مرکزی بیان :۱۴ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :سفر کے پی کے کی کارگزاری   

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

07:15) بیان سے پہلے جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

جان دے دی میں نے ان کے نام پر

جان دے دی میں نے ان کے نام پر عشق نے سوچا نہ کچھ انجام پر

میر مت مرنا کسی گلفام پر خاک ڈالو گے انہیں اجسام پر

رشک سب کرتے ہیں اس ناکام پر جی رہا ہوں میں تمہارے نام پر

تف ہے یارو طالبِ اکرام پر میں فدا ہوں عاشقِ بدنام پر

لڑ رہے ہو ان سے کیوں دشنام پر کتنا پردہ ہے تمہارے کام پر

کیا تعجب ہے ترے دشنام پر اور کیا برسے گا اس بدنام پر

کیوں فدا ہے میر تو آرام پر عشق ہوتا ہے فدا آلام پر

07:16) مولانا محمد کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ رنگ لائیں گی کب میری آہیں

رنگ لائیں گی کب میری آہیں پھر مدینہ کی جانب کو جائیں

جب نظر آئے وہ سبز گنبد کہہ کے صل علی جھوم جائیں

جب حضوری کا عالم عطا ہو ان کو افسانۂ غم سنائیں

اب نہ جانا ہو گھر ہم کو واپس چپکے چپکے یہ مانگیں دعائیں

تیرے در پر مرا سر ہو یارب جان اس طرح تجھ پر لٹائیں

مجھ کو اپنا بنا لو کرم سے ملتزم پر یہ مانگیں دعائیں

دونوں عالم کی کیا ہے حقیقت جتنے عالم ہوں تجھ پر لٹائیں

سارے عالم میں پھر پھر کے یارب تیرا دردِ محبت سنائیں

تیرا دردِ محبت سنا کر سارے عالم کو مجنوں بنائیں

سارے عالم کو مجنوں بنا کر میرے مولیٰ ترے گیت گائیں

لذتِ قرب پا کر تری ہم لذتِ دوجہاں بھول جائیں

دربدر ڈھونڈتا ہے یہ اخترؔ اہلِ دردِ محبت کو پائیں

16:10) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اے اللہ میرے دردِ دل کو پوری دُنیا میں پھیلا دے سارے عالم میں پھر پھر کے یارب تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر سارے عالم کو مجنوں بنائیں

20:39) جس نے اپنے آپ کو کچھ سمجھ لیا تو سمجھ لو کہ اس نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی خود ماری۔۔۔

21:23) سفر کی کارگزاری۔۔۔پشاور ائیر پورٹ پر ماشاء اللہ آتے ہوئے بیان ہوا اور سب عملہ جمع ہوگیا اور چالیس منٹ بیان ہوا۔۔۔

31:09) سیگریٹ ،نسوار،پان ،گٹکا کھانے سے متعلق کچھ باتیں اور حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

34:52) پشاور میں ماشاء اللہ لوگوں نے بہت محبت دی ایک بات نے دل کو بہت غمگین کیا کہ جس جگہ جاؤ گرلز ہاسٹل۔۔۔ہر جگہ اسکول اور چھٹی کے وقت تو ایسی حالت تھی کہ اِدھر اُدھر سے اُگل رہے تھے پینٹ شرٹ اور ٹائی اللہ معاف کرے ایجوکیشن کو خدا بنا یا ہوا ہے۔۔۔

39:17) تھاکوٹ ۔۔۔میں نے نام رکھ دیا آہ کوٹ اور واہ کوٹ۔۔۔

40:26) مدارس کو دیکھ کرجو خوشی ہوئی ماشاء اللہ ہر جگہ علماء اور طلباء اور خاص کر پشاور میں نمک منڈی کے مدرسے میں ہر طرف علماء اور طلباء اور ادب پر بیان ہوا تو شیخ الحدیث صاحب بھی ہچکیوں کے ساتھ رو رہے تھے۔۔۔

42:58) شریعت اور طریقت کیا ہے؟۔۔۔

43:28) تھاکوٹ میں ماشاء اللہ کہی لوگوں نے اپنے گھر خالی کر دیے ایسی محبت والے لوگ کے ماشاء اللہ ہر طرف دین کا کام تبلیغ کا کام۔۔۔

45:07) بہر حال ہے جینے کا مزا ہے علماء کو ،طلباء کو اللہ والوں کو، امام صاحبان کو۔۔۔

46:04) پشاور میں ایک مسجد میں بیان ہوا اس کا نام تھا درویش مسجد پتا چلا کہ اس کی بنیاد حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمہ اللہ اور ایک دوسرے کسی بزرگ نے رکھی ہے پھر حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمہ اللہ کے پوتوں سے ملاقات ہوئی اور وہ حضرت کی خانقاہ میں لیکر گئے ہر طرف انوارات ہی انوارات تھے اور پھر حضرت کے مزار پر حاضری ہوئی پھر حضرت مولانا فدا محمد صاحب دامت برکاتہم سے بھی ملاقات ہوئی۔۔۔

54:00) پانچ قسم کے نفس۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

57:05) اللہ معاف کرے ہر طرف تصویروں پر زور ہے اکابرین کس قدر اس سے منع کرتے ہیں اور بیزار آچکے ہیں مجھے اس کے فائدے بتائیں اور نقصان کس قدر ہیں۔۔۔

59:45) سوات میں مولانا محب اللہ صاحب نے ماشاء اللہ ہر طرف پابندی لگائی ہوئی ہے۔۔۔

01:02:17) امتحان میں نمبروں کی اتنی فکر ہے توکیا تقویٰ میں بھی اتنی فکر ہے نمازوں کی بھی اتنی فکر ہے۔۔۔

01:05:33) والدین کو بھی اپنی اولا د سے متعلق فکر ہونی چاہیے نتیجے کے موقعے پر تو آجاتے ہیں لیکن اس کے علاوہ فکر نہیں حالانکہ درسِ نظامی کے اکثر طلباءکے والدین کا اصلاحی تعلق ہے ۔۔۔

01:07:13) نفس ِراضیہ مرضیہ کی تین تفسیریں پہلی تفسیر:علامہ آلوسی رحمہ اللہ رَاضِیَۃً کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ((رَاضِیَۃً أَیْ بِمَا تُؤْتَیْنَہٗ مِنَ النِّعَمِ الَّتِیْ لَا تَتَنَاھٰی وَ قَدْ یُقَالُ رَاضِیَۃً بِمَا نِلْتِیْہِ مِنْ خِفَّۃِ الْحِسَابِ وَ قُبُوْلِ الْاَعْمَالِ)) (روح المعانی:(رشیدیہ)؛سورۃ الفجر؛ ج ۳۰ ص ۴۸۴) کہ یہ نفسِ مطمئنہ نہایت مسرور ہوگا اللہ تعالیٰ کے غیرمتناہی انعامات کو دیکھ کر اور آسان حساب اور قبول ِاعمال سے (جس طرح کسٹم سے چھوٹ کر آدمی اپنے اندر فرحت محسوس کرتا ہے)۔ دوسری تفسیر:اور ایک بات بزرگوں کی دعائوں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے میرے قلب میں عطا فرمائی،میں نے کہیں پڑھی نہیں ہے،وہ یہ کہ راضیہ کے بعد مرضیہ جو نازل فرمایا کہ اے میرے بندے!تُو مجھ سے خوش میں تجھ سے خوش،تو جنت کی تمام نعمتوں سے زیادہ عاشقوں کو اس بات سے خوشی ہوگی کہ ہمارا مالک بھی ہم سے خوش ہے کیونکہ کریم مالک کبھی ناراضگی کے باوجود اپنے کرم سے کچھ دے دیا کرتا ہے،اگر اللہ تعالیٰ اپنی خوشی کو ظاہر نہ فرماتے تو عشاق کو یہ غم کھاجاتا کہ نہ جانے ہمارا مالک خوش بھی ہے یا نہیں؟بس اپنی رضا سے مطلع فرماکر جنت کا مزہ دوبالا فرمادیا۔ تیسری تفسیر:تفسیرِ مظہری میں بحوالہ بخاری و مسلم ایک روایت لکھی ہے، یعنی صحیحین کی روایت ہے جس کے راوی حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں: (( مَنْ اَحَبَّ لِقَاءَ اللہِ اَحَبَّ اللہُ لِقَاءَہٗ وَمَنْ کَرِہَ لِقَاءَ اللہِ کَرِہَ اللہُ لِقَاءَہٗ۔متفق علیہ)) (التفسیر المظھری:(رشیدیہ) ؛ سورۃ الفجر؛ ج ۷ ص ۴۰۸) فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کو پسند کرتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے۔یہ حدیث سن کر حضرت صدیقہ عائشہr نے حضورﷺ سے سوال کیا کہ اللہ سے ملنا تو موت ہی کے ذریعہ ہوسکتا ہے لیکن موت تو ہمیں یا کسی کو بھی پسند نہیں؟ آپﷺ نے فرمایا یہ بات نہیں،حقیقت یہ ہے کہ مومن کو موت کے وقت فرشتوں کے ذریعہ اللہ کی رضا اور جنت کی بشارت دی جاتی ہے،جس کو سن کر اس کو موت زیادہ محبوب ہوجاتی ہے،اسی طرح کافر کو موت کے وقت عذاب اور سزا سامنے کردی جاتی ہے، اس لئے اس کو اس وقت موت سے بڑھ کر کوئی چیز بُری اور مکروہ معلوم نہیں ہوتی۔ خلاصہ یہ ہے کہ موت کی محبت یا کراہت اس وقت کی(زندگی کی۔از مرتب) معتبر نہیں بلکہ نزعِ روح کے وقت(روح نکلتے وقت۔از مرتب) جو مرنے اور اللہ سے ملنے پر راضی ہے اللہ بھی اس سے راضی ہے،یہی مفہوم ہے راضیہ مرضیہ کا۔ (تشریح از معارف القرآن:ج۸ ص ۷۴۴)

01:10:34) مدرسہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں کچھ اعلان۔۔

01:12:59) مدرسے میں بچوں کو ڈالا اچھی بات ہے لیکن والدین نے کیا محنت کی اور طلباء نے محنت تو کی لیکن کس طرح کی۔۔

01:18:52) مدرسے کے اصولوں کی طلباء کو لازمی رعایت رکھنی ہے وقت کی پابندی کرنی ہے اگر صبح دیر سے آئیں تو کیوں آتے ہیں

01:22:48) نتائج سے پہلے مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم کا کچھ دیر بیان ہوا۔۔

01:41:26) مدرسہ عبداللہ ابن مسعود کے سہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries