سفر کے پی کے:پیر  ۱۱ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :موبائل کا بچوں کی صحت پر اثر    :شبقدر

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: مسجد رحمت، جمنہ پور، شبقدر

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جامعہ محمدیہ، شبقدر میں بیان ختم ہوجانے کے بعد ظہر نماز وہیں پر ہی ادا کی۔ نماز بعد لوگوں نے حضرت شیخ دامت برکاتہم سے مصافحہ کیا۔ کئی لوگ یہاں داخلِ سلسلہ بھی ہوئے، ان میں علمائے کرام بھی تھے۔ پولیس موبائل کے دو سپاہی بھی حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ہاتھ پر بیعت ہوئے۔

اس کے بعد قافلہ مولانا نورالامین صاحب کے گھر طرف روانہ ہوا۔ پولیس موبائل بھی ساتھ تھی۔ مولانا نورالامین صاحب کے گھر حضرت شیخ دامت برکاتہم تشریف لے گئے اور باقی احباب قریب ہی ایک مسجد میں گئے۔ مسجد کے ساتھ ہی ایک جگہ پر احباب کرام کے لئے کھانے کا نظم تھا۔ کھانے کے بعد یہی آرام کیا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے دوپہر کھانے کے بعد آرام فرمایا۔

عصر نماز اسی مسجد میں ادا کی اور عصر نماز کے بعد مختصر بیان ہوا۔ مضامین: ۔ موبائل کی خرافات ۔ نظر کی حفاظت ۔موبائل کا بچوں کی صحت پر اثر

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries