سفر کے پی کے:دوپہر۱۲ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں   :پشاور 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ امداد العلوم، جامع مسجد درویش صدر، پشاور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم فجر بیان کے فوراً بعد ناشتہ کا نظم تھا۔ ناشتہ بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے آرام فرمایا۔ ساڑھے دس بجے دارالعلوم السادات سے روانگی تھی۔ روانگی سے قبل دارالعلوم کے طلبہ و اساتذہ مصافحہ کے لئے آگئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے سب سے مصافحہ کیا۔ پھر قافلہ جامعہ امداد العلوم، جامع مسجد درویش صدر کی طرف روانہ ہوا۔ پونے بارہ بجے قافلہ جامعہ امداد العلوم پہنچا۔

مہتمم صاحب اور اساتذہ کرام حضرت والا سے ملاقات کے لئے آگئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم ابھی ملاقات ہی کررہے تھے کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم قاری ارشد عبید صاحب بھی پہنچ گئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم اچانک ان کو دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوئے۔ جامعہ امداد العلوم، صدر، پشاور کے بانی حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مجاز بیعت حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کاہے۔ مسجد میں بارہ بجے بیان شروع ہوا۔

مضامین: ۔ حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ ۔ فتاویٰ میں جہاں اختلاف ہو، اس کے لئے کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیے ۔ پھول کے ساتھ کانٹوں کی قیمت ۔لڑکوں سے احتیاط ضروری ہے ۔۔ بڑی مونچھوں کی مذمت ۔درسِ نظامی کے بعد ایم اے کی ڈگری لینا ۔موبائل کی خرافات ۔استاذ کا ادب ۔نظر کی حفاظت

دورانیہ 1:13:17

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries