سفر کے پی کے:مغرب ۱۲ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :اللہ والی محبت کا انعام    :پشاور 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامعہ دارالعلوم بڈھ بیر، محلہ مسلم آباد، ٹیلہ بند روڈ، پشاور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جامعہ امداد العلوم، جامع مسجد درویش صدر، پشاور میں بیان کے بعد ظہر نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد جامعہ کے مہتمم صاحب اور علماء اساتذہ کرام نے ملاقات کی۔ بیان بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کو حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے حافظ دائود فقیر صاحب ، مزار مبارک پر لے گئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے حضرت مولانا فقیر محمد پشاوری رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر حاضری دی۔ کچھ نصیحتیں فرمائیں۔ پھر ایصال و ثواب کیا۔ اس کے بعد حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خانقاہ میں تشریف لے گئے۔ کچھ دیر وہاں تشریف فرما رہے۔ حضرت فقیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پوتوں نے حضرت شیخ دامت برکاتہم سے اصرار کیا کہ حضرت! ہماری اس خانقاہ میں بھی کچھ وقت عنایت فرمائیں۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ہمارا سفر کراچی ہی سے طے کیا ہوا ہوتا ہے، کل بدھ آخری دن ہے تو یہاں شاید مشکل ہوجائے گی۔ پھر انہوں نے اپنے نمبر دیے کہ آئندہ پشاور کی کوئی ترتیب ہو تو یہاں لازمی نظم رکھیے گا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ان شاء اللہ! یہاں بزرگوں کی دعائیں اور برکتیں موجود ہیں۔ اس کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ساتھ قافلہ رہائش گاہ کی طرف چل پڑا۔

پشاور میں رہائش حضرت مفتی پیر مختارالدین شاہ صاحب دامت برکاتہم کے ایک تعلق والے کے گھر پر ہے۔ انہوں نے اپنا پورا گھر احباب کرام کے لیے خالی کردیا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم پر بہت ہی زیادہ فدا ہیں۔ ضرورت کی ہر چیز مہیا کی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطا فرمائے۔ رہائش گاہ پر پہنچ کر دوپہر کھانے کا نظم تھا، کھانے کےبعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے تھوڑا آرام فرمایا۔ عصر نماز محلے کی مسجد میں ادا کی، عصر نماز بعد چائے کا نظم تھا۔ چائے پی لینے کے بعد قافلہ جامعہ دارالعلوم بڈھ بیر، محلہ مسلم آباد، ٹیلہ بند روڈ، پشاور کی طرف روانہ ہوا۔ چالیس منٹ کی مسافت طے کرکے دارالعلوم بڈھ بیر پہنچے۔ مغرب نماز ادا کرکے بیان شروع ہوا۔

بیان سے پہلے مفتی غلام محمد صاحب دامت برکاتہم نے تعارف کرایا۔ مفتی غلام محمد صاحب دارالعلوم بڈھ بیر ہی میں ہوتے ہیں۔ مضامین: ۔ موبائل کی خرافات ۔خواتین کی عصری تعلیم کی قباحتیں ۔ حافظ قرآن کی برکات ۔حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ کا قصۂ استغناء ۔جامعہ میں تعلیم کی وجہ سے کئی ہزار طلبہ دوست بن گئے ۔مولانا عبدالعزیز دعاجو کا مسلک ۔حضرت تھانویؒ کے ملفوظات گھر گھر پڑھے جائیں تو گھر گھر بہار آجائے گی ۔بن قاسم پارک میں شرعی پردہ کے ساتھ جانے والی خواتین کا قصہ ۔ پانچ، چار، تین، دو اور ایک کام پر اللہ تعالیٰ کی ذات ملنا ۔گندے خیالات کا علاج ۔ کف نفس عن الھوٰی ۔ پاکستان ہندوستان الگ ہونے پر ایک موذن کا قصہ ۔ کسی اللہ والے سے محبت کرنے پر عرش کا سایہ ۔ اللہ تعالیٰ کے لیے کس کے لیے واجب ہوجائے گی؟ ۔ مزاح فرمایا ۔ ہمارے گھروں میں صحابہؓ کی باتیں ہونی چاہیے ۔ واقعۂ افک ۔ معافی کا مضمون ۔حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا قصہ ۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت ۔ حیا کے بارے حدیث ۔ حضرت نوح علیہ السلام، حضرت چشتی اجمیریؒ ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries