۔ موبائل فون کی خرافات ۔ برکت والا طالب علم اور برکت والا علم

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries